
Gilgit Baltistan Tourism.
@GBTourism_ • 135,421 subscribers
1st Iconic Tourism Platform of Gilgit-Baltistan | Pakistan’s 2nd Largest Tourism Account on X | Showcasing Original GB Beauty.
Shorts
Videos

ہنزہ گلگت بلتستان کی مہمان نوازی کی ایک خوبصورت مثال ❤️ ایبٹ آباد سے آئی ایک سیاح فیملی ہنزہ کی سیر کے دوران دوپہر تقریباً 2 بجے غلکین گاؤں میں پانی کے چینل (نالے) کے کنارے بیٹھی تھی کہ اچانک گاڑی کا ریموٹ تیز بہاؤ میں گر گیا۔ پانی کا بہاؤ اتنا شدید تھا کہ ریموٹ کا ملنا تقریباً ناممکن دکھائی دے رہا تھا۔ مگر غلکین کے نوجوان ہمت نہ ہارے۔ انہوں نے دوپہر 2 بجے سے رات 3 بجے تک برفیلے گلیشیئر کے ٹھنڈے پانی میں مسلسل تلاش جاری رکھی۔ ادھر مہمان اپنی گاڑی اور واپسی کے حوالے سے شدید پریشان تھے۔ گلگت سے مکینکس بھی بلائے گئے، لیکن گاڑی نئے ماڈل کی ہونے کی وجہ سے بغیر اصل ریموٹ کے مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ آخرکار ایبٹ آباد سے مکینک بلانے کا سوچا جا رہا تھا۔ اسی دوران گاؤں کے نوجوانوں نے ایک بار پھر تلاش شروع کی، اور اللہ کے فضل سے جہاں ریموٹ گرا تھا، وہاں سے تقریباً 600 میٹر دور وہ مل گیا۔ یہ کسی ایک شخص کا نہیں بلکہ پوری برادری کے جذبۂ خدمت اور مہمان نوازی کا ثبوت ہے۔ گلگت بلتستان میں مہمان کو صرف سیاح نہیں بلکہ اپنے گھر کا فرد سمجھا جاتا ہے۔ ایسے بے شمار واقعات یہاں روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہیں، اور یہی وہ خوبصورت روایت ہے جس پر ہمیں ہمیشہ فخر رہے گا۔ سلام ہے غلکین کے ان نوجوانوں کو، جنہوں نے ثابت کیا کہ گلگت بلتستان کی مہمان نوازی صرف ایک روایت نہیں بلکہ ایک زندہ ثقافت ہے۔ ❤️
Gilgit Baltistan Tourism.57,629 views • 13 days ago
0:46
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

کالام ویلی کی ایک منفرد اور پراسرار شخصیت فردوس اپنی حیران کن خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہے۔ ذہنی طور پر وہ شدید عدم استحکام کا شکار ہے، لیکن جسمانی طاقت ایسی رکھتا ہے کہ لوگ اسے دیومالائی قوت سے تشبیہ دیتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ وہ ایک وقت میں اتنا کھانا کھا لیتا ہے جو تقریباً پچاس افراد کے لیے کافی ہو۔ سخت سردیوں میں، جب درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی نیچے چلا جاتا ہے، وہ بغیر کپڑوں کے کھلے آسمان تلے رات گزارتا ہے اور روزانہ برفانی گلیشیئر کے یخ پانی میں نہاتا ہے۔
Gilgit Baltistan Tourism.93,201 views • 29 days ago

پاکستان کی وہ جگہ جہاں دریائے لداخ اور دریائے کرگل آپس میں ملتے ہیں! آج میں آپ کو گلگت بلتستان کی ایک ایسی جگہ دکھا رہا ہوں جسے شاید بہت کم لوگوں نے دیکھا ہوگا۔ ضلع کھرمنگ کے گاؤں مرول (Merol) میں وہ دلکش مقام موجود ہے جہاں دریائے لداخ اور دریائے کرگل ایک دوسرے سے آ ملتے ہیں۔
Gilgit Baltistan Tourism.25,924 views • 9 days ago

آج کل گلگت شہر میں جگہ جگہ پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یہ افراد خود کو پنجاب کے مختلف علاقوں کا رہائشی بتاتے ہیں۔ بات چیت کے دوران معلوم ہوا کہ بھیک مانگنا ان کا خاندانی پیشہ ہے اور گرمیوں کے موسم میں یہ گلگت کا رخ کرتے ہیں۔ شہریوں کے مطابق ایسے گروہوں کی موجودگی کے ساتھ چوری، منشیات کی خرید و فروخت اور دیگر جرائم کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ ماضی میں بھی بعض ایسے گروہوں پر اغوا سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات سامنے آ چکے ہیں۔ لہٰذا گلگت بلتستان پولیس سے گزارش ہے کہ اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لے، مکمل تحقیقات کرے، قانون کے مطابق کارروائی کرے، اور اگر کوئی فرد غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا جائے تو اس کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
Gilgit Baltistan Tourism.36,142 views • 14 days ago

الحمدللہ! بروقت کارروائی سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ آج ناران کے قریب سیاحتی مقام دھم دھمہ میں دریائے کنہار کے ساحل پر ایک ویگو ڈالا اچانک دریائے کنہار کی نذر ہو گیا۔ گاڑی میں سوار چار نوجوان شدید خطرے میں پھنس گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریور رافٹنگ ایسوسی ایشن کے بہادر اور تربیت یافتہ نوجوانوں نے فوری طور پر ریسکیو بوٹ دریا میں اتاری اور پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور انسان دوستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاروں نوجوانوں کو بحفاظت بچا لیا۔ ان کی بروقت کارروائی کی بدولت ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ تمام آنے والے سیاح بھائیوں سے گزارش ہے کہ دریائے کنہار کے کنارے غیر ضروری طور پر گاڑی لے جانے یا خطرناک مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ دریا کا بہاؤ کسی بھی وقت اچانک تیز ہو سکتا ہے، اس لیے اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت کو ہمیشہ اولین ترجیح دیں۔ اللہ تعالیٰ تمام مسافروں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ریور رافٹنگ ایسوسی ایشن کے بہادر نوجوانوں کو ان کی اس عظیم خدمت کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔ محفوظ سیاحت، خوشگوار سیاحت۔ ❤️
Gilgit Baltistan Tourism.36,998 views • 1 month ago

آئیے دیکھتے ہیں کہ گلگت بلتستان آنے والے غیر ملکی سیاح کس طرح دریائے سندھ کی بلند و تیز لہروں میں مہم جوئی کا منفرد تجربہ کر رہا ہے۔ دریائے سندھ ان دنوں اپنے عروج پر ہے اور گلیشیئر پگھلنے کی وجہ سے سیزن کا سب سے زیادہ پانی اسی وقت ہوتا ہے۔ اس طاقتور بہاؤ کے باوجود یہ غیر ملکی سیاح مقامی لوگوں کے ساتھ اس سنسنی خیز ایڈونچر سے بھرپور لطف اٹھا رہا ہے۔ نوٹ: ایسے ایڈونچر صرف تجربہ کار مقامی افراد کی نگرانی میں اور تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ ہی کرنے چاہییں۔ 🛟
Gilgit Baltistan Tourism.30,520 views • 26 days ago

کوہستان کے اس پہاڑ پر اگر پتھر مارا جائے تو عجیب سا دھماکہ نما ردِعمل سامنے آتا ہے۔ یہ قدرت کا ایک پراسرار منظر ہے، جس کی اصل وجہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ ہم صرف دیکھ سکتے ہیں، سوچ سکتے ہیں، کیونکہ قدرت کے بہت سے راز آج بھی انسان کی سمجھ سے باہر ہیں.. ویڈیو ملاحضہ کیجیے۔۔
Gilgit Baltistan Tourism.175,098 views • 6 months ago

کالام کی سیف اللہ جھیل میں سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے کے حادثے میں لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) عامر، ان کی اہلیہ، بیٹی، داماد اور دو نواسے/نواسیاں جاں بحق جبکہ ایک بیٹی لاپتا ہوگئی۔ جاں بحق افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔ ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ Courtney:Tribal News Network
Gilgit Baltistan Tourism.33,083 views • 1 month ago

🚨 سکردو میں ایک سیاح کا غیر ذمہ دار رویہ! بشوویلو (سلطان آباد سے اوپر) میں ایک سیاح کی گاڑی خراب ہوئی۔ مقامی مکینک پہاڑ پر گیا، گاڑی ٹھیک کی، خود پرزے لایا، 70,000 روپے خرچ آیا۔ سیاح نے وعدہ کیا کہ سکردو پہنچ کر پیسے دے گا — لیکن اگلے دن پتہ چلا کہ وہ “جگلوٹ روڈ” کی طرف فرار ہو چکا ہے۔ مقامی مکینک کی محنت اور ایمانداری کا یہ صلہ ملا؟ 🙏 سیاحوں سے گزارش ہے: گلگت بلتستان کے شریف لوگوں کی دیانتداری کا غلط فائدہ نہ اٹھائیں۔ یہ لوگ دن رات محنت کرتے ہیں، صرف آپ کی مدد کے لیے۔ 📢 جس سیاح نے یہ حرکت کی ہے، برائے مہربانی فوراً واجب الادا رقم ادا کرے
Gilgit Baltistan Tourism.266,191 views • 1 year ago

سکردو: رات گئے بعض سیاحوں کی ہنگامہ آرائی، شہریوں میں تشویش.. سکردو شہر کی بعض مرکزی شاہراہوں پر رات گئے کچھ سیاحوں کی جانب سے ڈھول، بلند آواز میں موسیقی، شور و غل اور سڑکوں پر رقص کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس پر مقامی شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کے مطابق اس قسم کی سرگرمیاں نہ صرف عوامی سکون میں خلل ڈالتی ہیں بلکہ علاقے کی ثقافتی روایات، معاشرتی اقدار اور مقامی ماحول پر بھی منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ شہریوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس وقت محرم الحرام کے مقدس ایام جاری ہیں، جن کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔ ایسے مقدس دنوں میں سڑکوں پر بلند آواز میں موسیقی، شور شرابہ اور رقص جیسی سرگرمیوں سے گریز کرنا چاہیے تاکہ مذہبی جذبات، مقامی روایات اور معاشرتی اقدار کا احترام برقرار رہے۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے مناسب اقدامات کیے جائیں، تاکہ شہریوں کے آرام و سکون کو یقینی بنایا جا سکے اور سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت، قوانین اور مذہبی و سماجی اقدار کا بھی احترام برقرار رہے۔ سیاحت خوش آئند ہے، مگر ذمہ دارانہ سیاحت کا تقاضا ہے کہ ہر سیاح مقامی قوانین، ثقافت اور مذہبی حساسیت کا احترام کرے۔
Gilgit Baltistan Tourism.15,757 views • 16 days ago

پاک بھارت لداخ بارڈر کے قریب گلگت بلتستان پاکستان کا خوبصورت گاؤں گنوخ ویلی ۔۔
Gilgit Baltistan Tourism.12,387 views • 13 days ago

آ یہ ویڈیو کسی عام پتھروں کے ڈھیر یا سادہ لینڈ سلائیڈنگ کی نہیں، بلکہ چلاس (گلگت بلتستان) میں آج آنے والے خوفناک سیلابی ریلے کی صورتحال کو ظاہر کر رہی ہے۔ چلاس (گلگت بلتستان) میں آنے والے شدید سیلابی ریلے نے صورتحال کو انتہائی خطرناک بنا دیا ہے۔ پانی کے ساتھ بڑے بڑے پتھر اور ملبہ بہہ کر آیا ہے جس کے باعث سڑکیں مکمل طور پر بند ہو گئی ہیں۔ سیاح اور مقامی عوام سے گزارش ہے کہ اس وقت چلاس ایریا کا سفر ہرگز نہ کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ اللّٰہ تعالیٰ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ 🤲
Gilgit Baltistan Tourism.28,076 views • 1 month ago

دریائے سندھ کے کنارے کھبی ان مکانات کو نہیں دیکھا تھا اور سفر کرتے اس ایریا میں چند سیکنڈ رکا اور دیکھا کہ ان مکانات میں نہ بندہ نہ بندے کی زات کوئی نقل و حمل نا کسی انسان اور مویشیوں کی موجودگی کا احساس حیران ھوا کہ یہ اتنی بڑی بستی آنا فانا کیسے معرض وجود میں آیا اور وہ بھی اتنی منظم تریقے سے 🤔
Gilgit Baltistan Tourism.48,724 views • 2 months ago