
Gilgit Baltistan Tourism.
@GBTourism_ • 135,985 subscribers
1st Iconic Tourism Platform of Gilgit-Baltistan | Pakistan’s 2nd Largest Tourism Account on X | Showcasing Original GB Beauty.
Shorts
Videos

گلگت بلتستان کی سیاحت کے لیے ایسے لوگ ناسور ہیں! یہ گلگت بلتستان کا وہ علاقہ ہے جہاں اٹلی سے آئے سیاحوں پر ایک مقامی شخص ہاتھ میں ڈنڈا لیے چڑھائی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بظاہر وجہ صرف یہ ہے کہ جس مقام پر یہ سیاح کھڑے ہیں، وہاں کوئی باقاعدہ ٹکٹ نہیں، مگر جناب کو زبردستی ٹکٹ کے نام پر پیسے لینے ہی لینے ہیں۔ سیاح حضرات، خصوصاً غیر ملکی مہمانوں سے مقررہ فیس کے علاوہ کسی بھی قسم کے ایکسٹرا چارجز وصول کرنا کسی طور قابلِ قبول نہیں۔ اگر کسی مقام پر سرکاری فیس مقرر ہے تو اس کی باقاعدہ رسید اور واضح طریقۂ کار ہونا چاہیے، نہ کہ کسی فرد کو ڈنڈا لے کر سیاحوں سے زبردستی رقم وصول کرنے یا انہیں ہراساں کرنے کا اختیار ہو۔ ہمارے گلگت بلتستان کی ٹورزم کے لیے ایسے لوگ ناسور ہیں۔ ایک فرد کی ایسی حرکت نہ صرف غیر ملکی سیاحوں کو برا تاثر دیتی ہے بلکہ پورے گلگت بلتستان کی سیاحتی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ مقامی لوگوں اور گلگت بلتستان حکومت کو چاہیے کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کریں، بھاری جرمانہ عائد کیا جائے اور قانون کے مطابق قرارِ واقعی سزا دی جائے۔ سیاح ہمارے مہمان ہیں، انہیں عزت، تحفظ اور خوشگوار ماحول دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ سیاحت کے نام پر زبردستی وصولی اور بدتمیزی کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہونی چاہیے۔
Gilgit Baltistan Tourism.88,990 görüntüleme • 1 ay önce

آپ نے اسے پکڑ کر بہت بڑی غلطی کی ہے! 🦌 یہ دنیا میں ناپید ہوتی جنگلی حیات میں شامل ہے اور اس کا شکار کرنا یا اسے بلاوجہ ڈسٹرب کرنا بین الاقوامی سطح پر بھی قابلِ تشویش اور کئی مقامات پر قانونی جرم ہے۔ براہِ کرم اسے جلد از جلد متعلقہ سرکاری محکمۂ جنگلی حیات کے حوالے کریں، تاکہ ماہرین اپنی تجربے اور تکنیکی مہارت کے مطابق اس کی بحالی، محفوظ ماحول میں منتقلی اور اس کی مکمل نگہداشت کی ذمہ داری سنبھال سکیں۔ جنگلی حیات کو قید نہیں، تحفظ چاہیے۔
Gilgit Baltistan Tourism.58,379 görüntüleme • 25 gün önce

کل گلگت بلتستان میں پہاڑ کی چوٹی سر کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والی آسمہ قیصر کی یہ ویڈیو ملاحظہ کیجیے، شاید انہیں بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ سفر ان کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوگا۔ 💔 سکائی سر کو سر کرنا بھی آسمہ کی ایک خوبصورت خواہش تھی جو آخرکار پوری ہوئی مگر اس سفر میں آسمہ قیصر اپنے چھوٹے بھائی کو بہت یاد کر رہی تھی شاید اسے بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ سفر اس کی زندگی کا آخری سفر بن جائے گا زندگی واقعی بہت بے یقینی کا نام ہے کسی کو نہیں معلوم اگلا لمحہ کیا لے کر آئے گا کچھ خواب پورے ہو جاتے ہیں مگر کچھ لوگ اپنی منزل تک پہنچ کر بھی اپنوں کو ہمیشہ کے لیے اداس کر جاتے ہیں
Gilgit Baltistan Tourism.81,454 görüntüleme • 1 ay önce

یہ جو ویڈیو آپ دیکھ رہے ہیں، اس میں ایک شخص کے پیچھے سرکاری پروٹوکول کی گاڑی بھی چل رہی ہے، جبکہ وہ خود رننگ کرتے ہوئے لاہور سے سکردو گلگت بلتستان کی طرف جا رہا ہے۔ سنا ہے یہ جی سی یونیورسٹی کا ایک طالب علم ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ایک طالب علم کے لاہور سے سکردو تک رننگ کرنے کے دوران اسے اس طرح کا پروٹوکول دینا بھی ضروری ہے؟ آپ کی کیا رائے ہے؟
Gilgit Baltistan Tourism.31,375 görüntüleme • 23 gün önce
0:46
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

کالام ویلی کی ایک منفرد اور پراسرار شخصیت فردوس اپنی حیران کن خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہے۔ ذہنی طور پر وہ شدید عدم استحکام کا شکار ہے، لیکن جسمانی طاقت ایسی رکھتا ہے کہ لوگ اسے دیومالائی قوت سے تشبیہ دیتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ وہ ایک وقت میں اتنا کھانا کھا لیتا ہے جو تقریباً پچاس افراد کے لیے کافی ہو۔ سخت سردیوں میں، جب درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی نیچے چلا جاتا ہے، وہ بغیر کپڑوں کے کھلے آسمان تلے رات گزارتا ہے اور روزانہ برفانی گلیشیئر کے یخ پانی میں نہاتا ہے۔
Gilgit Baltistan Tourism.93,283 görüntüleme • 2 ay önce

دریائے سندھ اور داسو ڈیم — ایک حیران کن منظر داسو ڈیم کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی بلند سطح کا یہ منظر دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ پہاڑوں کے درمیان بہتا دریائے سندھ اور کنارے پر موجود تعمیراتی سرگرمیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ داسو ڈیم منصوبہ کس قدر بڑے اور دشوار گزار علاقے میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔قدرت کے حسین مناظر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا یہ امتزاج واقعی قابلِ دید ہے۔ Courtesy: Raiz Khan
Gilgit Baltistan Tourism.29,670 görüntüleme • 24 gün önce

گلگت سے تاوبت کشمیر تک نئی سڑک۔۔ تاریخ کا ایک نیا باب، مگر ترقی کے نام پر کہیں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی یہ سرسبزی ختم نہ ہو جائے۔۔۔ گلگت سے تاوبت کشمیر تک بننے والی نئی سڑک بلاشبہ ایک اہم اور تاریخی منصوبہ ہے، جو گلگت بلتستان، منی مرگ، گریز اور تاوبت کے درمیان رابطے، سیاحت اور مقامی ترقی کے لیے نئے راستے کھول سکتی ہے۔ لیکن اس خوبصورت منصوبے کے ساتھ قدرتی ماحول کے تحفظ کو بھی اولین ترجیح دینا ہوگی۔ تصویر میں جس سرسبز و شاداب علاقے سے سڑک گزاری جا رہی ہے، وہی اس خطے کی اصل خوبصورتی اور قدرتی دولت ہے۔ سڑک کی تعمیر کے دوران اگر درختوں، جھاڑیوں اور قدرتی سبزے کو بے دریغ ختم کیا گیا تو کہیں ایسا نہ ہو کہ ترقی کی یہ سڑک ہمیں ہماری قدرتی خوبصورتی سے ہی محروم کر دے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ تعمیراتی کام کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کا باقاعدہ نظام بھی بنایا جائے، غیر ضروری درختوں کی کٹائی روکی جائے، جہاں ممکن ہو سڑک کا ڈیزائن قدرتی ماحول کے مطابق رکھا جائے اور تعمیر کے بعد متاثرہ علاقوں میں دوبارہ شجرکاری کی جائے۔ سڑکیں بننی چاہئیں، ترقی بھی ہونی چاہیے، لیکن ایسی ترقی جو قدرت کو تباہ کرنے کے بجائے قدرت کے ساتھ چلنا سکھائے۔۔۔ گلگت بلتستان سے آزاد کشمیر کے خوبصورت علاقے تاوبت تک نئے روڈ کی تعمیر کا آغاز ایک انتہائی اہم اور تاریخی پیش رفت ہے۔ یہ سڑک نہ صرف گلگت بلتستان اور کشمیر کے درمیان زمینی رابطے کو مزید مضبوط کرے گی بلکہ وادیٔ منی مرگ، گریز اور تاوبت جیسے قدرتی حسن سے مالا مال علاقوں کو بھی ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دشوار گزار پہاڑی علاقے میں نئی سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ جہاں کبھی صرف پیدل راستے اور انتہائی مشکل سفری گزرگاہیں تھیں، وہاں آج مشینری پہاڑوں کو کاٹ کر ایک نئے سفری راستے کی بنیاد رکھ رہی ہے۔ یہ منصوبہ صرف ایک سڑک کی تعمیر نہیں بلکہ سیاحت، تجارت، روزگار اور مقامی ترقی کے نئے دروازے کھولنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر کے درمیان یہ رابطہ مکمل ہونے کے بعد مقامی آبادی کے لیے سفری سہولیات بہتر ہوں گی اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ان حسین وادیوں تک رسائی میں آسانی پیدا ہوگی۔ منی مرگ اور گریز کے سرسبز پہاڑ، بلند چوٹیاں، قدرتی مناظر اور تاوبت کی خوبصورتی پہلے ہی اپنی مثال آپ ہیں۔ اگر اس پورے روٹ کو جدید اور محفوظ سفری سہولیات سے جوڑ دیا جائے تو یہ خطہ پاکستان کے اہم ترین سیاحتی روٹس میں شامل ہو سکتا ہے۔ گلگت سے تاوبت تک یہ راستہ صرف فاصلے کم نہیں کرے گا، بلکہ دو خوبصورت خطوں کو مزید قریب لائے گا اور مستقبل میں پورے خطے کی معاشی و سیاحتی ترقی کا ذریعہ بن سکتا ہے
Gilgit Baltistan Tourism.35,780 görüntüleme • 1 ay önce

کوہستان کے اس پہاڑ پر اگر پتھر مارا جائے تو عجیب سا دھماکہ نما ردِعمل سامنے آتا ہے۔ یہ قدرت کا ایک پراسرار منظر ہے، جس کی اصل وجہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ ہم صرف دیکھ سکتے ہیں، سوچ سکتے ہیں، کیونکہ قدرت کے بہت سے راز آج بھی انسان کی سمجھ سے باہر ہیں.. ویڈیو ملاحضہ کیجیے۔۔
Gilgit Baltistan Tourism.175,599 görüntüleme • 8 ay önce

منظر واقعی تشویشناک ہے۔ گلگت بلتستان سیلابی ریلے کے دوران گلیشیئر کی برف اتنی زیادہ بہہ رہی ہوتی ہے کہ اگر آپ ہاتھ پانی میں ڈالیں تو برف کے ٹکڑے آپ کے ہاتھ میں آ جاتے ہیں۔جُوچر نالہ، گلمت گوجال (ہنزہ) میں بھی ایسا ہی منظر دیکھنے میں آیا جو گلیشیئرز کی بڑھتی ہوئی سرگرمی اور ممکنہ
Gilgit Baltistan Tourism.47,061 görüntüleme • 1 ay önce

ہنزہ گلگت بلتستان کی مہمان نوازی کی ایک خوبصورت مثال ❤️ ایبٹ آباد سے آئی ایک سیاح فیملی ہنزہ کی سیر کے دوران دوپہر تقریباً 2 بجے غلکین گاؤں میں پانی کے چینل (نالے) کے کنارے بیٹھی تھی کہ اچانک گاڑی کا ریموٹ تیز بہاؤ میں گر گیا۔ پانی کا بہاؤ اتنا شدید تھا کہ ریموٹ کا ملنا تقریباً ناممکن دکھائی دے رہا تھا۔ مگر غلکین کے نوجوان ہمت نہ ہارے۔ انہوں نے دوپہر 2 بجے سے رات 3 بجے تک برفیلے گلیشیئر کے ٹھنڈے پانی میں مسلسل تلاش جاری رکھی۔ ادھر مہمان اپنی گاڑی اور واپسی کے حوالے سے شدید پریشان تھے۔ گلگت سے مکینکس بھی بلائے گئے، لیکن گاڑی نئے ماڈل کی ہونے کی وجہ سے بغیر اصل ریموٹ کے مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ آخرکار ایبٹ آباد سے مکینک بلانے کا سوچا جا رہا تھا۔ اسی دوران گاؤں کے نوجوانوں نے ایک بار پھر تلاش شروع کی، اور اللہ کے فضل سے جہاں ریموٹ گرا تھا، وہاں سے تقریباً 600 میٹر دور وہ مل گیا۔ یہ کسی ایک شخص کا نہیں بلکہ پوری برادری کے جذبۂ خدمت اور مہمان نوازی کا ثبوت ہے۔ گلگت بلتستان میں مہمان کو صرف سیاح نہیں بلکہ اپنے گھر کا فرد سمجھا جاتا ہے۔ ایسے بے شمار واقعات یہاں روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہیں، اور یہی وہ خوبصورت روایت ہے جس پر ہمیں ہمیشہ فخر رہے گا۔ سلام ہے غلکین کے ان نوجوانوں کو، جنہوں نے ثابت کیا کہ گلگت بلتستان کی مہمان نوازی صرف ایک روایت نہیں بلکہ ایک زندہ ثقافت ہے۔ ❤️
Gilgit Baltistan Tourism.57,775 görüntüleme • 2 ay önce

🚨 سکردو میں ایک سیاح کا غیر ذمہ دار رویہ! بشوویلو (سلطان آباد سے اوپر) میں ایک سیاح کی گاڑی خراب ہوئی۔ مقامی مکینک پہاڑ پر گیا، گاڑی ٹھیک کی، خود پرزے لایا، 70,000 روپے خرچ آیا۔ سیاح نے وعدہ کیا کہ سکردو پہنچ کر پیسے دے گا — لیکن اگلے دن پتہ چلا کہ وہ “جگلوٹ روڈ” کی طرف فرار ہو چکا ہے۔ مقامی مکینک کی محنت اور ایمانداری کا یہ صلہ ملا؟ 🙏 سیاحوں سے گزارش ہے: گلگت بلتستان کے شریف لوگوں کی دیانتداری کا غلط فائدہ نہ اٹھائیں۔ یہ لوگ دن رات محنت کرتے ہیں، صرف آپ کی مدد کے لیے۔ 📢 جس سیاح نے یہ حرکت کی ہے، برائے مہربانی فوراً واجب الادا رقم ادا کرے
Gilgit Baltistan Tourism.266,211 görüntüleme • 1 yıl önce

قدرت کا ایک حیران کن منظر 🐍 ایک زہریلا ایشین کوبرا چشمے کے کنارے پانی پیتے ہوئے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔ کوبرا ایشیا کے مختلف علاقوں میں پایا جانے والا خطرناک سانپ ہے، جس کا زہر بنیادی طور پر اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے۔ قدرت کے حسین مناظر میں ایسے لمحات یقیناً حیران کن ہوتے ہیں، تاہم زہریلے سانپوں سے ہمیشہ محفوظ فاصلہ رکھنا چاہیے۔
Gilgit Baltistan Tourism.17,125 görüntüleme • 22 gün önce

موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلگت بلتستان کی گلیشیروں کا یہ حال ہے..🙏. موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلگت بلتستان کے گلیشیئرز تیزی سے متاثر ہو رہے ہیں۔ پگھلتے گلیشیئرز اور بنتی نئی جھیلیں مستقبل کے لیے ایک بڑا ماحولیاتی خطرہ بن سکتی ہیں۔ This is the alarming situation of glaciers in Gilgit-Baltistan due to climate
Gilgit Baltistan Tourism.15,268 görüntüleme • 19 gün önce

بکروالوں کی واپسی، ناران کاغان,بابوسر میں آف سیزن کی آمد کا اعلان.. ناران، کاغان اور بابوسر کے پہاڑوں سے بکروالوں کی واپسی اس بات کی علامت ہے کہ گرمیوں کا سیاحتی سیزن اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ چند ہی دنوں میں یہ خوبصورت وادیاں ایک بار پھر سردیوں کی خاموشی میں داخل ہونے والی ہیں اور تقریباً پانچ سے چھ ماہ کے لیے یہاں کی رونقیں ماند پڑ جائیں گی۔ یہی تو پہاڑوں کی زندگی ہے؛ چند ماہ سیاحوں سے آباد اور پھر کئی ماہ برف کی سفید چادر میں لپٹی ہوئی۔
Gilgit Baltistan Tourism.20,298 görüntüleme • 27 gün önce

Spring 2023 Majesty ♥️🌸 Stunning View of Mehdiabad Kharmong, Skardu Gilgit Baltistan 🇵🇰
Gilgit Baltistan Tourism.484,538 görüntüleme • 3 yıl önce

گلگت بلتستان کی تاریخ میں ایسا منظر بہت کم دیکھنے کو ملا ہے۔ اب آپ خود دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح یہ آبی بلا مچھلی کو پکڑ کر کھا رہا ہے۔ 🦦🐟 قدرت کا ایک نایاب اور دلکش منظر، جو گلگت بلتستان کی جنگلی حیات کی خوبصورتی کو ظاہر کرتا ہے۔ 📍 Gilgit Baltistan 🇵🇰
Gilgit Baltistan Tourism.115,705 görüntüleme • 8 ay önce