
Kismat Khan
@KismatZimri • 53,821 subscribers
Content Producer. Worked as Researcher at 92 News, ARY News, Dunya News, Aap News & as Trainee Reporter at Geo News.
Shorts
Videos

حکومت کے پاس تیل کی ایک شپمنٹ اۤتی ہے جسکی قیمت سمجھ لیں کہ ٹیکس لگا کر 280 روپے فی لیٹر ہوتی ہے تو پھر اگلی شِپمنٹ تو دو ہفتے یا مہینے بعد اۤنی ہے تو ہر روز کی کس چیز کی قیمت بدل رہے ہیں؟ تیل تو اۤگیا، ملک میں پڑا ہوا ہے تو 7 دن کی ایوریج کیوں لگا رہے ہیں؟ ہر روز تو تیل نہیں اۤتا۔۔ اس کا جواب کسی نے دیا ہے؟: تیمور سلیم خان جھگڑا Amir Mateen Taimur Saleem Khan Jhagra
Kismat Khan29,659 просмотров • 19 часов назад

میری کچھ لوگوں سے بات ہوئی وہ ہنس رہے تھے۔ وہ کہہ رہے تھے کہ یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ(اۤزاد کشمیر کے) کسی حلقے میں 60 ہزار بندے نے نکل کر ووٹ ڈالا ہو۔۔انہوں نے کہا کہ یہ سب فرضی اعدادوشمار ہیں۔۔انکے مطابق اگر کسی پولنگ اسٹیشن پر ہزار خواتین رجسٹرڈ ہیں تو وہاں پر صرف 25 نکلی ہیں۔۔ ووٹر ٹرن اۤوٹ اتنا کم تھا۔۔۔ایک پولنگ اسٹیشن پر تو ایک ووٹر نے بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan24,954 просмотров • 2 дней назад

جب عمران خان صاحب جلسے کیا کرتے تھے تو انکے علم میں یہ بات لائی گئی کہ:”خان صاحب جس اسٹیج پر آپ چڑھ کر جلسہ کرتے ہیں، نیچے لوگ اس اسٹیج پر چڑھانے کے بھی پیسے پکڑتے ہیں۔۔پانچ دس ہزارروپے۔۔“ یہ بات خان صاحب کے علم میں آئی تو وہ حیران ہوئے اور کہا کہ اس کام کے بھی پیسے پکڑتے ہو تم لوگ؟:اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan90,512 просмотров • 15 дней назад

دنیا کی سب سے بڑی ریفائنریز انڈیا میں ہیں۔ انڈیا قدغنوں کے باوجود روس سے ہی بڑا سستا تیل خرید کر ریفائنڈ اۤئل روس کو بھی بیچ رہے ہیں اور پوری دنیا کو بیچ رہے ہیں اور صرف روسی تیل سے 12 ارب ڈالر سے لیکر 17 ارب ڈالر کما رہے ہیں۔ ہمارے ہاں پچھلے بیس تیس سال سے بجلی کے ہر بل کے اوپر ٹیکس لیا جاتا تھا کہ ریفائنریز کو جا رہا ہے اور ہم ابھی اپنا بھی اۤئل ریفائن نہیں کر پا رہے، ہم نے کسی کو کیا بیچنا ہے؟ اور ہمیں تو بحران میں پتہ چلا کہ ہمارے اسٹریٹجک ذخائر ہی صفر ہیں: عامر متین Amir Mateen Taimur Saleem Khan Jhagra
Kismat Khan57,188 просмотров • 13 дней назад

شفیع جان:صوبائی حکومت کاخیبرپختونخوا کرکٹ لیگ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ گورنر صاحب کا انی شی ایٹو ہے۔ اسداللہ خان:اسکی تقریب پر تین چار کروڑ لگے، وہ کس نے خرچ کئے؟ شفیع جان:یہKPحکومت نے خرچ نہیں کئے اسداللہ خان:میری اطلاع یہ ہے کہ یہ KPحکومت کے ہی پیسے خرچ ہوئے ہیں Asad Ullah Khan Shafi Jan
Kismat Khan36,514 просмотров • 9 дней назад

ہماری اطلاع کے مطابق ایک دو وزراء نے مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کرکے کہا کہ معذرت چاہتے ہیں آپ کے خلاف پریس کانفرنس کرنا پڑ رہی ہے۔۔ہماری مجبوری کو سمجھیں۔۔ایک وزیر نے تو مولانا فضل الرحمن سے اجازت لی کہ ایک پریس کانفرنس کرنا مجبوری بن گئی ہے: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan31,614 просмотров • 9 дней назад

لطیف کھوسہ صاحب نے درخواست تیار کی کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ہماری ملاقات کرائی جائے تاکہ ہم 190 ملین پاونڈ کیس میں مرکزی اپیل پر دلائل دے سکیں۔ اب اس میں خبر یہ ہے کہ سلمان اکرم راجا صاحب نے لطیف کھوسہ صاحب کو منع کیا کہ اۤپ یہ درخواست نہ دائر کریں۔ اگر اۤپ یہ درخواست دائر کرینگے تو اۤپ کی عمران خان سے ملاقات ہوجائے گی۔ ملاقات ہوگی تو دلائل دینا پڑیں گے اور دلائل دینے پڑے تو پھر اس کیس کا جلد از جلد فیصلہ اۤجائے گا اور ہمارے لئے مشکلات بڑھ جائیں گی: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan55,591 просмотров • 17 дней назад

اعجاز چوہدری صاحب کو ہارٹ اٹیک ہوا اور سٹنٹ ڈلا۔ جب سٹنٹ ڈلا تو اس کا گردوں پر اثر ہوا اور کافی عرصے تک ڈاکٹرز کہتے رہے کہ گردوں کے ماہرین کو دکھایا جائے کیونکہ گردوں کے باقاعدہ علاج کی ضرورت ہے لیکن اسکو ویسے ہی تاخیر کا شکار کیا جاتا رہا جیسے عمران خان کی اۤنکھ کے مسئلے کو لٹکایا جاتا رہا۔۔ اور پھر جب چیک اپ کرایا گیا تو پتہ چلا کہ اعجاز چوہدری صاحب کا گال بلیڈر remove کرنا پڑے گا۔۔جب گال بلیڈر remove کرنے کی کوشش کی گئی تو پتہ چلا کہ انہیں تو بہت زیادہ انفیکشن ہے۔۔پہلے انفیکشن کا علاج کرنا ہوگا۔۔۔یعنی انفیکشن کا مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے انکا گال بلیڈر نہیں remove کیا جا سکا اور چونکہ گال بلیڈر نہیں remove کیا جاسکا تو گردوں کا علاج بھی نہیں ہوسکا اور اس وقت انکی گردوں کی سٹیج تھری اۤگئی ہے اور خدشہ یہ ہے کہ اگر ابھی بھی علاج نہ کیا گیا تو انکو ڈائیلسز پر ڈالنا پڑے گا: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan45,898 просмотров • 18 дней назад

مولانا فضل الرحمان نے کہنا یہ چاہا کہ:" مجھے کہا جارہا ہے لشکر بنا کر ان سے لڑو، میں کیوں لڑوں؟ مجھے کیا فائدہ؟ تم لڑو، تم تنخواہ لیتے ہو، تمارا کام ہے۔۔"۔۔شاید کہنا وہ یہ چاہ رہے تھے مگر یہ بات کسی اور پیرائے میں کہی جاسکتی تھی، جس پیرائے میں انہوں نے کی اس سے شہادت کے جذبے سے لڑنے والے جوان کی دل اۤزاری ہوئی: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan37,755 просмотров • 16 дней назад

جب حکومت بن رہی تھی تو ن لیگ کی ایک بہت ہی اہم ترین شخصیت جسکا تعلق فرسٹ ٹیئر لیڈرشپ سے ہے،وہ حکومت سازی کے معاملات میں اہم کردار اداکرنیوالوں کے پاس گئی اور ان سے درخواست کی کہ جو مرضی کمبینیشن بنا دیں، مولانا فضل الرحمان کو ہمارے ساتھ نہ ڈال دیجئے گا۔ ان کے ساتھ ہم نہیں چل سکتے:اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan30,946 просмотров • 13 дней назад

سیاسی حلقوں میں سوچا جارہا ہے کہ ووٹنگ کی عمر میں ترمیم کر دی جائے۔ اگر کوئی 25 سال سے پہلے رکن قومی اسمبلی نہیں بن سکتا تو جو ووٹر ہے، وہ کیسے 18 سال کا ہو؟ ووٹر کیلئے بھی عمر 25 سال ہونی چاہیئے تاکہ وہ دماغی طور پربالکل بالغ ہو۔ اس کا واحد مقصد یہ ہے کہ نوجوان بچے عمران خان کے charisma کی طرف مائل ہوجاتے ہیں تو شاید اسکو کاونٹر کرنے کیلئے: منیب فاروق
Kismat Khan351,628 просмотров • 6 месяцев назад

رپورٹ کے مطابق ملزمان سے وصول شدہ 4 کروڑ 69 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی بجائے چیئرمین نیب کے ذاتی اکاونٹ میں جمع کرا دیئے گئے۔۔۔یہ پیسے چیئرمین نیب کے ذاتی اکاونٹ میں کیوں گئے؟ یہ گزشتہ دنوں سامنے اۤنیوالے ڈکی بھائی کے کیس سے کیا مختلف ہے؟:اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan24,657 просмотров • 12 дней назад

عمران خان کی دائیں اۤنکھ میں CRVO نامی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔ انکی دائیں اۤنکھ کی وین میں بلاکیج ہوگئی ہے۔ اسکا سائیڈ ایفیکٹ یہ ہے کہ مناسب علاج نہ ہونے کی صورت میں بینائی متاثر ہوسکتی ہے۔ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز اس سلسلے میں تین وِزٹ(16، 19 اور 21 جنوری کو) کر چکے ہیں۔ جیل انتظامیہ کا اصرار ہے کہ علاج یہیں کیا جائے جبکہ ڈاکٹر عارف نے لکھ کر دیا ہے کہ انکا علاج یہاں نہیں ہوسکتا، انہیں اۤپریشن تھیٹر لیجانا پڑے گا۔ تین انجیکشن لگنا ہیں۔ ڈاکٹر کے مطابق معاملہ حساس ہے۔ میں بغیر توجہ دیئے اور پورا معائنہ کیئے انہیں یہاں(جیل میں) ٹریٹمنٹ دے دوں اور کل کو انہیں نقصان ہوجائے تو یہ میرے ذمہ اۤجائے گا، اسلئے میں یہ رِسک نہیں لے سکتا کہ انہیں یہاں پر ٹریٹمنٹ دوں: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan272,077 просмотров • 6 месяцев назад

ایک بڑی خبر ہے کہ جے ڈی وینس نے مذاکرات کے بالکل اۤخر میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف سے کہا کہ مجھے ایک دفعہ جا کے صدر ٹرمپ کے ساتھ بات کر لینے دیں۔۔ہم کوئی میڈیا میں اناونسمنٹ نہیں کرینگے، کوئی میڈیا سرکس نہیں لگائیں گے لیکن ہماری دوبارہ ملاقات ہو سکتی ہے: حامد میر
Kismat Khan163,322 просмотров • 3 месяцев назад

پیپلزپارٹی اور ن لیگ، جنہوں نے 2 دن میں ناچ ناچ کر گھنگھرو توڑ دیئے کہ خیبرپختونخوا والے کیسے بلیو پاسپورٹ لے سکتے ہیں تو پتہ چلا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں پہلے ہی 70 کی دہائی سے یہ(تاحیات سرکاری پاسپورٹ کی سہولت) چل رہی ہے۔۔تو وہاں پر سرکاری پاسپورٹ جائز ہے، کے پی میں ناجائز ہے؟: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan31,852 просмотров • 20 дней назад

عامر متین:بڑی اہم خبر اۤئی ہے کہ پاکستان نے امریکہ سے 10 ارب ڈالر کی سپورٹ فیسیلیٹی مانگی ہے۔ صدر ٹرمپ کی ڈکشنری میں تو فری لنچ نہیں ہے۔۔تو ہم 10 ارب ڈالر کے بدلے میں امریکہ کو کیا دینگے؟ محمد زبیر:There is no free lunch۔۔۔اگر ہم 60 کی دہائی سے دیکھیں تو ہم بار بار امریکہ کے پاس وہ کچھ کرنے کیلئے جاتے ہیں جو امریکہ کی ضرورت ہوتی ہے Amir Mateen Mohammad Zubair
Kismat Khan12,618 просмотров • 7 дней назад

میرے پاس یہ خبر اۤئی کہ 8ویں روزے کو پاکستان کی "بہت اہم شخصیت" جنرل باجوہ کی عیادت کیلئے تشریف لے گئیں۔۔جنرل باجوہ نے عیادت کیلئے اۤنیوالی ان اہم شخصیت کو نہیں پہچانا۔ ان شخصیت کو فیملی نے یہ بھی بتایا کہ جنرل باجوہ ہمیں بھی نہیں پہچان رہے۔۔یہ بچوں کو بھی نہیں پہچان رہے۔۔ یہ اتنی بڑی خبر تھی کہ مجھے اسے ری کنفرم کرنے میں دو چار دن مزید لگے۔۔ دو چار دن بعد بھی میں دو چیزیں کنفرم کرپایا۔۔نمبر ایک یہ کنفرم کرپایا کہ جنرل باجوہ کو برین ہیمرج ہوا ہے۔۔دوسری بات یہ کنفرم ہے کہ 8ویں روز کو جب اہم شخصیت ان سے ملنے گئیں تو جنرل باجوہ انکو پہچاننے کی حالت میں نہیں تھے۔۔ان دو خبروں کی میں اۤپ کو دوبارہ تصدیق کر رہا ہوں: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan161,432 просмотров • 4 месяцев назад

کامران شاہد:اگر دوبارہ زندگی ملے تو بھی رائٹر بننا چاہیں گے؟ ناصر ادیب: اگر دوبارہ اللہ تعالیٰ نے ایسے دور میں پیدا کرنا ہو، جو اۤج ہے، تو میں بدمعاش بننا پسند کرونگا۔۔وجہ یہ ہے کہ جب بھی میں تھانے میں گیا ہوں تو میں نے شریف اۤدمی کو کھڑے ہوئے دیکھا ہے اور بدمعاش کو کرسی پر دیکھا ہے
Kismat Khan147,356 просмотров • 4 месяцев назад