
Kismat Khan
@KismatZimri • 53,975 subscribers
Content Producer. Worked as Researcher at 92 News, ARY News, Dunya News, Aap News & as Trainee Reporter at Geo News.
Shorts
Videos

پاکستان کے 5 پلانز ہیں: ایک اُڑان پلان ہے۔۔۔۔ایک ورلڈ بینک کا پلان ہے۔۔۔ ایک پرائم منسٹر اکنامک ٹرانسفارمیشن ایجنڈا نامی پلان ہے۔۔ ایک اۤئی ایم ایف کا پلان ہے اور ایک ایس اۤئی ایف سی کا پلان ہے۔۔۔یہ پانچ پلان ہیں اور کوئی ایک دوسرے سے نہیں ملتا۔۔سب کے ہدف مختلف ہیں۔۔تو کنفیوژن نہیں ہونا تھی تو کیا ہونا تھی؟: دانیال عزیز Amir Mateen Daniyal Aziz
Kismat Khan15,731 görüntüleme • 3 gün önce

ایک بڑی خبر ہے کہ جے ڈی وینس نے مذاکرات کے بالکل اۤخر میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف سے کہا کہ مجھے ایک دفعہ جا کے صدر ٹرمپ کے ساتھ بات کر لینے دیں۔۔ہم کوئی میڈیا میں اناونسمنٹ نہیں کرینگے، کوئی میڈیا سرکس نہیں لگائیں گے لیکن ہماری دوبارہ ملاقات ہو سکتی ہے: حامد میر
Kismat Khan163,322 görüntüleme • 2 ay önce

سیاسی حلقوں میں سوچا جارہا ہے کہ ووٹنگ کی عمر میں ترمیم کر دی جائے۔ اگر کوئی 25 سال سے پہلے رکن قومی اسمبلی نہیں بن سکتا تو جو ووٹر ہے، وہ کیسے 18 سال کا ہو؟ ووٹر کیلئے بھی عمر 25 سال ہونی چاہیئے تاکہ وہ دماغی طور پربالکل بالغ ہو۔ اس کا واحد مقصد یہ ہے کہ نوجوان بچے عمران خان کے charisma کی طرف مائل ہوجاتے ہیں تو شاید اسکو کاونٹر کرنے کیلئے: منیب فاروق
Kismat Khan351,541 görüntüleme • 4 ay önce

عمران خان کی دائیں اۤنکھ میں CRVO نامی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔ انکی دائیں اۤنکھ کی وین میں بلاکیج ہوگئی ہے۔ اسکا سائیڈ ایفیکٹ یہ ہے کہ مناسب علاج نہ ہونے کی صورت میں بینائی متاثر ہوسکتی ہے۔ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز اس سلسلے میں تین وِزٹ(16، 19 اور 21 جنوری کو) کر چکے ہیں۔ جیل انتظامیہ کا اصرار ہے کہ علاج یہیں کیا جائے جبکہ ڈاکٹر عارف نے لکھ کر دیا ہے کہ انکا علاج یہاں نہیں ہوسکتا، انہیں اۤپریشن تھیٹر لیجانا پڑے گا۔ تین انجیکشن لگنا ہیں۔ ڈاکٹر کے مطابق معاملہ حساس ہے۔ میں بغیر توجہ دیئے اور پورا معائنہ کیئے انہیں یہاں(جیل میں) ٹریٹمنٹ دے دوں اور کل کو انہیں نقصان ہوجائے تو یہ میرے ذمہ اۤجائے گا، اسلئے میں یہ رِسک نہیں لے سکتا کہ انہیں یہاں پر ٹریٹمنٹ دوں: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan271,894 görüntüleme • 4 ay önce

ورلڈ بینک کے فنڈز سے دبئی میں جائیدادیں خریدنے کا ہوشربا سکینڈل سامنے اۤگیا۔۔۔ اسداللہ خان کے مطابق: سندھ سولر انرجی پروگرام میں غریب لوگوں کے گھروں میں سولر پینلز/لائٹس لگانے کا ایک چینی کمپنی کو ٹھیکہ دیکر اسے کھیل میں شامل کیا جاتا ہے۔۔۔۔پھر جعلی اِمپورٹ ڈاکومنٹس بنتے ہیں۔۔پراڈکٹس مقامی مارکیٹ سے خریدی جاتی ہیں اور پوری بھی نہیں خریدی جاتیں۔۔ورلڈ بینک کو ڈاکومنٹس دیئے جاتے ہیں کہ فلاں چینی کمپنی سے ہم نے یہ خریدے ہیں۔۔ورلڈ بینک ان ڈاکومنٹس کو دیکھتے ہوئے چینی کمپنی کو ادائیگی کر دیتا ہے۔۔چینی کمپنی معاہدے کے مطابق اس میں سے "بڑا حصہ" دبئی شفٹ کر دیتی ہے، جہاں پر پراپرٹیز خریدی گئی ہیں۔۔یوں ورلڈ بینک کے پیسے گھوم پھر کر دبئی پہنچ جاتے ہیں۔۔یہ وہ اسٹوری ہے جو نیب کے ہاتھ لگی ہے Asad Ullah Khan
Kismat Khan117,394 görüntüleme • 2 ay önce

کامران شاہد:اگر دوبارہ زندگی ملے تو بھی رائٹر بننا چاہیں گے؟ ناصر ادیب: اگر دوبارہ اللہ تعالیٰ نے ایسے دور میں پیدا کرنا ہو، جو اۤج ہے، تو میں بدمعاش بننا پسند کرونگا۔۔وجہ یہ ہے کہ جب بھی میں تھانے میں گیا ہوں تو میں نے شریف اۤدمی کو کھڑے ہوئے دیکھا ہے اور بدمعاش کو کرسی پر دیکھا ہے
Kismat Khan147,331 görüntüleme • 2 ay önce

پاکستان میں ایک وائرل کرائم ہورہا ہے۔ لوگوں کے فون ہیک ہوجاتے ہیں اور انکے اکاونٹس سے contacts کو پیغامات جاتے ہیں، جس پر لوگ محبت میں پیسے بھیج دیتے ہیں۔ یہ جرم بہت زیادہ بڑھتا جا رہا ہے۔ کل میرے اپنے بھائی کے ساتھ یہ ہوا ہے۔ دوست پوچھے بغیر محبت میں پیسے بھیج دیتے ہیں۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ رشتے داروں یا کسی دوست سے اس طرح کا کوئی میسج اۤئے تو پیسے بھیجنے سے پہلے چیک ضرور کر لیں۔ حکومت سے درخواست ہے کہ اس کا سدباب کرے: عامر متین Amir Mateen
Kismat Khan83,324 görüntüleme • 1 ay önce

میرے پاس یہ خبر اۤئی کہ 8ویں روزے کو پاکستان کی "بہت اہم شخصیت" جنرل باجوہ کی عیادت کیلئے تشریف لے گئیں۔۔جنرل باجوہ نے عیادت کیلئے اۤنیوالی ان اہم شخصیت کو نہیں پہچانا۔ ان شخصیت کو فیملی نے یہ بھی بتایا کہ جنرل باجوہ ہمیں بھی نہیں پہچان رہے۔۔یہ بچوں کو بھی نہیں پہچان رہے۔۔ یہ اتنی بڑی خبر تھی کہ مجھے اسے ری کنفرم کرنے میں دو چار دن مزید لگے۔۔ دو چار دن بعد بھی میں دو چیزیں کنفرم کرپایا۔۔نمبر ایک یہ کنفرم کرپایا کہ جنرل باجوہ کو برین ہیمرج ہوا ہے۔۔دوسری بات یہ کنفرم ہے کہ 8ویں روز کو جب اہم شخصیت ان سے ملنے گئیں تو جنرل باجوہ انکو پہچاننے کی حالت میں نہیں تھے۔۔ان دو خبروں کی میں اۤپ کو دوبارہ تصدیق کر رہا ہوں: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan161,424 görüntüleme • 3 ay önce

جو ٹیم اۤرہی ہے اس میں وہ دو لوگ اۤرہے ہیں جو اسرائیلی لوگ ہیں۔۔وہ اصل میں اسرائیل کے ایجنٹ ہیں۔۔وِٹکوف اور کشنر۔۔انکو یہی کہا جاتا ہے کہ وہ اسرائیل کے ترجمان ہیں۔۔یہی وہ دو لوگ ہیں جنہوں نے اۤخری میٹنگ کو سبوٹاج کیا تھا۔۔ایران کو لاری لپا لگائے رکھا، کہا گیا سارا نیوکلیئر ایشو سیٹل ہوگیا، ایران نے باتیں مان لیں، سارا کچھ ہوگیا اور پھر اٹھ کر چلے گئے اور اسکے اگلے دن حملہ کر دیا۔۔انکا اسوقت ایجنڈا یہ تھا کہ باتیں کرو، چلاو اسکو، اتنی دیر میں ہم حملہ کرنے کی تیاری کرتے ہیں: نجم سیٹھی Syeda Ayesha Naz
Kismat Khan113,039 görüntüleme • 2 ay önce

پی ٹی آئی کے ایک سابق صوبائی وزیر کے بیٹے کو باپ کا فیصلہ بدلنے کیلئے پکڑ لیا گیا تو وہ فوری طور پرسب کچھ مان گئے۔۔اگلے ایک ماہ میں انکے تینوں بچے ملک سے باہر چلے گئے جبکہ والد صاحب اپنی آبائی زمین بیچ کربچوں کی امانت انہیں سونپنے کی کوششوں میں ہیں۔۔ملک کے معتبر ترین صحافیوں میں سے ایک پر دستور اور قانون کی صدا بلند کرنے پر سختی آگئی۔۔اس پر انکے نوجوان صاحبزادے نے باہر منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔۔باہر جانے کیلئے والد سے پیسے مانگے تو انہوں نے کہا میں اپنے والد کی جائیداد نہیں بیچوں گا۔۔جو کچھ میں نے بنایا ہے وہ بیچ کر جتنے پیسے ملتے ہیں لے لو۔۔بیٹے نے کہا کہ اباجان اگر میں ہی یہاں نہیں رہوں گا تو پھر آپ کی 200سال کی جائیداد کس کام کی؟اگلے روز باپ نے خاموشی سے سارے کاغذات بیٹے کے حوالے کر دیئے۔۔جب یہ سب کچھ ملک میں ہو رہا ہوگا توپیسہ ملک سے باہر جانے کے راستے ڈھونڈھے گا: حبیب اکرم
Kismat Khan102,451 görüntüleme • 2 ay önce

گیم ٹرمپ کے ساتھ سے نکل رہی ہے اور چین اور روس کے ہاتھ میں جا رہی ہے۔ سب سے اہم پیشرفت اۤج کی ہے۔ ایران نے اۤج فنٹاسٹک، پولیٹیکل جینئس اسٹروک کیا ہے۔۔انہوں نے یہ کہہ دیا ہے کہ اگر کسی نے تیل خریدنا ہے تو ہم جانے دینگے۔۔ساوتھ کوریا اور جاپان نے بھی خریدنا ہے تو ہم جانے دیتے ہیں مگر ہمیں ادائیگی ڈالر میں نہیں بلکہ "یواۤن" میں کریں۔۔یہ ایک ماسٹر سٹروک ہے: نجم سیٹھی Syeda Ayesha Naz
Kismat Khan148,105 görüntüleme • 3 ay önce

(لندن میں ڈیل کے دوران) اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے یہ تھا کہ نوازشریف بھی نہیں ہونگے اور انکی بیٹی بھی نہیں ہونگی۔۔اس پر نوازشریف صاحب نے ان سے کہا کہ نہیں۔۔۔ بیٹی کیلئے انہوں نے گنجائش پیدا کی اور خود سرینڈر کیا۔۔شہباز شریف وزیراعظم بنے۔۔۔نوازشریف کے ساتھ کوئی دھوکہ نہیں ہوا۔۔وہ اس پورے سسٹم کے ساتھ دل و جان کے ساتھ ہیں۔۔وہ اس سسٹم کے بینیفیشری بھی ہیں۔۔بھائی وزیراعظم اور بیٹی وزیراعلیٰ ہیں۔۔وہ سسٹم سے خوش ہیں اور سسٹم کے ساتھ ہیں: سینئر صحافی طارق عزیز Tariq Aziz Asad Ullah Khan
Kismat Khan122,283 görüntüleme • 2 ay önce

جب میں کیریئر کے شروع میں ایکسپریس نیوز میں خبریں پڑھا کرتا تھا تو ہمارے ایک دوست اینکر تھے جو جمعہ نہیں پڑھتے تھے۔ ڈیوٹی لگانے والے جمعے کے روز انکی ڈیوٹی لگادیتے تھے کہ 1 سے 2 بجے تم سٹوڈیو میں بیٹھ جاو۔۔انہیں ریلیکس ہونے کا سوجھتا تو کسی خاتون اینکر سے کہہ دیتے تھے کہ :"بات سنو، تم میری جگہ بیٹھ جاو میں ذرا جمعہ پڑھ اۤوں۔۔" مگر انکے قابو کوئی نہیں اۤتا تھا۔ اس پر وہ انہیں کہتے تھے کہ:" اگر تم میری جگہ نہ بیٹھیں اور میرا جمعہ رہ گیا تو اسکا گناہ تمہیں ہوگا۔۔"۔۔ہر جمعے کو وہ یہی بات کرتے تھے۔ میں نے ایک دن ان سے کہا کہ:" تو جمعہ پڑھنا نی ہندا، کسے نہ کسے تے پانڑاں ہندے۔۔"۔۔یعنی پڑھنا تو تم نے ہے نہیں مگر اپنا گناہ کسی نہ کسی پر ڈال دیتے ہو۔۔محمود خان اچکزئی صاحب بھی یہی کرتے ہیں۔۔انہوں نے احتجاج میں جانا تو ہوتا نہیں' بس کسی نہ کسی پر ڈالنا ہوتا ہے کہ ہم سے مشاورت نہیں کی، علیمہ خان نے یوں کہہ دیا۔۔یوں ہوگیا۔۔اسطرح کے بہانے نہیں کرنے چاہئیں: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan89,956 görüntüleme • 1 ay önce

سلمان صفدر صاحب نے جو بات رپورٹ میں لکھی ہے اسی کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ خان صاحب نے میری طرف دیکھا اور اپنی بائیں آنکھ پر ہاتھ رکھتے ہوئے دائیں آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی۔ خان صاحب نے کہا:”سلمان، تمہارا چہرہ مجھے نظر نہیں آرہا۔مجھے صرف روشنی کا احساس ہے۔“: سلمان اکرم راجا
Kismat Khan167,285 görüntüleme • 3 ay önce

وہ لوگ جن کو جیل میں بچے پیدا کرنے کی سہولت موجود تھی وہ بھی عمران خان صاحب کی صحت پر بات کرتے ہیں۔ وہ لوگ جن کی خدمت کیلئے ہر ہفتے نئے نئے اداکار بلائے جاتے تھے اور انکی خدمت پر جیل میں مامور تھے، وہ بھی اۤج بات کرتے ہیں۔ شرم اۤنی چاہیئے ان لوگوں کو: جنید اکبر خان Junaid Akbar
Kismat Khan132,169 görüntüleme • 3 ay önce

جن لوگوں نے سولر لگائے ہیں وہ نیٹ میٹرنگ کے ذریعے حکومت کو نیشنل گرڈ میں 6 ہزار میگاواٹ بھجواتے ہیں۔ اس کیلئے وہ حکومت سے کوئی تیل نہیں لیتے، اس کیلئے حکومت کا کوئی اِمپورٹ کا خرچہ نہیں اۤتا۔۔حکومت کو کوئی لاگت نہیں اۤتی اور اسے گرین انرجی مل جاتی ہے۔سوچیئے اگر وہ 6 ہزار میگاواٹ سولر کے ذریعے حکومت کو نہ مل رہا ہوتا تو اۤج چار ہزار میگاواٹ کا نہیں بلکہ 10 ہزار میگاواٹ کا شارٹ فال ہوتا کیونکہ حکومت مہنگے تیل یا مہنگی گیس سے بجلی نہیں بنا پا رہی: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan84,025 görüntüleme • 1 ay önce