
Azaz Syed
@AzazSyed • 465,152 subscribers
Journalist @GeoNews | Pakistan specialist | Conflict, diplomacy & intelligence | Host: TalkShock | Survived attacks, defied censorship
Shorts
Videos

دلچسپ ۔۔۔🚒 اسلام آباد میں رات گئےآگ لگنے سےمتعلق کال کی گئی ۔۔۔ 8 منٹ میں فائز بریگیڈ اور ایمبولینس گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ۔۔ یہ درحقیقت وزیر داخلہ کی جانب سے کیپٹل ایمرجنسی سروس کا امتحان لیا گیا تھا قائمقام ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ یوسف نے1122 پر فرضی آتشزدگی سےمتعلق کال کی تھی۔۔۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے رسپانس ٹائم کے اندر موقع پر پہنچنے پر کیپٹل ایمرجنسی سروس کی کارکردگی کو سراہا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے 2009 سے آلات/ گاڑیاں تبدیل نہ کئے جانے کا نوٹس بھی لیا اور کیپٹل ایمرجنسی سروس کی اپ گریڈیشن کےلیےچیئرمین سی ڈی اےکو7روز میں پلان پیش کرنے کی ہدایت کی ۔مزید کہتے ہیں کہ کیپٹل ایمرجنسی سروس کےلئےنئی گاڑیوں اور ضروری آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
Azaz Syed172,269 次观看 • 6 天前

🚨🚨پولیس اپنی کارروائی جاری بھی رکھے تو کیا یہ ہماری زمہ داری نہیں کے بچوں کے حقوق کا خیال رکھیں ۔ تشدد قابل قبول نہیں ۔۔۔ راولپنڈی میں صادق آباد کے علاقے میں گھریلو ملازم بچے پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ۔پولیس نے اوکاڑہ کا رہائشی 8 سے 9 سالہ گھریلو ملازم بچہ بازیاب کرالیا ہے اور ملزم عادل ساجد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ متاثرہ بچہ علی جبار چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ بچے کو لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہےبچے پر تشدد کی وڈیو سوشل میڈیا گروپس میں وائرل ہوئی تھیں جس پر پولیس نے کارروائی کی ۔
Azaz Syed24,430 次观看 • 1 天前

راولپنڈی میں سید پور روڈ پنڈورا بازار میں کرایہ ادا نہ کرنے پرغیرملکی خاتون اور ٹیکسی ڈرائیور کےدرمیان ہنگامے کی وڈیو ۔۔۔ ٹیکسی ڈرائیور کا موقف ہے کہ خاتون نے مختلف علاقوں میں جانے کےبعد کرایہ مانگنے پربدتمیزی کی۔غیرملکی خاتون نے گالیاں دیں، تشدد کیا اور دھمکیاں بھی دیں۔وہاں موجود تاجروں نےمداخلت کرکےجھگڑا ختم کرایااور ٹیکسی ڈرائیور کو کرایہ ادا کیا۔۔۔۔ تشدد خاتون کرئے یا مرد بہرحال قابل قبول نہیں ۔
Azaz Syed57,777 次观看 • 3 天前

سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کی ندا نے شادی کی ، بیٹی پیدا ہوئی ، شادی رجسٹریشن نہ ہونے پر پتہ چلا کہ شوہر نے شادی اپنے ملازم کے ساتھ راولپنڈی میں رجسٹر کرا دی ہے ، شادی کے جعلی کاغذ بنانے والے وکیل دیور سمیت دیگر ملزمان کے خلاف پرچہ درج ہوا مگر گرفتاری نہ ہوسکی اب ندا عدالتوں کے دھکے کھارہی ہے ، کوٹ مومن کا کیس وزیراعلی۱ مریم نواز اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی توجہ کا متقاضی ہے کیونکہ لڑکیوں کی جھوٹی شادیاں رجسٹرڈ کرنے والے قانون کے سامنے جوابدہ ہو سکیں ۔ Maryam Nawaz Sharif #ChiefJusticeLahoreHighCourt
Azaz Syed145,394 次观看 • 14 天前

🚨🚨راولپنڈی کا ایک بڑا منصوبہ رنگ روڈ ایک بار پھر متنازعہ ہوگیا ہے، ذرائع بتاتے ہیں کہ منصوبہ کے ڈیزائن میں مبینہ تبدیلی کا معاملہ سامنے آنے پر پنجاب حکومت نے تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں،حکام کی جانب سے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے رنگ روڈ منصوبے کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا گیا جسکے بعد ابتدائی رپورٹ حکومت پنجاب کو پیش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں بے ظابطگیوں کی نشاندھی پر معاملہ اینٹی کرپشن کے سپرد کیا جائے گا، پنجاب حکومت کیجانب سے رنگ روڈ کیس میں جے آئی ٹی بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے راولپنڈی رنگ منصوبہ کے این او سیز، منظور شدہ نقشوں، ایکسیس روڈ اور دیگر قانونی منظوریوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی سروس ایریاز کو رسائی دینے کے لیئے جاری این او سیز بھی تحقیقات کے دائرے میں آ گئے ہیں، 28 جنوری 2026 کے مبینہ این او سی کی قانونی حیثیت اور سرکاری ریکارڈ کی جانچ شروع ہے، آر ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سروس ایریا کو رسائی دینے سے منظور شدہ ڈیزائن اور ٹریفک نظام متاثر ہوتا ہے۔۔ این او سی، ایکسیس روڈ، لینڈ یوز، بلڈنگ پلان اور پٹرول پمپ منظوریوں کا ریکارڈ بھی چھان بین کے عمل میں شامل ہے۔ کئی حکام جیسے کے ڈی سی حسن وقار چیمہ، اے ڈی سی آر شہریار شیرازی،سابق کمشنر عامر خٹک،اے سی حاکم خان اور سابق ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ پہلے ہی تبدیل کیئے جاچکے۔ پی ٹی آئی دورِ میں بھی حکومت میں رنگ روڈ ڈیزائن میں مبینہ تبدیلی کا معاملہ سامنے آیا تھا جس پر اس وقت کے وزیراعظم نےکمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود، ڈپٹی کمشنر انور الحق سمیت دیگر افسران کے خلاف کارروائی کی تھی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ طور پر دوسری بار ڈیزائن تبدیلی کے ہر پہلو کی تحقیقات جاری ہیں۔
Azaz Syed102,497 次观看 • 13 天前

پاکستان کی پہلی رورو شپمنٹ سے 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پہنچ گئیں۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ ایم وی گرینڈے شنگھائی کامیابی سے کراچی پورٹ کے کے جی ٹی ایم ایل ٹرمینل پر لنگرانداز ہو گئے ۔رورو جہازوں سے گاڑیاں براہِ راست لوڈ اور اَن لوڈ کی جاتی ہیں۔جدید بندرگاہی سہولیات سے پاکستان کی تجارتی صلاحیت مزید مستحکم ہوگی۔
Azaz Syed28,768 次观看 • 7 天前

اسلام آباد آرچرڈ سکیم واقعہ میں جاں بحق ہونے والے عامر اعوان ٹیوٹا اسلام آباد کے مالک تھے ان کے فارم ہاؤس میں گذشتہ شب مبینہ ڈکیتی کے لیے داخل ہونے والے افراد کی سی سی ٹی وی ویڈیو چونکا دینے والی ہے دیکھیے ان کے فارم ہاؤس میں کتنے افراد آتشیں اسلحے کے ساتھ داخل ہوئے ہیں ؟
Azaz Syed375,725 次观看 • 3 个月前

راولپنڈی میں عدالت پیشی کے بعد واپسی پر 14 حوالاتیوں کی قیدی وین سے فرار کی فوٹیج منظر عام پرآگئی ہے۔۔ فوٹیج میں فرار ہونے والے ملزمان اور ان کے پیچھے پولیس اہلکاروں کو بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔14 ملزمان اڈیالہ جیل واپسی پر تھانہ سہالہ اسلام آباد کی حدود سے چند روز قبل قیدی وین سے فرار ہوگئے تھے۔
Azaz Syed50,687 次观看 • 22 天前

ایک طرف وزیر داخلہ محسن نقوی اعلان کررہے ہیں کہ اسلام آباد میں کسی عالمی تقریب کے موقع پر مہمانوں کو ٹھہرانے کے لیے جگہ نہیں ہے اور سرمایہ کار یہاں سرمایہ کریں ہوٹل بنائیں تو دوسری طرف اسلام آباد میں انہی کی ناک کے نیچے CDA گیسٹ ہاوسز کو خالی کرانے کے نوٹس جاری کررہا ہے ۔ عجیب تضاد ہے ایک طرف کہتے ہیں بزنس مین اور سرمایہ کار بزنس کریں تو دوسری طرف چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والوں کا خوب گلا دبایا جارہا ہے ۔
Azaz Syed104,534 次观看 • 2 个月前

ظلم ظلم ظلم ۔۔۔۔ اسلام آباد کے علاقے کری روڈ موضع موریاں محلہ ملک آباد میں کم و بیش 1000 گھروں کی آبادی اپنے ملکیتی حقوق کے ساتھ راول انکلیو نامی سوسائٹی میں رہ رہی ہے ۔ سوسائٹی کا NOC نہیں مگر لوگوں کے پاس DC آفس سے زمین کی ٹرانسفر و ملکیت کے قانونی کاغذات موجود ہیں ۔ انہیں یوٹیلٹی بلز بھی ان کے پتوں پر موصول ہوتے ہیں ۔ اب Defense Housing Authority (DHA)اس آبادی کے قریب آگئی ہے زمین قیمتی ہے اور نظریں اسی زمین پر ہیں جسے خالی کروانے کے لیے 1/2
Azaz Syed270,727 次观看 • 6 个月前

Ishaq Dar is presiding a budget related meeting while Finance Minister is sitting on his left (cornered?). Govt particularly finance ministry and FBR are big failures with regards to expanding tax net.I wonder why Mr.Langrial is still holding the FBR office?He should be replaced or he should at least come forward sharing the real cause of his failure.
Azaz Syed65,606 次观看 • 1 个月前

یہ پاکستان کی کوئی VIP شخصیت ہے۔۔سرکاری گاڑی ، سرکاری پیٹرول آگے پیچھے پولیس کی گاڑیاں سب عوام کے ٹیکس کا پیسہ ۔حکومت تو کہہ رہی تھی ہم احتیاط کریں گے،انرجی اور پیٹرول بچائیں گے۔اصل بات یہ ہے کہ VIP شخصیات کے آگے حکومتیں بھی بے بس ہیں۔بس یہ جدھر نظر آئیں ان کے بارے آواز اٹھائیں
Azaz Syed107,373 次观看 • 3 个月前
