
DC Islamabad
@dcislamabad • 477,864 subscribers
District Magistrate, Irfan Nawaz Memon, BS Mech-NUST, LLM QueenMary University of London @QMUL. Imp: I do not have any personal twitter account.
Shorts
Videos

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا دفتری امور کا آغاز شہریوں سے ملاقات کے بعد، اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کی روزانہ کی بنیاد پر شہریوں سے ملاقاتیں جاری ہیں جبکہ نشاندہی پر فی الفور موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایات دی جاتی ہیں، بعد ازاں فیڈ بیک کے لیے بھی شہریوں سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ بھی کیا جاتا ہے تاکہ اوپن ڈور پالیسی کے ثمرات صحیح معنوں میں عوام تک پہنچائے جا سکیں، آپ بھی دفتری اوقات کار میں کسی بھی وقت ڈپٹی کمشنر یا دیگر انتظامی امور کے دفاتر میں بغیر کسی ریفرنس کے تشریف لا سکتے ہیں، شکریہ۔۔۔
DC Islamabad69,927 views • 1 month ago

وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کے باعث متعدد علاقے زیر آب آنے پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مختلف ایریاز کے دورے کرتے ہوئے نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کی گئی، انہوں نے کہا کہ ای الیون میں ریکارڈ بارش کی وجہ سے نالہ اووفلو ہونے کے بعد پانی شاہراہوں اور غیر قانونی بیسمنٹس میں داخل ہوا جن کو پہلے ہی سیل کردیا گیا تھا تاہم غہر قانونی سوسائٹی غوری ٹاؤن فیز ٹو میں مقامی افراد کی جانب سے نالے کو سلیبز لگا کر بند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے پانی کا بہاؤ متاثر ہوا اور علاقہ زیر آب آیا، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے غوری ٹاؤن میں صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مزید ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے نکاسی آب مزید تیز کرنے اور نالہ بند کرنے پر سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی گئی جبکہ ریسکیو سمیت تمام متعلقہ ادارے بمہ بھاری مشینری فیلڈ میں موجود ہیں اور فی الفور کاروائیاں یقینی بنائی جا رہی ہیں
DC Islamabad17,556 views • 15 days ago

بارشوں کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ حد سے بلند ہونے پر آج صبح 6 بجے اے سی سیکرٹریٹ کی زیر نگرانی سپل ویز کھولے گئے اور ساڑھے 5 گھنٹے تک پانی کی سطح مقررہ حد 1747 فٹ تک پہنچنے پر سپل ویز بند کر دئیے گئے اس دوران تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا گیا جبکہ نالہ میں نہانے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا، ریسکیو 1122، پولیس، ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ ادارے بھی اس موقع پر موجود رہے
DC Islamabad42,621 views • 1 month ago

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 12 بجے سے قبل پیٹرول کی سیل بند کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی کاروائیاں، جی سکس، ترلئی، آئی ایٹ اور جی 13 سمیت متعدد علاقوں میں 8 پمپس کو سیل جبکہ 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔
DC Islamabad109,822 views • 5 months ago

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا ڈی سی اسلام آباد کے ہمراہ رمضان سہولت بازار جی سکس کا دورہ، خریداروں سے ملاقات کے بعد ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے اقدامات کو سراہا، کہا کہ لوگوں سے ملاقات کرکے پتہ چلا کہ اسلام آباد ہونے کے باوجود یہاں قیمتیں قریب کے تمام بڑے شہروں سے کم ہیں، اسلام آباد انتظامیہ شاباش کی مستحق ہے، گارنٹی سے کہتا ہوں جو منڈی کا ریٹ ہے وہی یہاں کے رمضان بازاروں کا ریٹ ہے
DC Islamabad98,030 views • 6 months ago

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا شہریوں سے ملاقات کرکے دفتری امور کا آغاز، ضلعی انتظامیہ کی اوپن ڈور پالیسی پر یومیہ بنیادوں پر عمل درآمد جاری ہے، شہری دفتری اوقات کار میں بغیر کسی ریفرنس کے تشریف لا سکتے ہیں، آئیں ہمیں اپنے مسائل سے آگاہ کریں اور موقع پر فیڈ بیک حاصل کریں۔۔۔
DC Islamabad27,322 views • 2 months ago

ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی جانب سے سیکٹر جی 8 مرکز میں غیر قانونی کار پارکنگ کے خلاف مشترکہ آپریشن، پبلک سپیسز پر گاڑیاں پارک کرنے پر مختلف کار شو رومز اور ورکشاپس سے 24 افراد گرفتار جبکہ 26 گاڑیوں کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا گیا، آپریشن کی نگرانی اے سی انڈسٹریل ایریا اور سی ٹی او کی جانب سے کی گئی
DC Islamabad15,791 views • 1 month ago

اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ایم ٹیگ ریڈرز لگنا شروع، جدید ریڈرز ایم ٹیگ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کی نشاندہی کر سکیں گے، ڈی سی اسلام آباد اور ڈی جی سیف سٹی کی جانب سے مختلف مقامات کا دورہ کیا گیا، یاد رکھیں اب سے ایم ٹیگ کی نشاندہی کے بعد گاڑیوں کو پولیس کی جانب سے 1/2
DC Islamabad61,491 views • 9 months ago

وفاقی دارالحکومت میں مون سون بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہونے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف کی ہدایت پر تمام اے سیز فیلڈ میں موجود جبکہ نکاسی آب آپریشن کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، مختلف علاقوں اور نشیبی ایریاز میں ڈی واٹرنگ پمپس اور دیگر زرائع سے نکاسی آب کا عمل تیزی سے جاری ہے اور چند علاقوں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال پر پوری طرح قابو پا لیا گیا ہے، تمام شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بحال ہے، اسی طرح نشیبی ایریاز میں پانی کھڑا ہونے کی شکایات پر اضافی سینیٹشن سٹاف کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، اے ڈی سی جنرل صاحبزادہ یوسف کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن شروع ہونے سے قبل ہی نالوں کی صفائی کا عمل یقینی بنایا گیا اور دوران بارش نالوں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ٹیمز تشکیل دی گئیں، اسسٹنٹ کمشنرز سینیٹشن سٹاف کے ہمراہ ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہیں اور بارش کے دوران مسلسل نکاسی آب کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہے۔۔۔
DC Islamabad13,332 views • 1 month ago

وفاقی دارالحکومت میں آن لائن ٹیکسی اور بائکیا کی رجسٹریشن کا عمل ضلعی انتظامیہ کی ایپ سے اسلام آباد پولیس کی ٹیکسی ویریفیکیشن ایپ پر منتقل کر دیا گیا ہے، رجسٹریشن کے بعد ڈرائیورز کے لیے کیو آر کوڈ سکرین پر لگانا لازمی ہے جسے سکین کرتے ہوئے شہری فوری طور پر ڈرائیور کی ویریفیکیشن کر سکتے ہیں، ڈرائیور لنک سے ایپ کو باآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، واضع رہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کا سفر مکمل طور پر محفوظ بنانا ہے، شہریوں سے التماس ہے کہ غیر رجسٹرڈ بائکیا یا ٹیکسی پر ہرگز سفر مت کریں
DC Islamabad36,364 views • 6 months ago