
DC Islamabad
@dcislamabad • 478,465 subscribers
District Magistrate, Irfan Nawaz Memon, BS Mech-NUST, LLM QueenMary University of London @QMUL. Imp: I do not have any personal twitter account.
Shorts
Videos

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا دفتری امور کا آغاز شہریوں سے ملاقات کے بعد، اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کی روزانہ کی بنیاد پر شہریوں سے ملاقاتیں جاری ہیں جبکہ نشاندہی پر فی الفور موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایات دی جاتی ہیں، بعد ازاں فیڈ بیک کے لیے بھی شہریوں سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ بھی کیا جاتا ہے تاکہ اوپن ڈور پالیسی کے ثمرات صحیح معنوں میں عوام تک پہنچائے جا سکیں، آپ بھی دفتری اوقات کار میں کسی بھی وقت ڈپٹی کمشنر یا دیگر انتظامی امور کے دفاتر میں بغیر کسی ریفرنس کے تشریف لا سکتے ہیں، شکریہ۔۔۔
DC Islamabad69,927 Aufrufe • vor 2 Monaten

پلاسٹک فری اسلام آباد کے لیے کارروائیوں کا دائرہ فیکٹریوں تک وسیع, اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کی ٹیموں کے ہمراہ 3 پلاسٹک فیکٹریوں پر چھاپوں کے دوران 1450 کلوگرام پلاسٹک بیگز ضبط اور فیکٹری مالکان سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا، فیکٹریوں میں ماحولیاتی ایس او پیز پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، شہر کو پلاسٹک آلودگی سے بچانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دکاندار اور شہری کپڑے کے تھیلوں سمیت ماحول دوست متبادل اپنائیں اور صاف، سرسبز اسلام آباد کی اس مہم کا حصہ بنیں۔۔۔
DC Islamabad16,678 Aufrufe • vor 22 Tagen

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 12 بجے سے قبل پیٹرول کی سیل بند کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی کاروائیاں، جی سکس، ترلئی، آئی ایٹ اور جی 13 سمیت متعدد علاقوں میں 8 پمپس کو سیل جبکہ 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔
DC Islamabad109,852 Aufrufe • vor 7 Monaten

وزیراعظم کی خصوصی ریلیف سکیم میں رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن کا آسان طریقہ
DC Islamabad28,047 Aufrufe • vor 1 Monat

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا ڈی سی اسلام آباد کے ہمراہ رمضان سہولت بازار جی سکس کا دورہ، خریداروں سے ملاقات کے بعد ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے اقدامات کو سراہا، کہا کہ لوگوں سے ملاقات کرکے پتہ چلا کہ اسلام آباد ہونے کے باوجود یہاں قیمتیں قریب کے تمام بڑے شہروں سے کم ہیں، اسلام آباد انتظامیہ شاباش کی مستحق ہے، گارنٹی سے کہتا ہوں جو منڈی کا ریٹ ہے وہی یہاں کے رمضان بازاروں کا ریٹ ہے
DC Islamabad98,036 Aufrufe • vor 8 Monaten

بارشوں کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ حد سے بلند ہونے پر آج صبح 6 بجے اے سی سیکرٹریٹ کی زیر نگرانی سپل ویز کھولے گئے اور ساڑھے 5 گھنٹے تک پانی کی سطح مقررہ حد 1747 فٹ تک پہنچنے پر سپل ویز بند کر دئیے گئے اس دوران تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا گیا جبکہ نالہ میں نہانے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا، ریسکیو 1122، پولیس، ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ ادارے بھی اس موقع پر موجود رہے
DC Islamabad42,621 Aufrufe • vor 3 Monaten

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا شہریوں سے ملاقات کرکے دفتری امور کا آغاز، ضلعی انتظامیہ کی اوپن ڈور پالیسی پر یومیہ بنیادوں پر عمل درآمد جاری ہے، شہری دفتری اوقات کار میں بغیر کسی ریفرنس کے تشریف لا سکتے ہیں، آئیں ہمیں اپنے مسائل سے آگاہ کریں اور موقع پر فیڈ بیک حاصل کریں۔۔۔
DC Islamabad36,856 Aufrufe • vor 4 Monaten

وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کے باعث متعدد علاقے زیر آب آنے پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مختلف ایریاز کے دورے کرتے ہوئے نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کی گئی، انہوں نے کہا کہ ای الیون میں ریکارڈ بارش کی وجہ سے نالہ اووفلو ہونے کے بعد پانی شاہراہوں اور غیر قانونی بیسمنٹس میں داخل ہوا جن کو پہلے ہی سیل کردیا گیا تھا تاہم غہر قانونی سوسائٹی غوری ٹاؤن فیز ٹو میں مقامی افراد کی جانب سے نالے کو سلیبز لگا کر بند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے پانی کا بہاؤ متاثر ہوا اور علاقہ زیر آب آیا، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے غوری ٹاؤن میں صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مزید ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے نکاسی آب مزید تیز کرنے اور نالہ بند کرنے پر سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی گئی جبکہ ریسکیو سمیت تمام متعلقہ ادارے بمہ بھاری مشینری فیلڈ میں موجود ہیں اور فی الفور کاروائیاں یقینی بنائی جا رہی ہیں
DC Islamabad17,714 Aufrufe • vor 2 Monaten

اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ایم ٹیگ ریڈرز لگنا شروع، جدید ریڈرز ایم ٹیگ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کی نشاندہی کر سکیں گے، ڈی سی اسلام آباد اور ڈی جی سیف سٹی کی جانب سے مختلف مقامات کا دورہ کیا گیا، یاد رکھیں اب سے ایم ٹیگ کی نشاندہی کے بعد گاڑیوں کو پولیس کی جانب سے 1/2
DC Islamabad61,491 Aufrufe • vor 11 Monaten

راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے، شہریوں سے گزارش ہے کہ اس دوران ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں، شکریہ
DC Islamabad15,701 Aufrufe • vor 2 Monaten

وفاقی دارالحکومت میں آن لائن ٹیکسی اور بائکیا کی رجسٹریشن کا عمل ضلعی انتظامیہ کی ایپ سے اسلام آباد پولیس کی ٹیکسی ویریفیکیشن ایپ پر منتقل کر دیا گیا ہے، رجسٹریشن کے بعد ڈرائیورز کے لیے کیو آر کوڈ سکرین پر لگانا لازمی ہے جسے سکین کرتے ہوئے شہری فوری طور پر ڈرائیور کی ویریفیکیشن کر سکتے ہیں، ڈرائیور لنک سے ایپ کو باآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، واضع رہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کا سفر مکمل طور پر محفوظ بنانا ہے، شہریوں سے التماس ہے کہ غیر رجسٹرڈ بائکیا یا ٹیکسی پر ہرگز سفر مت کریں
DC Islamabad36,474 Aufrufe • vor 7 Monaten

اسلام آباد میں موٹرسائیکلز پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگنے کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں 20 فروری صبح 10 بجے سے موٹرسائیکلز پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا،موٹر سائیکل مالکان کاغذات اور شناختی کارڈ کے ہمراہ شہر بھر میں 13 پوائنٹس سے ایم ٹیگ حاصل کر سکیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام بائکس، بائکیا، ہیوی بائکس اور تمام اقسام کی موٹر سائیکلز پر ہوگا، اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے گئے ہیں جبکہ بائکیا اور آن لائن ٹیکسی کی رجسٹریشن کا عمل الگ سے جاری ہے، تمام تر اقدامات کا مقصد شہر اور شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانا ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ ایم ٹیگ کے حوالے سے مہم میں ہمارا ساتھ دیں
DC Islamabad39,518 Aufrufe • vor 8 Monaten

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف شہر بھر میں بلا تفریق کارروائیاں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے متعلقہ ایریاز میں انسداد تجاوزات آپریشنز کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات، سڑک کنارے قائم تجاوزات، گرین بیلٹس پر قبضے اور غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف کارروائیاں کیں، جبکہ متعدد افراد کو گرفتار کرکے سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر جاری کارروائیاں شہریوں کی سہولت، سرکاری اراضی کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے جاری رہیں گی۔۔
DC Islamabad16,370 Aufrufe • vor 3 Monaten