
DC Islamabad
@dcislamabad • 477,877 subscribers
District Magistrate, Irfan Nawaz Memon, BS Mech-NUST, LLM QueenMary University of London @QMUL. Imp: I do not have any personal twitter account.
Shorts
Videos

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا دفتری امور کا آغاز شہریوں سے ملاقات کے بعد، اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کی روزانہ کی بنیاد پر شہریوں سے ملاقاتیں جاری ہیں جبکہ نشاندہی پر فی الفور موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایات دی جاتی ہیں، بعد ازاں فیڈ بیک کے لیے بھی شہریوں سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ بھی کیا جاتا ہے تاکہ اوپن ڈور پالیسی کے ثمرات صحیح معنوں میں عوام تک پہنچائے جا سکیں، آپ بھی دفتری اوقات کار میں کسی بھی وقت ڈپٹی کمشنر یا دیگر انتظامی امور کے دفاتر میں بغیر کسی ریفرنس کے تشریف لا سکتے ہیں، شکریہ۔۔۔
DC Islamabad69,927 次观看 • 1 个月前

وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کے باعث متعدد علاقے زیر آب آنے پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مختلف ایریاز کے دورے کرتے ہوئے نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کی گئی، انہوں نے کہا کہ ای الیون میں ریکارڈ بارش کی وجہ سے نالہ اووفلو ہونے کے بعد پانی شاہراہوں اور غیر قانونی بیسمنٹس میں داخل ہوا جن کو پہلے ہی سیل کردیا گیا تھا تاہم غہر قانونی سوسائٹی غوری ٹاؤن فیز ٹو میں مقامی افراد کی جانب سے نالے کو سلیبز لگا کر بند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے پانی کا بہاؤ متاثر ہوا اور علاقہ زیر آب آیا، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے غوری ٹاؤن میں صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مزید ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے نکاسی آب مزید تیز کرنے اور نالہ بند کرنے پر سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی گئی جبکہ ریسکیو سمیت تمام متعلقہ ادارے بمہ بھاری مشینری فیلڈ میں موجود ہیں اور فی الفور کاروائیاں یقینی بنائی جا رہی ہیں
DC Islamabad17,556 次观看 • 15 天前

بارشوں کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ حد سے بلند ہونے پر آج صبح 6 بجے اے سی سیکرٹریٹ کی زیر نگرانی سپل ویز کھولے گئے اور ساڑھے 5 گھنٹے تک پانی کی سطح مقررہ حد 1747 فٹ تک پہنچنے پر سپل ویز بند کر دئیے گئے اس دوران تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا گیا جبکہ نالہ میں نہانے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا، ریسکیو 1122، پولیس، ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ ادارے بھی اس موقع پر موجود رہے
DC Islamabad42,621 次观看 • 1 个月前

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا ڈی سی اسلام آباد کے ہمراہ رمضان سہولت بازار جی سکس کا دورہ، خریداروں سے ملاقات کے بعد ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے اقدامات کو سراہا، کہا کہ لوگوں سے ملاقات کرکے پتہ چلا کہ اسلام آباد ہونے کے باوجود یہاں قیمتیں قریب کے تمام بڑے شہروں سے کم ہیں، اسلام آباد انتظامیہ شاباش کی مستحق ہے، گارنٹی سے کہتا ہوں جو منڈی کا ریٹ ہے وہی یہاں کے رمضان بازاروں کا ریٹ ہے
DC Islamabad98,030 次观看 • 6 个月前

ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی جانب سے سیکٹر جی 8 مرکز میں غیر قانونی کار پارکنگ کے خلاف مشترکہ آپریشن، پبلک سپیسز پر گاڑیاں پارک کرنے پر مختلف کار شو رومز اور ورکشاپس سے 24 افراد گرفتار جبکہ 26 گاڑیوں کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا گیا، آپریشن کی نگرانی اے سی انڈسٹریل ایریا اور سی ٹی او کی جانب سے کی گئی
DC Islamabad15,791 次观看 • 1 个月前

اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ایم ٹیگ ریڈرز لگنا شروع، جدید ریڈرز ایم ٹیگ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کی نشاندہی کر سکیں گے، ڈی سی اسلام آباد اور ڈی جی سیف سٹی کی جانب سے مختلف مقامات کا دورہ کیا گیا، یاد رکھیں اب سے ایم ٹیگ کی نشاندہی کے بعد گاڑیوں کو پولیس کی جانب سے 1/2
DC Islamabad61,491 次观看 • 9 个月前

وفاقی دارالحکومت میں مون سون بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہونے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف کی ہدایت پر تمام اے سیز فیلڈ میں موجود جبکہ نکاسی آب آپریشن کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، مختلف علاقوں اور نشیبی ایریاز میں ڈی واٹرنگ پمپس اور دیگر زرائع سے نکاسی آب کا عمل تیزی سے جاری ہے اور چند علاقوں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال پر پوری طرح قابو پا لیا گیا ہے، تمام شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بحال ہے، اسی طرح نشیبی ایریاز میں پانی کھڑا ہونے کی شکایات پر اضافی سینیٹشن سٹاف کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، اے ڈی سی جنرل صاحبزادہ یوسف کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن شروع ہونے سے قبل ہی نالوں کی صفائی کا عمل یقینی بنایا گیا اور دوران بارش نالوں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ٹیمز تشکیل دی گئیں، اسسٹنٹ کمشنرز سینیٹشن سٹاف کے ہمراہ ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہیں اور بارش کے دوران مسلسل نکاسی آب کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہے۔۔۔
DC Islamabad13,332 次观看 • 1 个月前

وفاقی دارالحکومت میں آن لائن ٹیکسی اور بائکیا کی رجسٹریشن کا عمل ضلعی انتظامیہ کی ایپ سے اسلام آباد پولیس کی ٹیکسی ویریفیکیشن ایپ پر منتقل کر دیا گیا ہے، رجسٹریشن کے بعد ڈرائیورز کے لیے کیو آر کوڈ سکرین پر لگانا لازمی ہے جسے سکین کرتے ہوئے شہری فوری طور پر ڈرائیور کی ویریفیکیشن کر سکتے ہیں، ڈرائیور لنک سے ایپ کو باآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، واضع رہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کا سفر مکمل طور پر محفوظ بنانا ہے، شہریوں سے التماس ہے کہ غیر رجسٹرڈ بائکیا یا ٹیکسی پر ہرگز سفر مت کریں
DC Islamabad36,364 次观看 • 6 个月前