
Ahmad Ghuman
@ghuman_ar • 24,205 subscribers
Democracy is my faith . Ahmad Rehman Ghuman Deputy Information Secretary Pakistan Peoples Party Lahore Division Urban!
Shorts
Videos

منصور علی خان نے چند ہی منٹوں میں مریم نواز کے لندن جانے کے معاملے پر کیے گئے دفاع کا پورا پوسٹ مارٹم کر دیا۔ یہ کہنا کہ جہاز کا کرایہ یا ایندھن کا خرچہ مریم نواز اپنی جیب سے ادا کرتی ہیں، اصل سوال کا جواب نہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر یہ نجی دورہ تھا تو سرکاری جہاز نجی مقصد کے لیے استعمال کیوں کیا گیا؟ پٹرول کا خرچہ ادا کر دینا کافی نہیں۔ سرکاری جہاز کے ساتھ عملہ، مینٹیننس اور دیگر سرکاری اخراجات بھی ہوتے ہیں۔ اصل سوال صرف یہ ہے: اگر دورہ نجی تھا تو سرکاری جہاز استعمال کرنے کی اجازت کس قانون کے تحت دی گئی؟ عوام کو اس سوال کا واضح جواب چاہیے۔ Nadeem Afzal Chan Azma Zahid Bokhari
Ahmad Ghuman103,780 görüntüleme • 5 gün önce

ستم کی بھیڑ میں جرات کی اک مثال تھی وہ ہر سیاہ شبِ تار میں اجال تھی وہ Bilawal Bhutto Zardari Nadeem Afzal Chan
Ahmad Ghuman55,836 görüntüleme • 6 gün önce

ہمیں کھوکھلے دعوے اور اشتہارات نہیں، حقیقی نتائج چاہییں! پنجاب کے وسائل کا بڑا حصہ ہونے کے باوجود خواتین اور بچے آج بھی اپنے بنیادی آئینی حقوق اور تحفظ سے محروم ہیں۔ بڑے بڑے اشتہارات اور ’’سب اچھا ہے‘‘ کا تاثر حقیقت نہیں بدل سکتے۔ ایک خاتون وزیراعلیٰ کی موجودگی میں پنجاب کے پاس موقع ہے کہ خواتین اور بچوں کی فلاح و تحفظ کے لیے عملی مثال قائم کرے۔ حکومت کی کامیابی کا اصل معیار بلند عمارتیں نہیں بلکہ عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی ہے: • خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں واضح کمی • مادری اموات میں کمی اور صحت کی بہتر سہولیات • ہیپاٹائٹس، پولیو اور ایڈز کے خلاف مؤثر اقدامات • بچیوں کے لیے HPV ویکسینیشن اور بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی و علاج • بچیوں کے اسکولوں میں داخلوں کی شرح میں اضافہ عوام کو دعوے نہیں، نتائج چاہییں۔ خواتین اور بچوں کے بنیادی حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر عائشہ شوکت ! #PakistanPeoplesParty #WomenRights #ChildProtection #Punjab #Healthcare #Education #SocialJustice Bilawal Bhutto Zardari Nadeem Afzal Chan Dr.Ayesha Shaukat 👇
Ahmad Ghuman184,389 görüntüleme • 1 ay önce

35لاکھ ماہانہ تنخواہ کس کارکردگی کی؟ حساب دو! عوام ٹیکس دےکر بھی گلی، سکول اورہسپتال سےمحروم، اور حکمرانوں کےمنظورِنظر عوام کے پیسےپر عیاشیاں کررہے ہیں! گالیاں نہیں چاہئیں،میرے ٹیکس کے ایک ایک روپے کاحساب چاہیےیہ عوام کاپیسہ ہے،تمہاری جاگیرنہیں! سیدحسن مرتضیٰ Hassan Murtaza
Ahmad Ghuman84,355 görüntüleme • 20 gün önce

جِنے لاہور نئیں ویکھیا او جمّیا ای نئیں لے جی مریم نواز صاحبہ لاہور دیکھ لیں یہ وہی لاہور ہے جہاں گندگی تعفن کھلے گٹر اور سڑکوں پر گندا پانی موجود ہے جبکہ دوسری طرف ستھرا پنجاب کے بڑے بڑے دعوے اور تشہیری مہمات جاری ہیں لاہور کو اشتہارات نہیں صفائی اور عملی اقدامات چاہییں مریم نواز صاحبہ ذرا کیمروں سے باہر نکل کر اصل لاہور بھی دیکھ لیں #SuthraPunjab #MeraLahore #Lahore #MaryamNawaz
Ahmad Ghuman105,881 görüntüleme • 1 ay önce

مریم نواز کی وہ گڈ گورننس جس کی وجہ سے کشمیر میں ووٹ ملا؟ مریم نواز صاحبہ کا دعویٰ ہے کہ کشمیر میں کامیابی ان کی گورننس کی وجہ سے ملی۔ تو ذرا پنجاب کی گڈ گورننس کا ایک منظر راولپنڈی سے بھی دیکھ لیجیے۔ لاہور چند روز پہلے بارش میں ڈوبا، اب راولپنڈی مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے، لیکن وزیراعلیٰ اور پنجاب حکومت کی مشینری کہیں نظر نہیں آ رہی۔ یہ ہے وہ گڈ گورننس جس کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ اشتہارات میں پنجاب ترقی کر رہا ہے، مگر بارش ہوتے ہی لاہور اور راولپنڈی ڈوب رہے ہیں۔ لاہور ڈوبا، راولپنڈی بھی پانی میں بہہ گیا مریم کا گڈ گورننس تھا، بس اشتہاروں میں رہ گیا 😏 #GoodGovernance #PunjabGovernment #MaryamNawaz
Ahmad Ghuman98,463 görüntüleme • 29 gün önce

💔 اسلام آباد: پیمز ہسپتال کا دلخراش واقعہ – سوالات اور احتساب کی اپیل کل اسلام آباد کے پیمس (PIMS) ہسپتال میں نومولود بچوں کی وفات کا المیہ انتہائی دلخراش ہے۔ ماؤں کی سسکیاں دیکھ کر خاموش رہنا ممکن نہیں۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال صاحب! جو وفاق 15 کلومیٹر کے شہر اسلام آباد میں صحت کا مثالی نظام قائم نہیں کر سکا، وہ دوسرے صوبوں کے ہسپتالوں پر سوال کیسے اٹھا سکتا ہے؟ استعفیٰ پہلے، احتساب بعد میں: عہدے پر قائم رہ کر اپنی ہی زیرِ نگرانی انکوائری کیسا احتساب ہے؟ بے حسی: حادثہ صبح پیش آیا اور وزیر صاحب شام چار بجے پہنچے۔ شفاف انکوائری: معلوم کیا جائے کہ کیا پہلے سے موجود شکایات کو نظر انداز تو نہیں کیا گیا؟ وزیراعظم صاحب! سب سے پہلے وزیر صحت کا استعفیٰ لیں اور واقعے کی آزادانہ انکوائری کروائیں تا کہ متاثرہ والدین کو انصاف مل سکے۔ #PIMS #Islamabad #JusticeForBabies #Accountability #MustafaKamal Bilawal Bhutto Zardari Edit Shehbaz Sharif Nadeem Afzal Chan
Ahmad Ghuman55,667 görüntüleme • 21 gün önce

مریم نواز کی ترقی کا اصل چہرہ مریم نواز شریف صاحبہ کل ترقی کی بات کر رہی تھیں اور کہہ رہی تھیں کہ ایک صوبے میں سترہ سال حکومت کرنے والے بھی کچھ نہیں کر سکے۔ تو آئیے، ہم آپ کو بھی مریم نواز شریف صاحبہ کی ترقی کا اصل چہرہ دکھاتے ہیں۔ لاہور کے تھانوں میں خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات اور قتل کے کیسز—کیا یہ مریم نواز کی پنجاب میں ترقی ہے؟ لاہور میں چند منٹ کی بارش کے بعد انڈر پاسز پانی سے بھر جاتے ہیں۔ پورے پنجاب کا بجٹ خرچ کرکے سڑکیں تو بنائی جا رہی ہیں، لیکن نکاسیٔ آب کا مؤثر نظام کیوں نہیں بنایا گیا؟ یہ کیسی ترقی ہے کہ بارش ہوتے ہی لاہور کے شہری مشکلات میں مبتلا ہو جاتے ہیں؟ اب ذرا جنوبی پنجاب کی طرف چلتے ہیں، جس کی حکمران مریم نواز شریف ہیں۔ ہر سال بڑی تعداد میں جنوبی پنجاب کے لوگ بہتر اور مفت علاج کی سہولت کے لیے پنجاب سے باہر سندھ کا رخ کرتے ہیں، جہاں سکھر، گمبٹ اور دیگر شہروں میں NICVD، SIUT اور گمبٹ انسٹیٹیوٹ جیسے ادارے دل، گردوں اور جگر کے علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو اپنے ہی صوبے میں ایسی معیاری اور مفت طبی سہولیات کیوں میسر نہیں؟ اگر ایک مریض کو علاج کے لیے پنجاب چھوڑ کر سندھ جانا پڑے تو یہ پنجاب کی ترقی کا ثبوت ہے یا ناکامی کا؟ سندھ میں عوام کو دل، گردوں اور جگر کے علاج کی مفت سہولیات فراہم کرنے والے ادارے موجود ہیں، جبکہ پنجاب کے عوام آج بھی ان بنیادی سہولیات کے لیے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مریم نواز صاحبہ، صرف سڑکیں اور دعوے ترقی نہیں ہوتے۔ ترقی وہ ہے جس میں شہری محفوظ ہوں، خواتین کو انصاف ملے، لاہور بارش میں ڈوبے نہیں اور جنوبی پنجاب کے عوام کو علاج کے لیے سندھ کا رخ نہ کرنا پڑے۔ یہ ہے وہ ترقی جس کا جواب پنجاب کے عوام مانگ رہے ہیں۔ احمد رحمان گھمن ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی، لاہور Bilawal Bhutto Zardari Nadeem Afzal Chan Azma Zahid Bokhari Marriyum Aurangzeb Faisal Mir
Ahmad Ghuman56,467 görüntüleme • 1 ay önce

جو لوگ زرداری صاحب کو جانتے ہیں انھیں معلوم ہے کہ سندھ کی تقسیم کا کوئی منصوبہ کوئی حل نہیں ہے اور وہ اس پر کسی صورت راضی نہیں ہوں گے وہ اپنی لڑائی اور پوزیشن کسی صورت نہیں چھوڑیں گے نہروں کے معاملے پر بھی پارلیمنٹ سے خطاب پر انھیں اس ایشو پر بولنے سے منع کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر انھوں نے بلاخوف و خطر اپنی بات اپنے خطاب میں کہی تھی جس سے سندھ کے لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہوئے اور اب بھی وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں سنیئے👇 سینئر صحافی عاصمہ شیرازی AsifAliZardari Asma Shirazi
Ahmad Ghuman16,801 görüntüleme • 13 gün önce

شکر ہے میڈیا کا کفر ٹوٹنآ شروع ہوا ۔ میڈیا بھی سوال کر رہا اتنا مہنگا جہاز کیوں چاہیے تھا۔ ایک مہنگا ہیلی کآپٹر خرید لیتے ۔ 12 ارب کا جہاز ہی کیوں ؟ یہ جہاز 6 سے 7 گھنٹہ فلائٹ کے لیے ہوتا ہے . . 10 ہزار ڈالر اسکا ایک گھنٹہ خرچہ آتا ہے ! ایسی ضرورت ہی کیا تھی اس جہاز کی ! 👇
Ahmad Ghuman79,645 görüntüleme • 7 ay önce

پتا نہیں یہ حکومت ریڑھی والوں کے پیچھے کیوں پڑ گئی ہے؟ آخر یہ غریب لوگ کمائیں کہاں سے؟ سڑکوں پر بھیک مانگنے سے کہیں بہتر ہے کہ وہ محنت کر کے ریڑھی لگائیں اور اپنے بچوں کے لیے عزت کی روزی کمائیں۔ پہلے پیرا کے نام پر کارروائیاں ہوئیں، اور اب لاہور میں میونسپل کارپوریشن کے اہلکار غریب ریڑھی والوں کی کھجوریں، مکھانے اور دیگر سامان سڑکوں پر پھینک رہے ہیں۔ کیا یہی انصاف ہے؟ ریاست کا کام روزگار چھیننا نہیں بلکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ، خدارا اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کریں اور محنت کش ریڑھی بانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیں۔ Nadeem Afzal Chan Faisal Mir Dr.Ayesha Shaukat
Ahmad Ghuman28,116 görüntüleme • 2 ay önce

کشمیری بھائیوں کے مسائل کا مستقل حل! پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر کا اعلان: مستقل دفتر: جوہر ٹاؤن (دفتر 16 جے) جوہر ٹاؤن میں تمام کشمیری ووٹرز کے لیے پورا سال دروازے کھلے ہیں۔ گورنر پنجآب اور دیگر وسائل کے ذریعے تمام روزمرہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ غلام عباس میر اور کرنل قدیر کی حمایت میں تیر پر نشان لگا کر پیپلز پارٹی کو کامیاب بنائیں۔ #PakistanPeoplesParty #FaisalMir #KashmirKashmir Bilawal Bhutto Zardari Faisal Mir 👇
Ahmad Ghuman24,779 görüntüleme • 1 ay önce