اگلے 48 گھنٹوں مے یا تو ہیڈ سلام کو... بچایا جا سکتا ہے یا پھر لڈن اور بندھ موڑ کا بند توڑنآ پڑیگا ۔ لڈن کآ ٹوٹآ تو پانی لڈن کو تباہ کرتا ہوا وہاڑی شہر تک آیگا ۔ اور بندھ موڑ والا ٹوٹا تو پانی جملیرا کو تباہ کرتا ہوا گگو منڈی تک جآیگا ۔ ہر طرف سے تباہی ہو گی ۔ ۔show more

Ahmad Ghuman
146,393 次观看 • 1 年前
کرم میں قتل و غارت اور جلاؤ گھیراؤ کرنے... والوں کو کون روکے گا؟ پہلے ایک فریق قتل و غارت کرتا ہے پھر دوسرا فریق قتل وغارت کرتا ہے وفاقی وصوبائی حکومت آپس کی لڑائی میں مصروف ہے ،اگر اسلام آباد کو چاروں طرف سے بند کیا جا سکتا ہے تو کرم کے متاثرہ علاقوں کو محفوظ کیسے نہیں کیا جا سکتا؟show more

Hamid Mir حامد میر
274,406 次观看 • 1 年前
اگر آپ بھی بچوں کو اے سی والے کمرے... میں اکیلا سُلاتے ہیں تو رات میں جب آنکھ کھُلے چکر ضرور لگا لیا کریں،اگر کسی بھی قسم کی غیر معمولی آواز یا بدبو محسوس کریں تو اے سی کو ضرور چیک کریں۔اکثر وقت پہ سروس وغیرہ نہ کروانے کی وجہ سے یا تکنیکی خرابی کی وجہ سے اے سی آگ پکڑ سکتے ہیں اور ان کا کمپریسر بہت زواردار دھماکا کر سکتا ہے۔ بچوں کو فوری باہر نکالیں اور اے سی کی پاور سپلائی بند کریں،اور پانی سے بھجانے کی غلطی کبھی نہ کریں۔فائر ایکسٹنگویشر نہیں ہے تو ریت یا مٹی ڈھونڈیں اور اس پہ زور سے ماریں۔اگر آگ قابو نہیں آتی تو فوری فائر بریگیڈ کو کال کریں۔کیونکہ آگ بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے فوری کال کریں۔ کیونکہ کمپریسر کی آگ عام آدمی سے قابو نہیں آتی چاہے فریج کی ہو یا اے سی کی۔show more

Hassan Zaib
35,533 次观看 • 2 个月前
پاکستان کی مشہور اور خوب رو اداکارہ ہانیہ عامر... وہ اپکو بتا رہی ہیں کہ ٹائیلٹ میں اپنی 2E کیسے دھوتے ہیں ۔۔ حیرانگی اس بات کی ہو رہی ہے جنہیں ہم پاک صاف سمجھتے ہیں جو مہنگے کپڑے پہنتے ہیں مہنگے پرفیوم لگاتے ہیں عوام کے سامنے بہترین بن کر اتے ہیں اصل میں وہ اتنے گندے ہیں کہ اپنی نجاست صاف کرنے کیلے اج بھی انگریزوں کی طرح ٹشو پیپر کا استعمال کرتے ہیں ۔۔ حالانکہ جب پانی میسر ہے تو انگریزوں کی طرح ٹائیلیٹ پیپر استعمال کرنے کی کیاضرورت ہے ۔ اور ہانیہ عامر کی یہ حرکت دیکھ کر میں یقین سے کہ سکتا ہوں اس محترمہ کو غسل کے فرائض بھی نہی پتہ ہونگے ۔۔ اور یہ ہمارا کرش ہیں ۔۔ ہماری ہیروز ہیں جن کے ساتھ اک سیلفی بنانے کیلے ہم لالھوں ضائع کرنے پر تیار ہیں ۔۔۔ اب یہاں پر موم بتی معافیا کہے گا کہ یہ تو اس کاذاتی فعل ہے ُ وہ ٹائیکٹ پیپر استعمال کرے یا پانی ۔۔ تو ان کیلے عرض ہے کہ جب اپ خود پبلک فگر ہوتی ہیں اپ انفلوئنسر ملک کی مشہور ہستی ہوں لالھوں اپکے فینز ہیں تو پھر اپکا عمل زاتی نہی رہتا ۔۔۔ علما کرام مفتیاں کرام سب کا اس پر اک ہی موقف ہے کہ ۔۔ پانی افضل اور بہتر ہے کیونکہ یہ نجاست کو مکمل طور پر دور کرتا ہے۔ پتھر یا ٹوائلٹ پیپر سے استنجا اس وقت جائز ہے جب پانی میسر نہ ہو یا کوئی مجبوری ہو۔ تاہم اگر پانی موجود ہو تو پانی کا استعمال ضروری ہے کیونکہ ٹوائلٹ پیپر صرف نجاست کو پونچھتا ہے مگر مکمل طہارت حاصل نہیں ہوتی۔ اگر پانی موجود ہو اور صرف ٹوائلٹ پیپر پر اکتفا کیا جائے تو نماز درست نہیں ہوگی کیونکہ نجاست مکمل طور پر زائل نہیں ہوئی۔show more

Saleem Speaks
52,831 次观看 • 5 个月前
میں نے جیل روڈ سے کینٹ میں داخل ہونے... کے بعد شامی روڈ کی طرف گاڑی موڑی تو فورٹریس سائیڈ سے ایک تیز رفتار رکشہ سگنل توڑ کر یوں نکلا کہ سائیڈ لگتے لگتے رہ گئی۔ ایک لمحے کے لئے مجھے لگا کہ گاڑی کی لیفٹ سائیڈ تو گئی۔ مجھے حیرت ہوئی کہ یہ فور کور کی اہم ترین سڑک ہے اس سگنل پر تو کیمرے بھی اندھا دھند لگے ہوئے ہیں تو یہ جرات کیوں، کیسے؟ جیسے ہی اس کی پشت شریف کو دیکھا تو سمجھ آ گئی کہ یہ قانون شکنی اور بدمعاشی کیوں کی جا رہی ہے کیونکہ اس نے نمبر پلیٹ پر جھالریں لٹکا رکھی تھیں۔ مجھے ہنسی آ گئی کہ اگر اس کو روکا گیا، دو جھانپڑ لگا دئیے گئے یا پولیس کی طرف سے چالان کر دیا گیا تو مزدور اور غریب کی توہین ہو جائے گی۔ یہ ریاست کے ظلم پر اپنے رکشے کو آگ لگا دے گا اور سڑک پر لیٹ کے یوں ٹانگیں پسار روئے گا جیسے اس کی ماں مر گئی ہو۔ کیا ٹریفک پولیس کو ایسی تمام نمبر پلیٹوں کو چیک نہیں کرنا چاہیئے جن کو چھپایا جا رہا ہے کیونکہ موٹرسائیکل سے رکشے اور گاڑی تک یہ کم از کم ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کے لئے بھی ہو سکتی ہے اور یہی ڈکیتی کے لئے بھی ۔۔۔ فرق امیر اور غریب کا نہیں ہوتا، فرق حاکم اور محکوم کا بھی نہیں ہوتا اصل فرق قانون پسند اور قانون شکن، ایماندار اور بے ایمان، اچھے اور برے کا ہوتا ہے چاہے وہ کسی بھی شعبے میں ہو، جج ہو، جرنیل ہو، بیوروکریٹ ہو، تاجر ہو یا صحافی ۔۔۔show more

Najam Wali Khan
12,999 次观看 • 5 个月前
"پیپلز پارٹی" اور "ترقی" یہ دو چیزیں ایک ساتھ... نہیں ہو سکتیں، مفتاح اسماعیل۔ اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو ذرا بتائیں، آپ کا ایکسپیرینس کیسا رہا؟ آپ کی طرف سڑکیں بنی ہوئی ہیں؟ روڈ جگہ جگہ کھدے ہوئے تو نہیں ہیں؟ پانی آ رہا ہے؟ ڈکیتی تو نہیں ہوتی؟ ایف آئی آر درج کرانے جائیں تو فوراً بنا رشوت کے کام ہو جاتا ہے؟ (نوٹ: کل شام ایک ڈاکیومنٹری آ رہی ہے، جس میں کراچی کو کیسے تباہ کیا گیا، بہت تفصیل سے بتایا گیا ہے، دیکھنا مت بھولیے گا۔)show more

Raftar
11,067 次观看 • 3 个月前
خانہ کعبہ میں بھی ذہنی مریض نے استلام کرنے... کی بجائے یوتھیوں کو سلام کرنا شروع کر دیا تھا، پھر بھی یوتھیے کہتے ہیں کہ اس کو ذہنی مریض کیوں کہا ہے! حج و عمرہ میں استلام کا استعمال حجر اسود کو چھونے یا ہاتھ سے مس کرنے کے لیے ہوتا ہے۔اگر حجر اسود کو چھونا ممکن نہ ہو تو اس کی طرف اشارہ کرکے اور "اللہ اکبر" کہہ کر استلام کیا جاتا ہے۔show more

Sabir Mehmood Hashmi
17,638 次观看 • 9 个月前
سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی سینکڑوں کلو گرام... بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی، اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج نے گاڑی کو باجوڑ میں کسی سول آبادی میں جا کے دھماکے سے اڑانا تھ سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو تباہ کر دیا سیکیورٹی فورسز یا عوام کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ یہ بارود افغانستان سے پاکستان اسمگلنگ کے مال کے ساتھ لایا جاتا ہے ان شاء اللہ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے تک عوام اور افواجِ پاکستان ملک کے دفاع کے لیے یونہی ڈٹی رہیں گیshow more

Pakistan Army 🇵🇰
17,666 次观看 • 11 个月前
کہا جا رہا ہے یہ غالبا میاں صاحب کا... جیل کا چھوٹا سا سیل۔ اگر کوئی اور ملک ہوتا تو یہ تمام جیل سیلزجن میں بھٹو، بےنظیر بھٹو شہید، دیگر سیاسی قیدی رہے، پبلک میوزیمز ہوتے اور عوام کے لیے کھلے ہوتے تاکہ عوام کو سچ کا علم ہوتا، یہاں سب سیاسی قیدیوں کے گزرے ہوئے عیام کی تفصیلات نصب ہوتیں، کیا کھاتے تھے، کیسے رہتے تھے وغیرہ۔۔۔ لیکن ہمارے ہاں تو یہ ہو نہیں سکتا کیونکہ عوام کو سچ پتہ لگ جاتا اور شعور کے ساتھ جب سچ مل جاتا ہے تو status quo کو نقصان کوتا ہے۔ ہمیں نہ سچ سننا اور جاننا ہے اور شعور سے تو ویسے بھی پیٹ نہیں بھرتا شعور سے صرف قومیں ترقی کرتی ہیں اور وہ ترقی تبدیلی کے مترادف ہے جو ہمیں نہیں چاہیے۔ شایدکبھی آنے والے وقتوں میں ہم ایسی شعوری ترقی حاصل کر سکیں جہاں ہم اپنی تاریخ کو own کرنے سے نہ گھبرائیں اور ان جیل سیلز کو سکولوں کالجوں کے بچوں کے لیے کھول دیں تاکہ عوام اپنے سیاسی فیصلے کرنے سے پہلے ان تمام شخصایت کے جیل کے ادوار، انکی وہاں رہائش کے حالات اور حقائق اور ان میں کیے گئے سیاسی فیصلوں کو جان سکے۔ کیونکہ جو قومیں اپنی تاریخ کو قبول نہیں کرتیں، نظر چراتی ہیں یا اسکو مسخ کرنے کی کوششیں کرتی ہیں وہ اپنی ماضی کی غلطیوں سے کچھ سیکھ نہیں سکتیں اور جب تک غلطیاں قبول نہ کی جائیں ان غلطیوں کو سدھارا بھی نہیں جا سکتا۔show more

Shiffa Z. Yousafzai
35,997 次观看 • 7 个月前
واٹر کینن حملے سے بچاؤ کے 18 طریقے واٹر... کینن کا مقصد منتشر کرنا، گرانا اور جسم کو ٹھنڈ یا دباؤ سے مفلوج کرنا ہوتا ہے۔ اس کے سامنے یہ پرامن، حفاظتی اور نقصان کم کرنے والے اقدامات اختیار کریں: 1) گھٹنوں کو ہلکا سا موڑ کر، وزن دونوں پاؤں پر برابر رکھیں۔ 2) بازوؤں میں بازو ڈال کر یا کندھوں سے کندھے ملا کر کھڑے ہونا دباؤ کو بانٹ دیتا ہے۔ 3) ذرا سا جھک کر کھڑے ہوں تاکہ پانی کی سیدھی ضرب کم لگے۔ 4) واٹر پروف جیکٹ / برساتی پہنیں تاکہ پانی جذب نہ ہو۔ 5) آنکھوں پر تیراکی والی گوگلز یا سفید چشمہ پہنیں 6) ہیلمٹ یا موٹا ٹوپی سر اور گردن کی حفاظت کیلئے پہنیں 7) دستانے اور مضبوط جوتے پہنیں تاکہ پھسلن اور چوٹ سے بچاؤ ہو 8) بڑے بینرز، پلے کارڈز، یا مضبوط پلاسٹک شیٹس کو ترچھے زاویے پر رکھیں تاکہ پانی پھسل کر نکل جائے۔ 9) سیدھی لائن میں نہ کھڑے ہوں: ترچھے زاویے پر کھڑے ہونے سے دھکا کم محسوس ہوتا ہے۔ 10) منہ بند، ٹھوڑی نیچے رکھیں تیز دھار سے سانس رکنے یا منہ میں پانی جانے سے بچاؤ ہو گا 11) آنکھیں نیم بند رکھیں تیز پریشر آنکھوں کو نقصان دے سکتا ہے۔ 12) گیلا ہونے کے بعد کپڑے تبدیل کرنے کیلئے کسی شاپنگ بیگ میں خشک گرم کپڑے ساتھ رکھیں 13) حرکت جاری رکھیں۔ ہلکی حرکت جسمانی درجہ حرارت برقرار رکھتی ہے۔ 14) کمزور افراد کو پیچھے رکھیں خصوصا بزرگ، خواتین، دمہ یا دل کے مریض کو 15) پہلے سے طے شدہ اشارے: بیٹھنے، جھکنے یا پیچھے ہٹنے کے لئے آپس میں طے کر لیں 16) فرسٹ ایڈ ٹیم: پھسلنے، کٹ لگنے یا سانس کے مسئلے میں فوری مدد کیلئے بیک اپ پر موجود رکھیں 17) گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں۔ اچانک دوڑنے سے گرنے اور کچلے جانے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ 18) ایک دوسرے پر نظر: جو گر جائے اسے فوراً سہارا دیں۔ #يَعُودُونَ_لِمَا_نُهُواshow more

Shafqat Ch
48,810 次观看 • 9 个月前
ہر انڈین کو یہ ویڈیو ضرور دیکھنی چاہیے، جیسا... کہ انڈین عوام کو یہ چونا لگایا جاتا ہے کہ پاکستان کے پاس انڈین میزائل براہموس کا کوئی توڑ نہیں ہے تو ملاحظہ فرمائیں.. 👇 یہ رہا وہ لائیو منظر جس میں پاک فوج کے ایئر ڈیفنس کور کے HQ-9 ایئر ڈیفنس سسٹم کو شورکوٹ کے مقام پر 'معرکہِ حق' مشقوں کے دوران کامیابی سے براہموس میزائل کو فضا میں ہی تباہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ شورکوٹ کی طرف 8 میزائل فائر کیے گئے تھے، اور ان تمام آٹھوں کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا گیا۔show more

Ather Salem®
12,242 次观看 • 4 个月前
آج جی ٹی روڈ کے اس پار مویشی منڈی... اور پھر ڈی-13 جانا ہوا۔ جہاں بمشکل پندرہ سو سے دو ہزار روپے کا پیٹرول خرچ ہونا تھا، وہاں پورے سات ہزار روپے کا پیٹرول سڑکوں کی نذر ہو گیا، جبکہ تین سے ساڑھے تین گھنٹے کا قیمتی وقت بھی ضائع ہو گیا۔ یہ اذیت صرف میرے ساتھ نہیں، بلکہ لاکھوں لوگوں کے ساتھ پیش آئی۔ حکومت تو ویسے ہی عوام کو پریشان کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی، لیکن کم از کم اتنا تو خیال رکھے کہ ایک طرف قوم کو انرجی بچانے کے لیکچر دیے جاتے ہیں اور دوسری طرف حکمرانوں کی بدانتظامی ہی عوام کا پیٹرول، وقت اور صبر سب کچھ جلا کر خاک کر دیتی ہے۔show more

Naimat Khan
13,487 次观看 • 4 个月前
پہلے زمانے میں والدین اپنی بیٹیوں کو بیچ دیتے... تھے تو ایک ہی بار رقم ملتی تھی، رقم ختم ہوئی تو معاملہ بھی ختم۔ اب اس کا ایک نیا طریقہ آ گیا ہے: بچوں کو بچپن سے ہی TikTok کے لیے تیار کیا جاتا ہے تاکہ بڑے ہوتے ہوتے وہ مستقل کمائی کا ذریعہ بن جائیں۔ اس بچی کو یہ تک نہیں معلوم کہ لائک کیا ہے، گفٹ کیا ہے، گانا کیا ہے یا ویڈیو کیوں بنائی جا رہی ہے۔ اسے بس موومنٹ سکھائی جا رہی ہے کہ یہ کرو، ایسے کرو، تاکہ کل یہ ہمارے لیے کمائی کا ذریعہ بنے۔ اور اس میں بچوں سے زیادہ والدین شریک ہیں۔ جو لڑکے لڑکیاں کم عمری میں TikTok پر لائیو آتے ہیں یا ایسی ویڈیوز بناتے ہیں، ان کے پیچھے اکثر والدین کی رضامندی اور حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ بچے نہ خود اتنے سمجھدار ہوتے ہیں کہ یہ سب فیصلہ کر سکیں، نہ اپنی مرضی سے موبائل اور یہ سب سہولیات خرید سکتے ہیں۔ انہیں اس وقت تک کوئی نہیں پوچھتا جب تک وہ مشہور ہو کر کمائی کا ذریعہ نہ بن جائیں۔show more

its me میٹھو
24,809 次观看 • 24 天前
30 سال تک شریف خاندان لکشمی چوک میں لمبے... بوٹ پہن کر بارش کے پانی میں فوٹو شوٹ اور ایکٹنگ کرتا رہا۔ ہم آئے تو اس پوائنٹ سمیت لاہور کے کئی دیرینہ واٹر لاگنگ مسائل حل کیے، مگر مریم نواز نے وہی پرانی “بوٹوں والی گورننس” کی Legacy دوبارہ زندہ کر دی۔ لاہور میں اتنا بڑا اربن ڈیزاسٹر ہوا، مگر مجال ہے کسی ایک ذمہ دار افسر کو معطل کیا گیا ہو! WASA کے افسران کے لیے شاید اب نیا اصول یہی ہے: “کام کی ضرورت نہیں، بس گاڑی اور دفتر میں میڈم کی تصویر لگاؤ اور آرام کرو!” تصویروں سے شہر نہیں چلتے، Performance سے چلتے ہیں۔show more

Sheikh Imtiaz Mehmood
19,777 次观看 • 1 个月前
🔔🔔 کسی کی دل آزاری مقصود نہیں لیکن کراچی... میں بارش اور “اربن فلڈنگ” کے دعوؤں کی رپورٹنگ بہت ہی دلچسپ ہے۔ صُبح ایک خاتون رپورٹر کی پانچ منٹ کی لائیو رپورٹنگ دیکھی وہ ملیر کینٹ کو جانے والی سڑک پر چھتری لیے موجود تھیں اور اُن کے عقب میں سڑک بالکل صاف تھی لیکن وہ منظر کشی ایسی کررہی تھیں جیسے بارش سب بہا کر لے گئی ہو، یہاں تک کہ اینکرز نے پوچھ لیا آپ ہمیں سڑک پر پانی دکھا سکتی ہیں؟ تو انہوں نے کیمرہ مین کو کہا آپ دوسری طرف کیمرہ گُھما کر دکھائیں اور جب کیمرہ گھوما تو سڑک کے آدھے حصہ پر تقریباْ ایک سے آدھا انچ پانی کھڑا تھا جبکہ باقی آدھی سڑک پر وہ آدھا انچ پانی بھی نہیں تھا اور ٹریفک کے ساتھ ساتھ لوگ پیدل بھی جارہے تھے صرف شلوار ٹخنوں سے تھوڑی اوپر کر رکھی تھی تاکہ شلوار پر “چھینٹے” نہ پڑ جائیں۔ ابھی یہ وڈیو بھی دیکھیے کار کے ٹائر کا ایک چوتھائی حصہ تک بھی پانی میں نہیں ڈوب رہا یعنی کہ یہاں بھی پانی دو یا تین انچ سے زیادہ نہیں کھڑا لیکن بتایا یوں جارہا ہے جیسے حیدرآباد سے پانی نہیں راوی چناب سے سیلاب بند توڑ کر کراچی میں داخل ہوگیا ہے۔show more

Asad Ali Toor
104,103 次观看 • 1 年前
میں لاہور آیا تو پہلا تاثر ہی چونکا دینے... والا تھا۔صاف ستھرا شہر، کشادہ اور ہموار سڑکیں، دونوں اطراف سجی ہوئی پھولوں کی کیاریاں، دل موہ لینے والی لائٹنگ اور جگہ جگہ خوبصورت مناظر۔ سڑکوں پر خاموشی سے دوڑتی الیکٹرک بسیں، اور جب ٹھوکر نیاز بیگ سے گزرا تو اوپر سے اورنج ٹرین گزرتی دکھائی دی راستے میں سرخ رنگ کی میٹرو بس نظر ائی ، نہر کے ساتھ ساتھ الیکٹرک بسیں چل رہی تھی،لاہور کا نہر جو اب سگنل فری ہو چکی ہے۔ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے ترتیب سے چل رہے تھے۔ حیران کن طور پر اس بار رکشے کم نظر آئے، چنگ چی تو کہیں ایک آدھ ہی دکھائی دی۔ ہر شخص قوانین کا احترام کرتا محسوس ہوا۔تب معلوم ہوا کہ یہ لڑکی کی حکومت ہے اور وہ ایک سخت ایڈمنسٹریٹر ہے۔لوگوں سے سنا کہ اس نے پورے پنجاب کو امن کا گہوارہ بنا دیا ہے۔ اٹک سے رحیم یار خان تک اب کوئی مائی کا لال یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ وہ غنڈہ یا بدمعاش ہے۔دوستوں نے بتایا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب انہیں حقیقی تحفظ اور سیکیورٹی کا احساس ہوا ہے۔مائیں، بہنیں اور بیٹیاں محفوظ ہیں، کسی میں جرأت نہیں کہ کسی خاتون کو ہاتھ تک لگا سکے۔پورے پنجاب مذہبی رواداری بحال ہو چکی ہے۔ہر مذہب کے لوگ اپنی عبادت گاہوں میں مکمل امن اور سکون کے ساتھ عبادت کر رہے ہیں۔ تبلیغی اجتماع ہو تو تبلیغی حضرات کے لیے بہترین انتظامات ہوتے ہیں، محرم میں شیعہ بھائیوں کے لیے شاندار سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، سکھوں ہندوں کے مذہبی دنوں میں مثالی انتظامات ہوتے ہیں، اور اس بار کرسمس پر تو مریم نواز نے پورے پنجاب کو سجا دیا تھا عیدالاضحیٰ پر ایسے انتظامات تھے کہ سب حیران رہ گئے، اس دفعہ لاہور دلہن کی طرح سجا ہوا تھا۔امن کا یہ عالم ہے کہ اب گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری نہیں ہوتیں، ڈکیتیاں ختم ہو چکی ہیں، چوری نہ ہونے کے برابر ہے۔ پولیس کا نظام بہتر ہو چکا ہے، ہسپتال ٹھیک ہو گئے ہیں، اور ہر طرف ترقی کے آثار نظر آتے ہیں۔بچیوں کی شادیاں وزیرِاعلیٰ خود کروا رہی ہیں، ہمت کارڈ، کسان کارڈ اقلیت کارڈ جاری ہو چکے ہیں۔ 68 سروسز گھر بیٹھ کر حاصل ہوجاتی ہیں ، دیہاتوں میں موبائل ہسپتال اور کلینک آن ویلز نظر آتے ہیں۔ بچوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ ہیں، اور لاہور کی سڑکوں پر سکوٹی چلاتی بچیاں ایک نئی خوداعتمادی کی علامت بن چکی ہیں۔ لوگ کہتے ہیں:لاہور ہی نہیں بدلا، پورا پنجاب بدل گیا ہے۔دور دراز علاقوں میں جائیںہر جگہ ترقی، ہر جگہ صفائی، اور ہر جگہ تجاوزات کا خاتمہ نظر آتا ہے۔ واقعی،لاہور کو اس لڑکی نے بدل دیا ہے۔ ویلڈن Maryam Nawaz Sharifshow more

Khadim Ali khan Yousaf zai
16,301 次观看 • 8 个月前