
Junaid Akbar
@JunaidAkbarMNA • 91,879 subscribers
Member National Assembly NA-09 Malakand | Provincial President PTI Khyber Pakhtunkhwa
Shorts
Videos

ہمارے پشاور کے کچھ یوٹیوبرز کو شاید بہت مسئلہ ہے، بلکہ لگتا ہے کہ وہ فرمائشی یوٹیوب چلاتے ہیں، اسی لیے بار بار یہی سوال اٹھاتے ہیں۔ میں اس حوالے سے بات واضح کر دیتا ہوں۔ جب مجھے صوبائی صدر بنایا گیا تو عمران خان صاحب نے مجھے یہ ذمہ داری دی کہ صوبے میں تحریک کو دوبارہ فعال کروں۔ آپ سب کو یاد ہوگا کہ 26 نومبر کے بعد حالات انتہائی خراب تھے، ہم نے اپنے کارکنوں کی لاشیں اٹھائی تھیں اور پارٹی احتجاج کی پوزیشن میں نہیں تھی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پارٹی دوبارہ کھڑی کے۔ اس کے بعد تقریباً دو ماہ تک میری عمران خان صاحب سے نہ ملاقات ہو سکی اور نہ ہی رابطہ ہو سکا۔ اس دوران عمران خان صاحب نے عمر ایوب صاحب کو یہ ذمہ داری سونپی۔ چند دن بعد جب علی امین گنڈاپور صاحب کی عمران خان صاحب سے ملاقات ہوئی تو یہ ذمہ داری دوبارہ انہیں دے دی گئی۔ علی امین صاحب نے اس حوالے سے باہر آ کر پریس کانفرنس بھی کی، اور میں نے بھی اس کی مکمل تائید کی۔ اس کے بعد سہیل آفریدی صاحب آئے، لیکن انہیں بھی یہ ہدایت کی گئی کہ جو بھی سیاسی سرگرمی یا لائحۂ عمل اختیار کرنا ہے، وہ محمود خان اچکزئی صاحب کے مشورے سے کرنا ہے، کیونکہ عمران خان صاحب نے اس حوالے سے انہیں ذمہ داری دی ہے۔ لہٰذا، جیسے ہی عمران خان صاحب سے دوبارہ ملاقات ہوگی اور جو بھی ہدایات موصول ہوں گی، ان شاء اللہ ہم ان پر من و عن عمل کریں گے۔ نہ ہم نے پہلے کبھی عمران خان صاحب کو مایوس کیا، نہ آئندہ کریں گے۔ میں آج بھی اپنے کی ایک ایک بات پر پہلے کی طرح قائم ہوں۔ صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان کی پشاور میں پریس کانفرنس۔
Junaid Akbar26,621 次观看 • 19 天前
1:11
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان کوگلگت بلتستان پولیس نے اراکینِ قومی اسمبلی سلیم الرحمٰن، سید محبوب شاہ ڈاکٹر امجد علی خان اور ایم پی اے نعیم خان کے ہمراہ گرفتار کر لیا۔ کیا سیاسی عمل کو دبانے اور انتخابی مہم سے روکنے سے یہ لوگ عمران خان کو عوام کے دلوں سے نکال دیں گے؟ طاقت کے استعمال سے نظریات کو ہرگز ختم نہیں کیا جا سکتا!
Junaid Akbar59,539 次观看 • 1 个月前

اگر میں غائب ہوگیا تو بحثیت صوبائی صدر ملک بند کرنے کا لائحہ عمل بتاتا ہوں شانگلہ، کوہستان، بٹگرام والے شاہراہ ریشم بند کردیں پشاور ریجن کے لوگ اٹک پل بند کردیں فاٹا والے افغانستان سے آنے والا راستہ بند کردیں اور ساوتھ ریجن موٹروے بند کردیں۔ صوبائی صدر جنید اکبر خان عمران خان نے شادی پر ڈھول بجانے کیلیے مھجے صدر نہیں بنایا بلکہ جعلی نظام کے خاتمے کیلئے آیا ہوں۔ صوبائی صدر جنید اکبر خان
Junaid Akbar367,378 次观看 • 1 年前

وزیر اعلیٰ محمد سہیل افریدی صاحب کا وزیر اعظم کی میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کو میں اون کرتا ہوں انھوں نے ٹھیک کیا ہے میں اُن کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں کسی پر پابندی کے حق میں نہیں، لیکن ہمیں یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ یہ تحریکیں بناتا کون ہے. میں پی ٹی ایم پر پابندی کے حق میں بھی نہیں تھا. ہمیں بتایا گیا کہ علی وزیر اور محسن دواڑ غدار ہیں: صوبائی صدر جنید اکبر
Junaid Akbar138,471 次观看 • 9 个月前

اسپیکر ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے اراکین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عمران خان کے نامزد کردہ وزیراعلیٰ کے امیدوار کے ساتھ مکمل طور پر یکجا ہیں۔ اراکین نے کہا کہ تحریک انصاف کا ہر کارکن اپنے قائد عمران خان کے فیصلوں پر اعتماد رکھتا ہے، اور پارٹی قیادت کے متعین کردہ راستے پر متفقہ طور پر آگے بڑھے گا۔
Junaid Akbar137,090 次观看 • 9 个月前

ملک کے واحد منتخب وزیرِاعلیٰ، اُسکی کابینہ اور کارکنان کو 26 نمبر چونگی پر روک دیا گیا ہے۔ ایک صوبے کا منتخب وزیرِاعلیٰ اپنے ہی ملک کے دارالحکومت میں داخل نہیں ہو سکتا۔ ایسی شرمناک حرکات نہ صرف جمہوری اقدار کی توہین ہیں، ان شرمناک حرکتوں سے وہ عوام کی نظروں میں مزید گر رہے ہیں اور اپنا خوف خود ظاہر کر رہے ہیں۔
Junaid Akbar23,877 次观看 • 1 个月前

یہ نوجوان جس کا نام حسین ہے اس کا تعلق پیر خیل ملاکنڈ سے ہے۔ عید سے کچھ دن پہلے 24 نومبر کی جعلی ایف ائی آر میں 6 ماہ جیل کاٹ کر رہائی ہوئی۔ آج ملاکنڈ میں ریلیز عمران خان ریلی میں اپنے جنون ، اور مضبوط و بلند حوصلے سے وقت کے فرعونوں کو یہ پیغام دے دیا کہ گرفتاریاں ان کا حوصلہ نہیں توڑ سکتی۔ تم اس جنون کو کیسے شکست دوں گے؟
Junaid Akbar149,668 次观看 • 1 年前

پاکستان تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نے مشترکہ طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا ۔ مریم نواز 11 ارب کا جہاز لیتی ہے قومی خزانے سے ایک ایک پائلٹ کو کروڑ کروڑ روپے تنخواہ دے رہی ہے ہمیں بتایا جائے کس فارمولہ کے تحت قیمتوں میں 200 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ صوبائی صدر جنید اکبر
Junaid Akbar49,904 次观看 • 3 个月前
0:48
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

وادی تیراہ میں امن مارچ میں نہتے قبائلی مشران و نوجوانوں اور معصوم بچوں پر فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 7 بے گناہ افراد کو شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہے۔ دوران جنگ بھی معصوم بچوں کو قتل کرنے کی اجازت کوئی مذہب، ریاست اور قانون نہیں دیتی۔ سوچئے اور غور کیجئے ریاست کے اس سے فعل سے دہشتگردی میں کمی آئے گی یا بڑھے گی؟ کیا حکمرانوں کو کوئی احساس ہے؟ کہ پشتونوں بلٹ اور ریاست کے درمیان دوریاں کس حد تک بڑھ رہی ہے؟
Junaid Akbar133,262 次观看 • 11 个月前

رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار خان اور ریحانہ ڈار صاصبہ کا گلگت بلتستان الیکشن کمپین، عوام کی جانب سے شاندار استقبال اور قائد عمران خان کے نامزد کردہ امیدوار برائے حلقہ GBA-6 ہنزہ، نیکنام کریم کی انتخابی مہم کے سلسلے میں شاندار ریلی۔ گلگت بلتستان، ہنزہ کی غیرت مند سرزمین سے عمران خان کے بیانیے اور حقیقی عوامی نمائندگی کی حمایت کا سفر مسلسل جاری و ساری عوام کا جوش و خروش اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہنزہ کے عوام انصاف اور عوامی حقِ حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں، انشاءاللہ 7 جون انتخابی نشان (کرکٹ وکٹ) پر مہر لگا کر نیکنام کریم کو کامیاب بنایا جائے گا Rehana Dar ShandanaGulzarKhan
Junaid Akbar23,626 次观看 • 1 个月前