
Kismat Khan
@KismatZimri • 53,934 subscribers
Content Producer. Worked as Researcher at 92 News, ARY News, Dunya News, Aap News & as Trainee Reporter at Geo News.
Shorts
Videos

اب سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ مریم نواز کے ذمہ(سرکاری جہاز پر نجی دورے کے اخراجات کا) جوسوا تین کروڑروپے کا بل واجب الاداء ہے، اسکی ادائیگی وہ کیسے کریں گی؟مریم نواز کی جانب سے الیکشن کمیشن میں ظاہر کئے گئے اثاثہ جات کی تفصیل کے مطابق اگر وہ اپنا سارا بینک بیلنس اور سارے کمپنی شیئرز ملا کر بھی تین کروڑروپے پورا نہیں کر سکتیں۔۔۔یہ کل دو کروڑ بائیس لاکھ روپے بنتے ہیں۔۔انہیں ایک کروڑ روپے مزید چاہئیں۔۔اوپر کے یہ پیسے ادا کرنے کیلئے انہیں کوئی پلاٹ یا زرعی زمین بیچنا پڑے گی اور اگر وہ بیچیں گی تو اسکا بھی ثبوت دینا پڑے گا:اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan17,773 views • 20 hours ago

حکومت جانے کے بعد عمران خان کے قریبی تین چار وزرا میں سے ایک صدر عارف علوی Dr. Arif Alvi کے پاس اۤئے اور جنرل باجوہ کا پیغام دیا کہ عمران خان چیئرمین شپ چھوڑ دیں اور کسی کو پارٹی میں سے چیئرمین بنا دیں۔۔یعنی مائنس عمران خان۔۔۔صدر عارف علوی نے منع کردیا اور کہا کہ یہ تو ممکن نہیں ہے۔۔۔اس وزیر نے واپس جا کر جنرل باجوہ سے کہا کہ عارف علوی کہتے ہیں ٹھیک ہے میں عمران خان سے بات کرونگا۔۔جب یہ بات صدر عارف علوی کے علم میں اۤئی تو انہوں نے وزیر سے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں نے تو ایسا نہیں کہا۔۔انہوں نے جنرل باجوہ کو بھی پیغام دیا کہ میں نے تو ایسا کچھ نہیں کہا۔۔اسکے بعد عارف علوی صدر ہوتے ہوئے زمان پارک گئے تھے اور عمران خان کو مائنس والی ساری بات بتائی تھی: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan85,500 views • 11 days ago

پی ٹی اۤئی سے رابطہ کرکے کہا گیا ہے کہ: "لانگ مارچ کا ارادہ ملتوی کردیں،اسکا اعلان نہ کریں۔۔تھوڑا سا انتظار کیجیئے، چیزیں بہتر ہوجائیں گی۔"۔۔۔اس پر پی ٹی اۤئی کی طرف سے یہ شرط رکھی گئی کہ ہم تو لانگ مارچ کی تاریخ دینے جا رہے ہیں۔۔اگر اۤپ چاہتے ہیں کہ تاریخ نہ دیں تو گُڈ وِل جیسچر کے طور پر عمران خان سے انکی فیملی اور پارٹی لیڈرشپ کی ملاقات کرادیں۔۔پھر عمران خان جو فیصلہ کریں وہ قبول ہوگا۔۔۔عمران خان کہیں کہ لانگ مارچ نہ کیا جائے تو نہیں کیا جائے گا۔۔۔لیکن رابطہ کرنے والوں نے اس حوالے سے پی ٹی اۤئی لیڈرشپ کو کوئی مثبت جواب نہیں دیا: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan132,249 views • 1 month ago

سیاسی حلقوں میں سوچا جارہا ہے کہ ووٹنگ کی عمر میں ترمیم کر دی جائے۔ اگر کوئی 25 سال سے پہلے رکن قومی اسمبلی نہیں بن سکتا تو جو ووٹر ہے، وہ کیسے 18 سال کا ہو؟ ووٹر کیلئے بھی عمر 25 سال ہونی چاہیئے تاکہ وہ دماغی طور پربالکل بالغ ہو۔ اس کا واحد مقصد یہ ہے کہ نوجوان بچے عمران خان کے charisma کی طرف مائل ہوجاتے ہیں تو شاید اسکو کاونٹر کرنے کیلئے: منیب فاروق
Kismat Khan351,669 views • 8 months ago

حالات اتنے کشیدہ ہیں کہ آج میری صبح کسی سے بات ہو رہی تھی تو انہوں نے کہا کہ ”عین ممکن ہے کہ یہ جو سارے لندن جا رہے ہیں یہ واپس ہی نہ آئیں۔۔۔“۔۔۔میں نہیں مانا لیکن بہرحال آنے والے دنوں میں اس طرح کے حالات ہو تو سکتے ہیں کہ جب یہ لندن جائیں اور لندن کے ہوکر رہ جائیں۔۔۔جو ماحول بن رہا ہے یہ خود بول کراشارے دے رہا ہے کہ چیزیں بدل رہی ہیں: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan23,481 views • 13 days ago

بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ علاج سے کچھ بڑھ کر ہو رہا ہے۔ علاج کی ضرورت تو عمران خان کو ہے لیکن یہ ضرورت تو انہیں جنوری، فروری اور دو ماہ قبل بھی تھی۔۔مگر اسکے باوجود میڈیکل بورڈ کی ایک ایسی رپورٹ ، جو انکی ہسپتال منتقلی کیلئے سازگار ہو، یہ رپورٹ پہلے تو بن نہیں سکتی تھی، بن گئی تھی تو سپریم کورٹ میں جمع نہیں ہو سکتی تھی۔۔سپریم کورٹ میں جمع ہوگئی تو سپریم کورٹ کا ایسا بینچ نہیں بن سکتا تھا اور پھر فیصلہ اۤگیا اور حکومت نے روڑے اٹکانے کی کوشش کی تو محسن نقوی اۤگئے: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan42,874 views • 27 days ago

جب عمران خان صاحب جلسے کیا کرتے تھے تو انکے علم میں یہ بات لائی گئی کہ:”خان صاحب جس اسٹیج پر آپ چڑھ کر جلسہ کرتے ہیں، نیچے لوگ اس اسٹیج پر چڑھانے کے بھی پیسے پکڑتے ہیں۔۔پانچ دس ہزارروپے۔۔“ یہ بات خان صاحب کے علم میں آئی تو وہ حیران ہوئے اور کہا کہ اس کام کے بھی پیسے پکڑتے ہو تم لوگ؟:اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan90,512 views • 2 months ago

عمران خان کی دائیں اۤنکھ میں CRVO نامی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔ انکی دائیں اۤنکھ کی وین میں بلاکیج ہوگئی ہے۔ اسکا سائیڈ ایفیکٹ یہ ہے کہ مناسب علاج نہ ہونے کی صورت میں بینائی متاثر ہوسکتی ہے۔ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز اس سلسلے میں تین وِزٹ(16، 19 اور 21 جنوری کو) کر چکے ہیں۔ جیل انتظامیہ کا اصرار ہے کہ علاج یہیں کیا جائے جبکہ ڈاکٹر عارف نے لکھ کر دیا ہے کہ انکا علاج یہاں نہیں ہوسکتا، انہیں اۤپریشن تھیٹر لیجانا پڑے گا۔ تین انجیکشن لگنا ہیں۔ ڈاکٹر کے مطابق معاملہ حساس ہے۔ میں بغیر توجہ دیئے اور پورا معائنہ کیئے انہیں یہاں(جیل میں) ٹریٹمنٹ دے دوں اور کل کو انہیں نقصان ہوجائے تو یہ میرے ذمہ اۤجائے گا، اسلئے میں یہ رِسک نہیں لے سکتا کہ انہیں یہاں پر ٹریٹمنٹ دوں: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan272,077 views • 7 months ago

نوازشریف(نئے صوبوں کے قیام کیلئے) اۤصف علی زرداری کو تب منائیں گے جب کوئی نوازشریف کو منائے گا۔۔۔ ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق نواز شریف خود اس بات کے حامی نہیں کہ انہیں صوبے بنانے چایئیں۔۔ابھی تک تو اۤصف علی زرداری اور نواز شریف ایک پیج پر ہیں مگر نوازشریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan18,077 views • 12 days ago

بعض اوقات مقتدرہ نے ایک پلان بنا رکھا ہوتا ہے مگر وہ execute نہیں ہو پاتا۔۔۔اب صوبے بنوانے ہی بنوانے ہیں کا پلان ہے لیکن اس پر عملدراۤمد نہیں بھی ہوتا جیسا نہروں کے معاملے پر ہوا۔۔ ماضی میں بھی کئی بار ہوا۔۔اسلئے پی ٹی اۤئی کو عمران خان کی رہائی اور اپنے حقوق کی جدو جہد کیلئے اس سارے معاملے سے ہٹ کر اپنی جنگ خود لڑنا ہوگی: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan18,455 views • 13 days ago

دس پٹیشنیں اور آرہی ہیں کہ جیسے نوازشریف صاحب کو لندن بھیجا ہے، ویسے ہمیں بھی بھیجیں۔۔وہ سارے hardened کرمنلز ہیں۔۔مجھے بھی کسی نے کہا ہے کہ”نوازشریف والا ٹریٹمنٹ مل سکتا ہے؟“۔۔ میں نے کہا مل سکتا ہے۔آپ لندن جائیں۔۔چارہفتے کا اسٹام دیں اور پانچ سال بعد آجائیں۔۔یہ ہمارے ملک کی نظیر ہے: فیصل چوہدری Asad Ullah Khan Faisal Hussain
Kismat Khan30,482 views • 23 days ago

ایک بڑی خبر ہے کہ جے ڈی وینس نے مذاکرات کے بالکل اۤخر میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف سے کہا کہ مجھے ایک دفعہ جا کے صدر ٹرمپ کے ساتھ بات کر لینے دیں۔۔ہم کوئی میڈیا میں اناونسمنٹ نہیں کرینگے، کوئی میڈیا سرکس نہیں لگائیں گے لیکن ہماری دوبارہ ملاقات ہو سکتی ہے: حامد میر
Kismat Khan163,337 views • 5 months ago

مریم نواز کے ساتھ کھڑا ہوکر کرپشن کیخلاف انی شی ایٹو کہنے والا شخص صحافی نہیں بلکہ ن لیگ کا ورکر ہے۔ ان کا نام سونو چوہدری ہے۔۔۔۔اگرچہ وہاں پر اس نوعیت کے صحافی بھی پائے جاتے ہیں۔۔لندن میں تو صحافیوں نے یہ راستہ بنا لیا ہے کہ ن لیگ کے گن گاؤ اوربدلے میں عہدے پاؤ۔۔ ہمارے دوست کوثر کاظمی جب لندن میں صحافی ہوتے تھے تو روز پی ٹی آئی کے ورکرز کے ساتھ لڑتے رہتے تھے۔۔بعد میں ن لیگ نے انہیں پنجاب کا ترجمان بنا دیا۔۔۔مرتضیٰ علی شاہ کے بارے میں تو نوازشریف نے آزاد کشمیر کا صدر بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan11,064 views • 7 days ago

میرے پاس یہ خبر اۤئی کہ 8ویں روزے کو پاکستان کی "بہت اہم شخصیت" جنرل باجوہ کی عیادت کیلئے تشریف لے گئیں۔۔جنرل باجوہ نے عیادت کیلئے اۤنیوالی ان اہم شخصیت کو نہیں پہچانا۔ ان شخصیت کو فیملی نے یہ بھی بتایا کہ جنرل باجوہ ہمیں بھی نہیں پہچان رہے۔۔یہ بچوں کو بھی نہیں پہچان رہے۔۔ یہ اتنی بڑی خبر تھی کہ مجھے اسے ری کنفرم کرنے میں دو چار دن مزید لگے۔۔ دو چار دن بعد بھی میں دو چیزیں کنفرم کرپایا۔۔نمبر ایک یہ کنفرم کرپایا کہ جنرل باجوہ کو برین ہیمرج ہوا ہے۔۔دوسری بات یہ کنفرم ہے کہ 8ویں روز کو جب اہم شخصیت ان سے ملنے گئیں تو جنرل باجوہ انکو پہچاننے کی حالت میں نہیں تھے۔۔ان دو خبروں کی میں اۤپ کو دوبارہ تصدیق کر رہا ہوں: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan161,432 views • 6 months ago

کامران شاہد:اگر دوبارہ زندگی ملے تو بھی رائٹر بننا چاہیں گے؟ ناصر ادیب: اگر دوبارہ اللہ تعالیٰ نے ایسے دور میں پیدا کرنا ہو، جو اۤج ہے، تو میں بدمعاش بننا پسند کرونگا۔۔وجہ یہ ہے کہ جب بھی میں تھانے میں گیا ہوں تو میں نے شریف اۤدمی کو کھڑے ہوئے دیکھا ہے اور بدمعاش کو کرسی پر دیکھا ہے
Kismat Khan147,372 views • 5 months ago

اسلام اۤباد میں حکومت کی اعلیٰ ترین سطح پر ایک بہت بڑا فیصلہ کیا گیا ہے جو دو حصوں پر مشتمل ہے۔ ایک اطلاع یہ ہے کہ شاید "ادارے" کی طرف سے یہ مشورہ اۤیا ہے کہ فوجی افسران یا دیگر لوگ جن کو اۤرمی رُولز کے تحت سزائیں ہوتی ہیں، انکو سویلین جیلوں میں نہ رکھا جائے۔ انکے لئے علیحدہ فیسیلیٹی ہونی چاہیئے۔ شاید حکومت اب اسکی منظوری دیدے کہ کوئی خصوصی فیسلیٹی بنے گی یا کسی موجودہ فیسیلیٹی کو designate کر دیا جائے گا۔دوسری بات یہ چل رہی ہے کہ ایسی جگہ پر اۤپ ان لوگوں کو بھی لا سکتے ہیں جو بہت ہائی پروفائل سزا یافتہ ہوں، جو ہائی پروفائل سیکیورٹی رسک ہوں۔ ایک بیانیہ یہ بھی بن رہا ہے کہ عمران خان کا اڈیالہ میں ہونا بہت زیادہ ہائی پروفائل سیکیورٹی رسک ہے: محمد مالک
Kismat Khan220,258 views • 9 months ago

دنیا کی سب سے بڑی ریفائنریز انڈیا میں ہیں۔ انڈیا قدغنوں کے باوجود روس سے ہی بڑا سستا تیل خرید کر ریفائنڈ اۤئل روس کو بھی بیچ رہے ہیں اور پوری دنیا کو بیچ رہے ہیں اور صرف روسی تیل سے 12 ارب ڈالر سے لیکر 17 ارب ڈالر کما رہے ہیں۔ ہمارے ہاں پچھلے بیس تیس سال سے بجلی کے ہر بل کے اوپر ٹیکس لیا جاتا تھا کہ ریفائنریز کو جا رہا ہے اور ہم ابھی اپنا بھی اۤئل ریفائن نہیں کر پا رہے، ہم نے کسی کو کیا بیچنا ہے؟ اور ہمیں تو بحران میں پتہ چلا کہ ہمارے اسٹریٹجک ذخائر ہی صفر ہیں: عامر متین Amir Mateen Taimur Saleem Khan Jhagra
Kismat Khan57,372 views • 2 months ago

سلمان صفدر صاحب نے جو بات رپورٹ میں لکھی ہے اسی کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ خان صاحب نے میری طرف دیکھا اور اپنی بائیں آنکھ پر ہاتھ رکھتے ہوئے دائیں آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی۔ خان صاحب نے کہا:”سلمان، تمہارا چہرہ مجھے نظر نہیں آرہا۔مجھے صرف روشنی کا احساس ہے۔“: سلمان اکرم راجا
Kismat Khan167,285 views • 7 months ago

گیم ٹرمپ کے ساتھ سے نکل رہی ہے اور چین اور روس کے ہاتھ میں جا رہی ہے۔ سب سے اہم پیشرفت اۤج کی ہے۔ ایران نے اۤج فنٹاسٹک، پولیٹیکل جینئس اسٹروک کیا ہے۔۔انہوں نے یہ کہہ دیا ہے کہ اگر کسی نے تیل خریدنا ہے تو ہم جانے دینگے۔۔ساوتھ کوریا اور جاپان نے بھی خریدنا ہے تو ہم جانے دیتے ہیں مگر ہمیں ادائیگی ڈالر میں نہیں بلکہ "یواۤن" میں کریں۔۔یہ ایک ماسٹر سٹروک ہے: نجم سیٹھی Syeda Ayesha Naz
Kismat Khan148,105 views • 6 months ago