
Kismat Khan
@KismatZimri • 53,963 subscribers
Content Producer. Worked as Researcher at 92 News, ARY News, Dunya News, Aap News & as Trainee Reporter at Geo News.
Shorts
Videos

پی ٹی اۤئی سے رابطہ کرکے کہا گیا ہے کہ: "لانگ مارچ کا ارادہ ملتوی کردیں،اسکا اعلان نہ کریں۔۔تھوڑا سا انتظار کیجیئے، چیزیں بہتر ہوجائیں گی۔"۔۔۔اس پر پی ٹی اۤئی کی طرف سے یہ شرط رکھی گئی کہ ہم تو لانگ مارچ کی تاریخ دینے جا رہے ہیں۔۔اگر اۤپ چاہتے ہیں کہ تاریخ نہ دیں تو گُڈ وِل جیسچر کے طور پر عمران خان سے انکی فیملی اور پارٹی لیڈرشپ کی ملاقات کرادیں۔۔پھر عمران خان جو فیصلہ کریں وہ قبول ہوگا۔۔۔عمران خان کہیں کہ لانگ مارچ نہ کیا جائے تو نہیں کیا جائے گا۔۔۔لیکن رابطہ کرنے والوں نے اس حوالے سے پی ٹی اۤئی لیڈرشپ کو کوئی مثبت جواب نہیں دیا: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan132,249 次观看 • 3 个月前

سیاسی حلقوں میں سوچا جارہا ہے کہ ووٹنگ کی عمر میں ترمیم کر دی جائے۔ اگر کوئی 25 سال سے پہلے رکن قومی اسمبلی نہیں بن سکتا تو جو ووٹر ہے، وہ کیسے 18 سال کا ہو؟ ووٹر کیلئے بھی عمر 25 سال ہونی چاہیئے تاکہ وہ دماغی طور پربالکل بالغ ہو۔ اس کا واحد مقصد یہ ہے کہ نوجوان بچے عمران خان کے charisma کی طرف مائل ہوجاتے ہیں تو شاید اسکو کاونٹر کرنے کیلئے: منیب فاروق
Kismat Khan351,775 次观看 • 9 个月前

حکومت جانے کے بعد عمران خان کے قریبی تین چار وزرا میں سے ایک صدر عارف علوی Dr. Arif Alvi کے پاس اۤئے اور جنرل باجوہ کا پیغام دیا کہ عمران خان چیئرمین شپ چھوڑ دیں اور کسی کو پارٹی میں سے چیئرمین بنا دیں۔۔یعنی مائنس عمران خان۔۔۔صدر عارف علوی نے منع کردیا اور کہا کہ یہ تو ممکن نہیں ہے۔۔۔اس وزیر نے واپس جا کر جنرل باجوہ سے کہا کہ عارف علوی کہتے ہیں ٹھیک ہے میں عمران خان سے بات کرونگا۔۔جب یہ بات صدر عارف علوی کے علم میں اۤئی تو انہوں نے وزیر سے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں نے تو ایسا نہیں کہا۔۔انہوں نے جنرل باجوہ کو بھی پیغام دیا کہ میں نے تو ایسا کچھ نہیں کہا۔۔اسکے بعد عارف علوی صدر ہوتے ہوئے زمان پارک گئے تھے اور عمران خان کو مائنس والی ساری بات بتائی تھی: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan86,143 次观看 • 2 个月前

عمران خان کی دائیں اۤنکھ میں CRVO نامی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔ انکی دائیں اۤنکھ کی وین میں بلاکیج ہوگئی ہے۔ اسکا سائیڈ ایفیکٹ یہ ہے کہ مناسب علاج نہ ہونے کی صورت میں بینائی متاثر ہوسکتی ہے۔ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز اس سلسلے میں تین وِزٹ(16، 19 اور 21 جنوری کو) کر چکے ہیں۔ جیل انتظامیہ کا اصرار ہے کہ علاج یہیں کیا جائے جبکہ ڈاکٹر عارف نے لکھ کر دیا ہے کہ انکا علاج یہاں نہیں ہوسکتا، انہیں اۤپریشن تھیٹر لیجانا پڑے گا۔ تین انجیکشن لگنا ہیں۔ ڈاکٹر کے مطابق معاملہ حساس ہے۔ میں بغیر توجہ دیئے اور پورا معائنہ کیئے انہیں یہاں(جیل میں) ٹریٹمنٹ دے دوں اور کل کو انہیں نقصان ہوجائے تو یہ میرے ذمہ اۤجائے گا، اسلئے میں یہ رِسک نہیں لے سکتا کہ انہیں یہاں پر ٹریٹمنٹ دوں: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan272,077 次观看 • 9 个月前

ایک بڑی خبر ہے کہ جے ڈی وینس نے مذاکرات کے بالکل اۤخر میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف سے کہا کہ مجھے ایک دفعہ جا کے صدر ٹرمپ کے ساتھ بات کر لینے دیں۔۔ہم کوئی میڈیا میں اناونسمنٹ نہیں کرینگے، کوئی میڈیا سرکس نہیں لگائیں گے لیکن ہماری دوبارہ ملاقات ہو سکتی ہے: حامد میر
Kismat Khan163,337 次观看 • 7 个月前

جب عمران خان صاحب جلسے کیا کرتے تھے تو انکے علم میں یہ بات لائی گئی کہ:”خان صاحب جس اسٹیج پر آپ چڑھ کر جلسہ کرتے ہیں، نیچے لوگ اس اسٹیج پر چڑھانے کے بھی پیسے پکڑتے ہیں۔۔پانچ دس ہزارروپے۔۔“ یہ بات خان صاحب کے علم میں آئی تو وہ حیران ہوئے اور کہا کہ اس کام کے بھی پیسے پکڑتے ہو تم لوگ؟:اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan90,512 次观看 • 3 个月前

اسلام اۤباد میں حکومت کی اعلیٰ ترین سطح پر ایک بہت بڑا فیصلہ کیا گیا ہے جو دو حصوں پر مشتمل ہے۔ ایک اطلاع یہ ہے کہ شاید "ادارے" کی طرف سے یہ مشورہ اۤیا ہے کہ فوجی افسران یا دیگر لوگ جن کو اۤرمی رُولز کے تحت سزائیں ہوتی ہیں، انکو سویلین جیلوں میں نہ رکھا جائے۔ انکے لئے علیحدہ فیسیلیٹی ہونی چاہیئے۔ شاید حکومت اب اسکی منظوری دیدے کہ کوئی خصوصی فیسلیٹی بنے گی یا کسی موجودہ فیسیلیٹی کو designate کر دیا جائے گا۔دوسری بات یہ چل رہی ہے کہ ایسی جگہ پر اۤپ ان لوگوں کو بھی لا سکتے ہیں جو بہت ہائی پروفائل سزا یافتہ ہوں، جو ہائی پروفائل سیکیورٹی رسک ہوں۔ ایک بیانیہ یہ بھی بن رہا ہے کہ عمران خان کا اڈیالہ میں ہونا بہت زیادہ ہائی پروفائل سیکیورٹی رسک ہے: محمد مالک
Kismat Khan220,258 次观看 • 11 个月前

میرے پاس یہ خبر اۤئی کہ 8ویں روزے کو پاکستان کی "بہت اہم شخصیت" جنرل باجوہ کی عیادت کیلئے تشریف لے گئیں۔۔جنرل باجوہ نے عیادت کیلئے اۤنیوالی ان اہم شخصیت کو نہیں پہچانا۔ ان شخصیت کو فیملی نے یہ بھی بتایا کہ جنرل باجوہ ہمیں بھی نہیں پہچان رہے۔۔یہ بچوں کو بھی نہیں پہچان رہے۔۔ یہ اتنی بڑی خبر تھی کہ مجھے اسے ری کنفرم کرنے میں دو چار دن مزید لگے۔۔ دو چار دن بعد بھی میں دو چیزیں کنفرم کرپایا۔۔نمبر ایک یہ کنفرم کرپایا کہ جنرل باجوہ کو برین ہیمرج ہوا ہے۔۔دوسری بات یہ کنفرم ہے کہ 8ویں روز کو جب اہم شخصیت ان سے ملنے گئیں تو جنرل باجوہ انکو پہچاننے کی حالت میں نہیں تھے۔۔ان دو خبروں کی میں اۤپ کو دوبارہ تصدیق کر رہا ہوں: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan161,432 次观看 • 8 个月前

عمار سولنگی کے نام سے جو ٹوئٹر ہینڈل ہے وہ اۤئی ایس اۤئی/ادارے کا ہے۔ جنرل فیصل نصیر اۤرمی چیف کے فیورٹ افسران میں سے ہیں۔ وہ عمار سولنگی کے ٹوئٹر ہینڈل سے اۤئے۔ یعنی جنرل فیصل نصیر نے ابصار عالم سے کہا کہ اۤپ کا کیا پرابلم ہے، اۤپ کو یہ "بے تکی" باتیں نہیں کرنی چاہئیں تھیں۔ تو کچھ چیزوں کے وقت کا انتظار کرنا چاہیئے۔۔: منیب فاروق
Kismat Khan203,007 次观看 • 10 个月前

سلمان صفدر صاحب نے جو بات رپورٹ میں لکھی ہے اسی کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ خان صاحب نے میری طرف دیکھا اور اپنی بائیں آنکھ پر ہاتھ رکھتے ہوئے دائیں آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی۔ خان صاحب نے کہا:”سلمان، تمہارا چہرہ مجھے نظر نہیں آرہا۔مجھے صرف روشنی کا احساس ہے۔“: سلمان اکرم راجا
Kismat Khan167,285 次观看 • 8 个月前

کامران شاہد:اگر دوبارہ زندگی ملے تو بھی رائٹر بننا چاہیں گے؟ ناصر ادیب: اگر دوبارہ اللہ تعالیٰ نے ایسے دور میں پیدا کرنا ہو، جو اۤج ہے، تو میں بدمعاش بننا پسند کرونگا۔۔وجہ یہ ہے کہ جب بھی میں تھانے میں گیا ہوں تو میں نے شریف اۤدمی کو کھڑے ہوئے دیکھا ہے اور بدمعاش کو کرسی پر دیکھا ہے
Kismat Khan147,372 次观看 • 7 个月前

گیم ٹرمپ کے ساتھ سے نکل رہی ہے اور چین اور روس کے ہاتھ میں جا رہی ہے۔ سب سے اہم پیشرفت اۤج کی ہے۔ ایران نے اۤج فنٹاسٹک، پولیٹیکل جینئس اسٹروک کیا ہے۔۔انہوں نے یہ کہہ دیا ہے کہ اگر کسی نے تیل خریدنا ہے تو ہم جانے دینگے۔۔ساوتھ کوریا اور جاپان نے بھی خریدنا ہے تو ہم جانے دیتے ہیں مگر ہمیں ادائیگی ڈالر میں نہیں بلکہ "یواۤن" میں کریں۔۔یہ ایک ماسٹر سٹروک ہے: نجم سیٹھی Syeda Ayesha Naz
Kismat Khan148,105 次观看 • 7 个月前

ورلڈ بینک کے فنڈز سے دبئی میں جائیدادیں خریدنے کا ہوشربا سکینڈل سامنے اۤگیا۔۔۔ اسداللہ خان کے مطابق: سندھ سولر انرجی پروگرام میں غریب لوگوں کے گھروں میں سولر پینلز/لائٹس لگانے کا ایک چینی کمپنی کو ٹھیکہ دیکر اسے کھیل میں شامل کیا جاتا ہے۔۔۔۔پھر جعلی اِمپورٹ ڈاکومنٹس بنتے ہیں۔۔پراڈکٹس مقامی مارکیٹ سے خریدی جاتی ہیں اور پوری بھی نہیں خریدی جاتیں۔۔ورلڈ بینک کو ڈاکومنٹس دیئے جاتے ہیں کہ فلاں چینی کمپنی سے ہم نے یہ خریدے ہیں۔۔ورلڈ بینک ان ڈاکومنٹس کو دیکھتے ہوئے چینی کمپنی کو ادائیگی کر دیتا ہے۔۔چینی کمپنی معاہدے کے مطابق اس میں سے "بڑا حصہ" دبئی شفٹ کر دیتی ہے، جہاں پر پراپرٹیز خریدی گئی ہیں۔۔یوں ورلڈ بینک کے پیسے گھوم پھر کر دبئی پہنچ جاتے ہیں۔۔یہ وہ اسٹوری ہے جو نیب کے ہاتھ لگی ہے Asad Ullah Khan
Kismat Khan118,272 次观看 • 7 个月前

وہ لوگ جن کو جیل میں بچے پیدا کرنے کی سہولت موجود تھی وہ بھی عمران خان صاحب کی صحت پر بات کرتے ہیں۔ وہ لوگ جن کی خدمت کیلئے ہر ہفتے نئے نئے اداکار بلائے جاتے تھے اور انکی خدمت پر جیل میں مامور تھے، وہ بھی اۤج بات کرتے ہیں۔ شرم اۤنی چاہیئے ان لوگوں کو: جنید اکبر خان Junaid Akbar
Kismat Khan132,193 次观看 • 8 个月前

میں بتاتا ہوں کہ اگر عمران خان صاحب (ملک سے) باہر گئے تو پھر کیسے حکومت کا خاتمہ ہوگا؟ عمران خان کے باہر جانے کے بعد دنیا کے 8 یا 10 بڑے میڈیا اۤوٹ لیٹس خان صاحب سے رابطہ کرینگے، انکا علاج بھی چل رہا ہوگا اور وہ انٹرویوز بھی دینا شروع کردینگے۔ روز یوٹیوب پر بھی بیٹھیں گے، لوگ انہیں سنیں گے۔ عمران خان کہیں گے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ نے یہ کیا، میرا مینڈیٹ چوری کیا، سب کچھ ہوگیا۔۔اِدھر حکومت کو سمجھ ہی نہیں لگے گی کہ ہم دائیں جائیں یا بائیں؟ میرا کام ہے اۤپ تک حقائق پہنچانا: منیب فاروق
Kismat Khan144,584 次观看 • 9 个月前

خبر یہ ہے کہ سلمان اکرم راجا صاحب نے انصاف یوتھ ونگ کے سرپرست خالد خورشید صاحب کو فون کرکے کہا کہ دھرنے ختم کردیں لیکن خالد خورشید صاحب نے انکار کر دیا۔ خالد خورشید صاحب نے کہا کہ:" اۤپ مجھے ڈکٹیٹ کرنیوالے کون ہوتے ہیں؟ خان صاحب نے مجھے اختیار دیا ہوا ہے تو یہ فیصلہ میں نے کرنا ہے۔" یعنی انصاف یوتھ ونگ کے ذریعے اختیار میرے پاس ہے باقی پارٹی اۤپ کے پاس ہے، اۤپ فیصلے کریں۔ پھر سلمان اکرم راجا صاحب نے پارٹی کی ایک اور اہم شخصیت جنکا خالد خورشید صاحب کے ساتھ بہتر تعلق ہے، انکے ذریعے فون کرایا۔ خالد خورشید نے انہیں نرم الفاظ میں یہی جواب دیا۔۔۔ زیادہ تر دھرنے/7 کے قریب مقامات کو انصاف یوتھ ونگ نے بند کیا ہوا ہے: اسداللہ خان Asad Ullah Khan
Kismat Khan141,320 次观看 • 8 个月前

(لندن میں ڈیل کے دوران) اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے یہ تھا کہ نوازشریف بھی نہیں ہونگے اور انکی بیٹی بھی نہیں ہونگی۔۔اس پر نوازشریف صاحب نے ان سے کہا کہ نہیں۔۔۔ بیٹی کیلئے انہوں نے گنجائش پیدا کی اور خود سرینڈر کیا۔۔شہباز شریف وزیراعظم بنے۔۔۔نوازشریف کے ساتھ کوئی دھوکہ نہیں ہوا۔۔وہ اس پورے سسٹم کے ساتھ دل و جان کے ساتھ ہیں۔۔وہ اس سسٹم کے بینیفیشری بھی ہیں۔۔بھائی وزیراعظم اور بیٹی وزیراعلیٰ ہیں۔۔وہ سسٹم سے خوش ہیں اور سسٹم کے ساتھ ہیں: سینئر صحافی طارق عزیز Tariq Aziz Asad Ullah Khan
Kismat Khan122,305 次观看 • 7 个月前

دو سال پہلے میرا (امریکہ کا) ویزہ ایکسپائر ہوا تو میں نے فریش ویزہ کیلئے اپلائی کیا۔ انہوں نے مجھ سے مفصل ہسٹری مانگی کہ پچھلے 10 سال اۤپ کس ملک گئے؟ کتنے دن رہے؟ امریکہ کتنے دفعہ اۤئے گئے؟ کتنے ای میل ایڈریس ہیں؟ کوئی سزا ہوئی ہے؟ جیل گئے؟۔۔مجھے کہا گیا کہ ابھی اۤپ کا ویزہ ریجیکٹ ہوگیا ہے۔ یہ میرے ساتھ ہوا۔ میرا رِیویو ڈیڑھ سال چلا اور پھر جا کر مجھے ویزہ جاری ہوا۔ تو جن لوگوں کے پاس کافی عرصہ سے B1/B2 ویزہ تھے، انکی بھی دو تین سال سے restrictions لگی ہوئی ہیں : نجم سیٹھی
Kismat Khan154,658 次观看 • 9 个月前