
Matiullah Jan
@Matiullahjan919 • 1,214,916 subscribers
Journalist, Court reporter, writer, RTs no endorsement. host of #MJtv https://t.co/UJYEdEOz4t https://t.co/tJqGZN7RHK…
Shorts
Videos

GSP plus status for Pakistan will be protected "at every cost", says Pakistan’s finance minister Muhammad Aurangzeb while commenting on Europeon commission’s report which expressed serious reservations about human rights situation in Pakistan. Pakistan’s finance minister however revealed that he had not yet read the Europeon Commission’s GSP + status report about Pakistan which was released yesterday evening. He was addressing a gathering at French ambassador residence to celebrate French National Day. After his speech he was asked to comment on GSP + status report about Pakistan.
Matiullah Jan40,086 Aufrufe • vor 2 Tagen

" نظر میری 4 بائی 4 ہے، ٹانگیں میری 4 بائی 4 ہے تو میں جج کیوں نہیں بن سکتا" - اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججی کی نوکری کا انٹرویو دینے والے صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور مکمنہ جسٹس واجد گیلانی کا MJtv کو ایک انٹرویو تفصیلی انٹرویو کے لیئے لنک پر کلنک کریں EXCLUSIVE: "I am fit 2 be a judge" declares president bar Adv Gillani, n... via YouTube
Matiullah Jan75,044 Aufrufe • vor 6 Tagen

مریم آپکو لگتا ہے آپکے پھر سے عدالتوں کے چکر لگنے والے ہیں؟ ایم جے ٹی وی کا سوال لگتا تو ہے: مریم نواز
Matiullah Jan186,010 Aufrufe • vor 17 Tagen

بہت ہی کمزور وضاحت ھیکہ وزیر اعظم شھباز شریف کا ٹویٹر ھینڈل کسی نا اہل کے پاس تھا جس وجہ سے "ڈرافٹ فار پاکستانی پرائم منسٹر" والی ٹویٹ چل گئی۔ معاملہ "پہلوان" کی نا اہلی کا نہیں بلکہ اُس پالیسی کا ہے جس کے تحت پہلوان کو بتایا گیا تھا کہ فلاں بندے کیطرف سے آنے والی ھر ڈرافٹ پوسٹ کو وزیر اعظم کے ایکس اکاؤنٹ پر ٹھوک دینا ہے۔ دوسرا یہ کہ ڈرافٹ فار پاکستانی پرائم منسٹر" والا جملہ ڈیلیٹ نہ کیا جانا کسی سب ایڈیٹر کے لئیے تو اہم یا باعثِ شرمندگی ہو سکتا ہے مگر سینئیر ایڈیٹر لیول کے صحافی یا تجزیہ کار کے لئیے یہ کیسے اہم ہو گیا؟ صحافت اور تجزیہ کاری تو یہ بنتی ہے کہ ہمارے وزیر اعظم کی ٹویٹ کا ڈرافٹ کس نے تیار کیا، کیا کوئی غیر ملکی تھا یا نہیں؟ اگر نہیں تو یہ جملہ کہ "ڈرافٹ فار پاکستانی پرائم منسٹر" کیوں لکھا گیا؟ جو وضاحتیں یا تردیدیں سرکاری طور پر جاری کرتے حکومت کو شرم آتی ہے ایسی وضاحتوں کے لئیے صحافیوں کو اپنا کندھا پیش نہیں کرنا چاہئیے۔ جب حکومت کے پاس مذکورہ بلنڈر کا سرکاری طور پر کوئی جواب نہیں ہو ہم صحافیوں کو مضحکہ خیز حکومتی وضاحتوں کو ذرائع کی خبر بنا کر انہیں زبردستی کی ساکھ بخشتے ہیں۔ او بھئی شھباز شریف خود آ کرکیوں نہیں بتاتے کہ بطور وزیر اعظم انکی ٹویٹیں کوئی غیر ملکی ڈرافٹ کرتا ہے یا نہیں؟ اور یہ ٹویٹ کس نے ڈرافٹ کی تھی؟ کیا واقعی ٗاصل مسئلہ کسی "پہلوان" کا پہلا جملہ ڈیلیٹ نہ کرنا ہے؟ سوشل میڈیا کے سرکاری پہلوانوں اور صحافت کے غیر سرکاری پہلوانوں میں کچھ تو فرق ہونا چاہیئے۔
Matiullah Jan403,928 Aufrufe • vor 3 Monaten

میں نے ایک دفعہ نیوٹرلز سے بات کی ۰۰۰۰ کاش ایسی باتیں نیوٹرلز سے نہ کی ہوتی
Matiullah Jan298,020 Aufrufe • vor 3 Monaten

۲۸ویں ترمیم کے لئیے دو تہائی اکثریت پھر سے پوری ہوتی نظر آ رہی ہے
Matiullah Jan168,162 Aufrufe • vor 2 Monaten

I feel sad now that I no more feel sad about this video of a young sobbing Benazir soon after his legendary father was judicially murdered. The reason is in second and the third video here. But I know why I dont feel sad anymore. What type of person is this President of our’s beloved Pakistan who is using this word "establishment” which finds no mention in the constitution.
Matiullah Jan103,278 Aufrufe • vor 1 Monat

فرض شناسی -اچھا لگا اسلام آباد کی بڑی شاہراہ سیوینتھ ایوینیو جس کو پیدل کراس کرنے والا اپنی موت کا خود ذمے دار ٹھہرایا جاتا ہے اس کے قریب گرین بیلٹ پر قربانی کے ایک بڑیے جانور کو بروقت ہٹا کر اسلام آباد پولیس نے بڑے حادثے کو روک لیا شھروں میں بڑے جانور شاھراہوں پر اچانک آ کر بڑے حادثوں کا باعث بنتے ہیں۔
Matiullah Jan109,418 Aufrufe • vor 1 Monat

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان دیکھتے رہ گئے
Matiullah Jan170,213 Aufrufe • vor 3 Monaten

کیا رضا ڈار کو کوئی اعلیٰ افسر پولیس پارٹی کی لوکیشن کے بارے میں مسلسل آگاہ رکھے ہوئے تھا؟ رضا ڈار اپنی لوکیشن کس کس کو بار بار بھیج رہا تھا اور کیوں؟ تفصیلی وی لاگ لنک پر #MJtv LIVE EXCLUSIVE:Written & signed statements/documents of foreign lad... via YouTube
Matiullah Jan25,400 Aufrufe • vor 15 Tagen

بیرسٹر ظفر اللہ کے بیان سے لگتا ہے کہ میاں نواز شریف کو بطور وزیر اعظم جنرل مشرف کیخلاف کیس بنانے پر کسی نے مجبور کیا تھا ، اتنے بڑے فیصلے مجبوری اور مصلحت کے تحت کرنے والا شخص کیا وزیر اعظم بننے کا اہل ہو سکتا تھا؟ ایٹمی دھماکوں جیسے بڑے فیصلے کرنے کا کریڈٹ لینے والا نواز شریف آج اپنے اس ترجمان کے ہاتھوں بے نقاب نہیں ہو گیا؟
Matiullah Jan98,679 Aufrufe • vor 2 Monaten

Pakistani roads have become strait of hormez for commuters in Islamabad
Matiullah Jan124,767 Aufrufe • vor 3 Monaten

پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو آئینی ترمیم کا ڈرافٹ میڈیا سے شئیرکرنے سے روک دیا ویر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ڈرافٹ میڈیا کو دینا چاہا تو پیپلز پارٹی کی راہنما اور سابق صحافی شیری رحمان انہیں ایسا کرنے سے روک دیا وزیر قانون نے 243 میں ترمیم سے متعلق ایک ڈائریکٹ سوال کا جواب دینے سے گریز کیا
Matiullah Jan283,832 Aufrufe • vor 8 Monaten

کراچی بار نے حالیہ آئینی بحران میں اصولی موقف اپنا کر جو نام اور عزت کمائی تھی ایسے چند وکلا کے غیر آئینی اور غیر اخلاقی رویے نے اُسے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ احاطہ عدالت میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ رجب بٹ پر چند وکلا کیطرف سے کیا گیا تشدد اور اُسکے وکیل کو حراساں کیا جانا انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔ ایسے وکلا کے رویے پر سندھ بار کونسل کو از خود کاروائی یا کم از کم ایک وضاحتی بیان ضرور جاری کرنا چاہیئے۔ اس ویڈیو میں واضح ہے کے ایک وکیل صاحب اپنے ایک سینئیر وکیل کیساتھ کیا سلوک روا رکھے ہوئے ہیں۔
Matiullah Jan230,129 Aufrufe • vor 6 Monaten
1:09
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

گرفتار سینئیر صحافی فخر الرحمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا، این سی سی آئی نے جسمانی ریمانڈ مانگ لیا، بیرسٹر احد کھوکھر نے مقدمہ خارج کرنے کے لئیے دلائل شروع کر دئیے، فخر کی پوسٹ میں مولانا گردیزی کے بیان کو بصورت ویڈیو پیش کیا گیا، فخر ایک صحافی ہیں اور انہوں نے محض مولانا گردیزی کی ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی شیعہ علما کے سامنے کی گئی تقریر کے کچھ الفاظ کو دوہرایا جسکی کی ویڈیو بھی پوسٹ میں موجود ہے۔ بیرسٹر احد کھوکھر کے دلائل ابھی تک مولانا گردیزی کے دعوے کی کوئی سرکاری طور پر تردید نہیں کی گئی، ایف آئی آر میں بھی ملزم کے خلاف کوئی مخصوص جرم کا براہ راست تعلق نہیں جوڑا گیا، نوٹس بھی اس دن ملا جس دن صبح کو پیش ہونے کا کہا گیا تھا۔ نوٹس میں الزام یا شکایت کی تفصیل بھی نہیں بتائی گئی، پھر بھی تحریری جواب میں متنازعہ پوسٹ حذف کرنے کی پیش کش بھی کی گئی۔ پوسٹ شدہ مواد بطور صحافی شئیر کیا اور خود سے تحریر نہیں کیا۔ بیرسٹر احد کھوکھر چار سال پہلے جگر فیل ہوا اور پانچ منٹ تک دل کی دھڑکن بند رہی، طبی گراؤنڈ پر بھی ریمانڈ نہیں بنتا، ملزم تفتیش میں تعاون اور شمولیت کے لیئے تیار ہے اس لئیے گرفتاری ضروری نہیں: بیرسٹر احد کھوکھر یہ مقدمہ ویسے بھی خارج کرنا بنتا ہے، بیرسٹر احد کھوکھر
Matiullah Jan101,805 Aufrufe • vor 2 Monaten

ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ایڈوکیٹ ھادی علی چٹھہ کی نئے دھشت گردی کے مقدمے میں گرفتاری کے لئیے اسلام پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچی تو ہائیُکورٹ بار کے صدر ایڈوکیٹ واجد گیلانی ایمان اور ھادی کو ساتھ لیکر بار کے مرکزی دفتر میں آ گئے اور کہا کہ آ جائیں میرے دفتر میں کچھ نہیں ہو گا۔ اسکے بعد ایمان اور ھادی میڈیا اور وکلا کے ہمراہ صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر ایڈوکیٹ واجد گیلانی کے دفتر میں آ گئے ہیں۔ ایمان اور ھادی کیطرف سے نئے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی دائر کردہ درخواست آج سماعت کے لئیے مقرر نہ ہو سکی اور امکان ہے کہ اگر دونوں کی کل صبح تک گرفتاری نہیں ہوتی تو وہ درخواست ہائی کورٹ میں سماعت کے لئیے مقرر ہو سکتی ہے۔ آج گرفتاری کی صورت میں یہ درخواست غیر موثر ہو جائیگی۔
Matiullah Jan190,046 Aufrufe • vor 6 Monaten