
Obaid Bhatti
@Obibhatti • 38,444 subscribers
Independent Journalist | Past: Public News | GNN | 92NewsHD | Daily Khabrain | Social activist | Human Rights | Socio-Political commentary | RTs are RTs
Shorts
Videos

ایران پر اسرائیلی و امریکی حملہ مذہبی شکل اختیار کرنے لگا؟ ایران جنگ پر نیتن یاہو کا بیان: "ہم تورات کے اس ہفتے کے حصے میں پڑھتے ہیں کہ، 'یاد رکھو عمالیق (Amalek) نے تمہارے ساتھ کیا کیا تھا'۔" "ہم یاد رکھتے ہیں اور ہم عمل کرتے ہیں۔" بائبل کا حوالہ (سموئیل 1، باب 15، آیت 3): "اب جاؤ اور عمالیق پر حملہ کرو، اور جو کچھ ان کا ہے اسے مکمل طور پر نیست و نابود کر دو، اور ان پر رحم نہ کھاؤ؛ بلکہ مرد اور عورت، شیر خوار بچے اور ننھے بچے، بیل اور بھیڑ، اونٹ اور گدھے، سب کو قتل کر دو"
Obaid Bhatti151,146 次观看 • 3 个月前

رجیم کے سینئر ٹاؤٹ اینکر مزمل سہروردی گزشتہ رات ہم نیوز کے پرائم ٹائم شو میں بڑے طمراق سے بتا رہے تھے کہ نیتن یاہو اور مودی کی طرف سے افغان حکومت کی تعریف اور اربوں ڈالرز کی مدد کا اعلان کیا گیا ہے، اینکر مونا عالم اور عاصمہ شیرازی نے تذبذب کے ساتھ بتایا کہ غالباً یہ وڈیو ڈیپ فیک ہے لیکن مزمل سہروردی اڑ گئے کہ یہ اصل وڈیو ہے۔
Obaid Bhatti99,513 次观看 • 3 个月前

جب فضل الرحمان کے دائیں بائیں رانا ثناءاللہ اور یوسف رضا گیلانی کھڑے ہوتے تھے، تمام رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد پہنچنے کے اعلانات ہوتے تھے، پولیس اگر ڈنڈا استعمال کرے تو ڈنڈے سے جواب دینے کے اعلان ہوتے تھے، آج رانا ثناءاللہ دھمکیاں دیتے ہیں کہ باہر نکلے تو دہشت گردی کے پرچے ہوں گے
Obaid Bhatti65,928 次观看 • 2 个月前

علی امین گنڈاپور نے تو استعفی دیتے وقت اپنے منہ سے یہ نہیں کہا ہے کہ انکو علیمہ خان نے ہٹوایا ہے۔ لیکن اب میڈیا "زرائع" کے نام سے یہ کام پورا کررہا ہے جس کو شروع انہوں نے پکی مہر لگا کر کیا تھا، بیرسٹر گوہر میڈیا کو صفائیاں دے رہے تھے، مبشر زیدی سمیت تمام دانشور اسی لائن پر چل رہے ہیں کہ علیمہ خان نے علی امین کو ہٹوا دیا یہ موروثی سیاست ہے وغیرہ وغیرہ۔ اس کام کی پکی بنیاد علی امین نے وی لاگ میں علیمہ خان کو ایم آئی کا ایجنٹ کہہ کر رکھی تھی، اس سے قبل شیر افضل مروت، علی محمد خان اور دیگر لوگ اس مہم کا حصہ تھے۔ اب میڈیا اور صحافی اس بات کو hammer کرتے رہیں گے، نیوز چینلز پر نشر کیا جاتا رہیگا اخبار میں چھاپا جائیگا۔ یوں بیانیہ پختہ ہو جائیگا کہ علیمہ خان سیاسی مداخلت کرتی ہیں علی امین کو ہٹوایا۔ اور اسکے ثبوت کے طور پر علی محمد خان، شیر افضل مروت کے بیانات اور علی امین کا وی لاگ پیش کیا جاتا رہیگا۔ علیمہ خان سے جن قوتوں کو پریشانی اور تکلیف تھی، انہوں نے عمران خان اور تحریک انصاف کو علیمہ خان کے معاملے پر دفاعی پوزیشن پر جانے پر مجبور کر دیا، نتیجتا آج علیمہ خان پیغام میڈیا کو نہیں دیا کریں گی۔ اور یہی انکی سب سے بڑی برائی تھی۔
Obaid Bhatti152,499 次观看 • 7 个月前

خان صاحب کیلیے یہ گرمیاں بہت مشکل ہوں گی، میں نے خواب میں انکو مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں اکڑ بہت ہے ٹارزن مت بنیے گا اگر جیل میں AC لگانے کی آفر آئے، آپ جیسے ممی ڈیڈی کیلیے گرمیاں گزارنی مشکل ہو جائیں گی۔ مجھے خواب بہت کم آتے ہیں اس خواب پر حیران ہوں۔ انجینئر محمد علی مرزا
Obaid Bhatti341,130 次观看 • 2 年前

بیرسٹر شہزاد اکبر Mirza Shahzad Akbar کا افغان طالبان اور اسٹیبلشمنٹ سے متعلق انکشاف۔ آج سے 2,3 ہفتے قبل جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم کی سربراہی میں ایک وفد ان آفیشل کپیسٹی میں افغانستان گیا اور طالبان سے بات کی، طالبان رہنماؤں نے دو سال پرانا موقف دہرایا کہ ہم ttp کو خوست کے علاقے میں آباد کر دیتے ہیں، لیکن آپکی فوج انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے زیر اثر فیصلے کرتی ہے اپنے ملک کے مفاد میں نہیں، انہوں نے مغرب میں اپنی relevance کیلیے طالبان کے معاملے پر یوٹرن لیا ہے یہ بلکل ویسے ہی ہے جیسے پہلے یہ کشمیر میں جہاد کرواتے تھے پھر مغربی اسٹیبلشمنٹ کے زیر اثر یوٹرن لیا اور پھر پاکستان میں یہ ttp وغیرہ وجود میں آئیں۔ طالبان نے مزید کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے وہ یہاں ہمارے معمولی اختلاف کی بنیاد پر رجیم چینج کروانے کی سوچ رکھتا ہے تو ناممکن ہے کہ آپ اس میں کامیاب ہوسکیں۔
Obaid Bhatti120,341 次观看 • 7 个月前

12 بجے کے نیوز بلیٹن میں پھر سے ARY کی وہی ہیڈ لائن، فیکٹ چیک کرکے پھر نہیں بتایا کہ یہ وڈیو 16 مارچ 2023 زمان پارک کی ہے۔ اے آر وائی کے ایک دوست نے بتایا تھا کہ وٹس ایپ پر حکم آتا ہے کہ کیا ہیڈ لائن بنانی ہے الفاظ کیا ہونگے، بنانے کے بعد اپروول کیلیے واپس چیک کروائی جاتی ہے
Obaid Bhatti93,984 次观看 • 7 个月前