Loading video...

Video Failed to Load

Go Home

اللہ تعالیٰ کا شکرہےکہ اس نےپشتون قومی گرینڈ امن جرگے کےحوالےسےمیرےالفاظ کو پوراکردکھایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ،اللہ تعالیٰ کےحضور سجدہ شکر بجالاتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے بروزمنگل مورخہ 8،اکتوبر2024ء کومیرے ایک وڈیولاگ میں کہے گئےالفاظ کو پوراکردکھایا۔میں نے 8 اکتوبر کواپنے وڈیولاگ میں PTM پر لگائی جانے والی پابندی...

37,160 views • 1 year ago •via X (Twitter)

9 Comments

Abdul  Hafeez's profile picture
Abdul Hafeez1 year ago

آداب عرض الطاف بھائی، آپ مظلوموں کی آواز ہو آپ مظلوموں کے رہبر ہو آپ مظلوموں کے قائد اور ساتھی ہو۔ اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کو اچھی صحت وتندرستی والی زندگی عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین #Welcome2PashtunNationalJirga #PashtunNationalCourt110ctober #PashtunNationalJigra11Oct

Meri Awaz Suno's profile picture
Meri Awaz Suno1 year ago

آداب بھاٸ! آپ بنیادی طور پے ایک درد مند دل رکھتے ہیں اور فطری طور پے پیار محبت و امن کے داعی ہیں یہی وجہ ہے کہ آپ کے بتاۓ اندیشے یا متنبہ کیا گیا بیان درست ثابت ہوتا ہے، آپ کے دل سے نکلی باتیں سچی ہوتی ہیں اسی لٸیے آپ کی دوربین نگاہی پے مشتمل مشورے اللہ درست ثابت کروا دیتا ہے، یہ الگ بات کہ آپ کو اپنوں اور غیروں و دشمنوں نے اس زاویے سے سمجھنے کی کوشش ہی نہی کی آپ کو ہمیشہ underestimate کیا گیا اگر ریاست آپ کو درست نگاہ سے دیکھتی تو آج آپ اس ریاست کے حکمران ہوتے مگر افسوس صد افسوس کہ ایسا ہنوز تو نہی ہے📖 ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پے روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں الطاف سا رہبر پیدا

Matloob zaidi's profile picture
Matloob zaidi1 year ago

قائد آپ نے ہمیشہ ہر قوم پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز حق بلند کی ہے پشتون قومی جرگہ کے انعقاد کیلئے آپ نے بھر پور کردار ادا کیا جو کہ پشتونوں کا حق ہے ریاست اگر ہوش کے ناخن لے عوامی لیڈران کو غداری کے سرٹیفکٹ دینے کے بجائے الطاف حسین بھائی سمیت تمام حقیقی عوامی لیڈران کو آزادی کیساتھ قومی اور سیاسی قردار ادا کرنے دے تو پاکستان کی تقدیر بدل جائے.

Arshad Hussain's profile picture
Arshad Hussain1 year ago

آداب قائدتحریک آپ سچے ،آپکا نظریہ سچاآپ کھرے اور مظلوموں کےساتھی ہیں جو آپ کہتے ہیں الحمداللہّ جو آپ کہتے ہیں وہ پورا ہوتا ہے ، اب وہ الگ بات کہ آپ نظریہ کواسٹیبلشمنٹ نہیں مانتی ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ آپ نےجوجواورجب جب کہاوہ پورا ہوایہ ہی آپ کی کامیابی ہے @AltafHussain_90

Mahfooz Hydari's profile picture
Mahfooz Hydari1 year ago

بھائی اللہ تعالٰی نے آپکو قلندرانہ صفات کے ساتھ دنیا میں بھیجا ھے آپ نے ہمیشہ سچ اور حق کا درس دیا ھے آپ نے جب کہا جو کہا سچ کہا آپکی برسوں پہلے کہی ہوئی باتوں کو دنیا آج تسلیم کررہی ھے اور اس وقت تسلیم نہ کرنے کی معافی بھی مانگ رہی ھے میرا قائد میرا غرور @AltafHussain_90

SUHAIL KHANZADA's profile picture
SUHAIL KHANZADA1 year ago

السلام و علیکم آداب اللہ پاک کا شکر ہے کہ فوج کی سازشیں ناکام ہوئیں اور آپکی جدوجہد اس حوالے سے کامیاب ہوئ کہ جرگہ شروع ہوگیا ۔۔ مبار مبارک مبارک

shakiluddin's profile picture
shakiluddin1 year ago

بانی و قائد محترم الطاف حسین بھائی آداب 🙏🏽 قائد الطاف حسین بھائی ملک و قوم سے مخلص سچے لیڈر مظلوموں کے ساتھی ہیں اللّه کا شکر ہے 🙏🏽 الطاف بھائی آپ کی ہر بات کو وقت خود ثابت کرتا ہے کے آپ جو کہتے ہیں وہی سچ ہوتا ہے ویسا ہی ہوتا ہے❤️

Imtiaz Ali's profile picture
Imtiaz Ali1 year ago

قائد تحریک الطاف حسین بھائی السلام علیکم آداب عرض قائد تحریک الطاف حسین بھائی آپ نے جب کبھی جو کچھ کہا قدرت نے اس کو پورا کر دکھایا آپ نے کہا گرینڈ جرگا ہوگا تو وہ ہو کر رہا اس کو کوئی ٹال نہیں سکتا تھا الطاف الطاف الطاف بس الطاف

AwazEHaq's profile picture
AwazEHaq1 year ago

DEAR READERS 🧑‍🏫 ! PLEASE 🙏 SHARE THE TWEET 🐣 OF MR. ALTAF HUSSAIN TO ALL YOUR FAMILY MEMBERS AND FRIENDS AND ALSO YOUR LOVED 🥰. THANKS 🤩

Related Videos

فوج کوتین روزہ پشتون جرگہ کے متفقہ فیصلے سے جو قرارداد سامنے آئے اسے ماننا چاہیے اب آپ کی توپوں اور بندوقوں سے کوئی ڈرنے والا نہیں ہے #PashtunNationalJirga11October #PashtunNationalCourt110ctober میں نے کہا تھا کہ پی ٹی ایم کے تحت پشتون قومی امن گرینڈ جرگہ ضرورہوگا ، اللہ تعالیٰ نے میری بات پوری کردی اورتمام تررکاوٹوں کے باوجود 11 اکتوبرکوپشتون قومی امن گرینڈ جرگے کاآغاز ہوگیا۔میں نے پشتونوں کو آگاہ کیاتھا کہ جرگے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی، میرے خدشات درست ثابت ہوئے،جرگے سے قبل منظورپشتین پر قاتلانہ حملہ کیا گیا،جرگے کے انعقاد سے پانچ دن قبل 6 اکتوبر2024ء کو وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی عائد کردی گئی۔میں نے اپنے وڈیو لاگ کے ذریعے Pashtun Tahafuz Movement پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے پابندی کےنوٹیفکیشن کوپھاڑ کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا تھا۔ وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم پر پابندی لگانے کے بعد جرگے کے مقام پر قبضہ کرلیا، تمام سامان ضبط کرلیا،خیموں کو آگ لگادی گئی، معصوم پشتونوں پرفائرنگ کرکے متعدد پشتونوں کو شہید وزخمی کیا گیا۔میں نے بھی پشتونوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بیانات دیےکہ چاہےکتنی ہی رکاوٹیں کیوں نہ کھڑی کی جائیں ، پشتون قومی امن گرینڈ جرگہ ضرور ہوگا، پشتون عوام ہرگز مایوس نہ ہوں ، اپنے بزرگوں کی تاریخ یادرکھیں جنہوں نے انگریزوں سے شکست نہیں کھائی ۔ حکومت کی پابندی اوروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی دھمکیوں کے باوجود غیرت مند پشتونوں کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکے۔اللہ کے کرم سے پشتون قوم نے ثابت قدمی اور جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا اوران کی بہادری اور ثابت قدمی کے باعث حکومت اوراسٹیبلشمنٹ کوپیچھے ہٹنا پڑا۔ عمران خان، علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی کی کوئی مذمت نہیں کی گئی بلکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پی ٹی ایم پر پابندی کوسپورٹ کرتے ہوئے کہاکہ ”میں نے آئین کا حلف اٹھایا ہے ، میں آئین کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا، وفاقی حکومت کے حکم کی تعمیل کروں گا اور پشتون جرگہ نہیں ہونے دوں گا “ ۔ اسی طرح KPK حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے بھی کہاکہ وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم پر پابندی لگائی ہے اورپی ٹی ایم کو جرگہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ان کے افسوسناک رویے کےخلاف میں نے سخت بیان دیا کہ اگر PTI حکومت نے پشتون قومی جرگہ منعقد نہ کرنے دیا تو پشتون قوم، عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کسی بھی رہنما کو KPK میں داخل نہیں ہونے دے گی۔ یعنی PTI جلسہ جلوس کرے تو وہ جائز اورپشتون قوم جرگہ منعقد کریں تو ناجائز، کیا یہ دوعملی نہیں ہے ؟ حکومت اوراسٹیبلشمنٹ کی تمام تررکاوٹوں، پابندیوں اوردھمکیوں کے باوجود11، اکتوبر کو پشتون قومی امن گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ میں تمام ترمشکلات ، تکالیف اوررکاوٹوں کے باوجود اتنا کامیاب جرگہ منعقد کرنے پر پشتون قوم خصوصاًپشتون تحفظ موومنٹ کوشاباش پیش کرتاہوں۔میں PTMکے سربراہ منظور پشتین Manzoor Pashteen کو پیغام دیتا ہوں کہ پشتون شہداء کے لہوکے صدقے پشتون قومی جرگے کا آغاز ہوگیا ہے لہٰذا جس جگہ تین پشتونوں کو شہید کیاگیا ہےوہاں شہیدوں کی یادگارتعمیر کرائیں ۔ اب پشتون قومی امن گرینڈ جرگے کے بعد مشران، قبائلی بزرگ ٹھوس فیصلہ کریں گے کہ اگر پاکستان میں انہیں انصاف فراہم نہیں کرتا توپھر صوبےکا حق ہے کہ وہ وفاق سے علیحدہ ہوجائے۔ بہتر ہے کہ وفاق خود صوبے کو علیحدہ کردے ورنہ سرینڈر کرکے الگ کرنا پڑے گا جیسا کہ بنگال میں ہوچکا ہے، اسی طرح بلوچستان کو بھی علیحدہ کرنا پڑے گا ، اگرکوئی سمجھتا ہے کہ صوبہ سندھ کو اپنے ساتھ ملالیں گے تو غیرت مند سندھی اور اردواسپیکنگ مہاجر ایسا نہیں کرنے دیں گے، اردو اسپیکنگ سندھی اپنے سندھی بھائیوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔ انشاء اللہ تین روزہ جرگہ کامیابی سے ہوجائے گا اور پھر مشران کے متفقہ فیصلے سے جو قرارداد سامنے آئے گی، اس پر فوج اور ISI والےفیصلہ کرلیں کہ اس قرارداد کو ماننا ہے یا نہیں کیونکہ اب آپ کی توپوں اور بندوقوں سےکوئی ڈرنےوالا نہیں ہے۔ میں فوج کے جرنیلوں اورآئی ایس آئی والوں سے کہتا ہوں کہ خدارا پاکستان کے ٹکڑے ٹکڑے مت کرو، ملک کو صحیح سمت میں چلنے دو، سلامت رہنے دو، ملک قائم رہے اور سب کو برابر کے حقوق ملیں تو اس سےاچھی اور کیا بات ہوسکتی ہے ۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 130 ویں اسٹڈی سرکل سے خطاب 11 اکتوبر 2024

Altaf Hussain

30,619 views • 1 year ago

میرے پشتون بھائیو! پشتون تحفظ موومنٹ پختون تحفظ موومینٹPTM کے سربراہ منظورپشتین نے اپیل کی کہ 11 اکتوبر 2024ء کوپشتونوں کےتمام قبائل کا گرینڈ قومی جرگہ منعقد ہورہاہے اورانہوں نے اس جرگے میں تمام پشتونوںسے شرکت کی اپیل کی ہے۔لہٰذا میں پشاور، سوات ، مالاکنڈ سمیت خیبرپختونخواکے قبائلی علاقوں، بلوچستان اورکراچی میں موجود اپنے پشتون ساتھیوں کوہدایت کرتاہوں کہ وہ اپنےاپنے علاقوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں گرینڈ قومی جرگے میں شرکت کریں اور اسے کامیاب بنائیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر پشتونوں کے ساتھ بہت زیادتیاں کی جارہی ہیں۔ 26ستمبرکو شمالی وزیرستان کے میرعلی بازار میں گولہ باری کی گئی اورپورا بازارتباہ کردیاگیاجس میں نہ صرف دکانیں تباہ ہوئیں بلکہ مویشی منڈی میں موجود درجنوں مویشی بھی زندہ جل گئے۔ان حالات کی وجہ سے عام پشتونوں میں سخت بےچینی پائی جاتی ہے۔ میں، پختونخوااوربلوچستان سمیت ملک بھر میں موجود تمام پشتونوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ قومی غیرت اوراتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے 11اکتوبر کوپشتون تحفظ موومنٹ کےزیراہتمام ہونےوالے اس گرینڈ قومی جرگہ یاقومی عدالت میں لازمی طور پر بھرپور تعداد میں شرکت کریں اورسب ملکر جراتمندانہ فیصلہ کریں۔ میں پشتونوں کوآگاہ کرناچاہتاہوں کہ اس جرگہ کے انعقاد کوروکنے کےلئے جوبھی سازشیں کی جائیں توان سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنائیں۔ الطاف حسین 26، ستمبر2024 #PashtunNationalCourt11October

Altaf Hussain

30,998 views • 2 years ago

پشتون تحفظ مومنٹ اور اس کی قیادت نے جو پشتون جرگہ بلایا اور پھر اس پر جو تشدد کیا گیا اور ان کے کارکنوں کو شہید کیا گیا کچھ زخمی ہیں ہم اس پرتشدد کاروائی کے پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جب وہ مسلح بھی نہیں ہے جب وہ ایک پرامن جلسہ کرنا چاہتے تھے تو ملک کی آئین کے تحت بھی کوئی ایسی رکاوٹ نہیں تھی اور ہمیں تو ابھی تک سمجھ میں نہیں آرہا کہ اس تحریک کو غیر قانونی کیوں قرار دیا گیا، کلعدم کیوں قرار دیا گیا، نہ اس بارے میں اب تک حکومت اپنی پوزیشن واضح کر سکی ہے سوائے کچھ بیان بازیوں سے زیادہ آگے نہیں جا سکی ہے، جمیعۃ علماء اسلام اس جرگے کے حوالے سے اس بات کو واضح کرنا چاہتی ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے لوگ ہوں یا ملک میں جو بھی پشتون برادری سے تعلق رکھتے ہوں اور ان کا تعلق اگر جمیعۃ علماء اسلام کے ساتھ ہیں تو ان کو اس میں شرکت کی پوری اجازت ہے کوئی کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی جو لوگ اس میں شریک ہونا چاہتے ہیں اور جمیعۃ علماء اسلام اپنے کچھ سینئرز پر مشتمل وفد وہ بھیجے گی نمائندگی کے لیے تاکہ اس میں شرکت ہو سکے اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی پریس کانفرنس

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

31,304 views • 1 year ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں انہوں نے اپوزیشن کو ایک بار پھرمذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اب اپوزیشن پر منحصر ہے کہ وہ کتنا جلد تعمیری بات چیت کےلئے تیار ہوتی ہے ، پاکستان کی معاشی ترقی اور جمہوریت کو تقویت دینے کےلئے معاملات کو بیٹھ کر طے کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزارت پٹرولیم کی کاوشوں سے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر کمی کی ہے جو خوش آئند ہے، حکومت عام آدمی کو جہاں سے بھی ممکن ہوگا بچت کرکے ریلیف دے گی۔ انہوں نے کہا کہ خلیج اور آبنائے ہرمز میں جو صورتحال ہے اس کی وجہ سے نہ صرف پٹرولیم کی سپلائی میں مشکلات ہیں بلکہ کئی ممالک کی اپنی ریفائنریز اور گیس کے پلانٹ بند پڑے ہیں ، پورا خطہ بڑی مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے ، پاکستان بھی اس کا شکار ہے کیونکہ ہمارا ملک توانائی کا بڑا خریدار ہے۔ وزیراعظم نےگفتگو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت نے جنگ شروع ہوتے ہی پی ایس ڈی پی پر کٹ لگا کر 128ارب روپے فراہم کئے تھے تاکہ عوام کویکدم آسمان سے باتیں کرتی پٹرولیم کی قیمتوں سے بچایا جاسکے، حکومت نے عام آدمی کو بچانے کےلئے فوری اقدامات کئے ، صوبوں نے بھی اس میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ دنوں میں صورتحال بہتر ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کاوشیں رنگ لائیں گی ، ہم کوشش کررہے ہیں کہ کشیدگی میں کمی آئے ، حکومت نے اڑھائی سال میں معیشت کی بہتری کےلئے جو اقدامات کئے ہیں اس کے اثرات آہستہ آہستہ سامنے آرہے ہیں ، امن کی صورتحال کا معمول پر آنا اس کےلئے ضروری ہے ۔ وزیراعظم نے مزید کہاکہ حکومت نے کل ریٹیلرز کےلئے ایپ کاآغاز کیا ہے اس سے امید ہے کہ تاجر برادری جن کی مشاورت سے اقدامات کئے گئے ہیں مطمئن ہوگی ، ایف بی آر کو واضح ہدایات دی ہیں کہ تاجروں کی مشاورت سے منصوبہ بندی کی جائے اور انہیں اگرکسی نے تنگ کرنے کی کوشش کی تو وہ سزا کےلئے تیار رہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں وزیرخزانہ اور وزیر مملکت برائے خزانہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ تاجروں کےلئے پہلی بار حکومت ایک اچھی سکیم لے کر آئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی کی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، جولائی 2026ء میں اس میں 18فیصد اضافہ ہوا ، یہ بہت بڑی کامیابی ہے جس کےلئے میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ گوگل کا ایک وفد پاکستان آیا ہوا ہے جس سے دو دن پہلے ملاقات ہوئی تھی ، گوگل کے پاکستان میں دفتر کا افتتاح ہوگیا ہے، حکومت ہر شعبے میں ڈیجیٹلائزیشن کےلئے اقدامات کررہی ہے، گورننس کا سارا نظام ڈیجیٹل ہونا چاہئے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ بامقصد بات چیت کےلئے تیار ہے،قومی اسمبلی میں بھی میں نے اس کی پیشکش کی تھی اور کابینہ میں بھی اور آج پھر یہ بات دہرانا چاہتا ہوں کہ ہم تیار ہیں اور اس فورم سے اپوزیشن کو پیشکش کرتا ہوں کہ وہ آئیں اور بیٹھ کر بات کریں ، معاملات کو بات چیت سے طے کریں تاکہ پاکستان کی معاشی ترقی او ر جمہوریت کو تقویت دے سکیں لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے اب اپوزیشن پر منحصر ہے کہ وہ کتنا جلد تعمیری بات چیت کےلئے تیار ہوتے ہیں.

Prime Minister's Office

17,628 views • 1 month ago

🚨🚨🚨 مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں عمران خان کی حکومت میں آزاد ہوئی، انہوں نے مجھے فرانس بھیجا، آسیہ ملعونہ اس وقت عمران نیازی اور اس کے ذہنی غلام شخصیت پرست یوتھیے بھاولے ہو رہے تھے کہ یہ عدالت کا فیصلہ ہے اس میں حکومت یا عمران خان کا کوئی قصور نہیں ہے، حالانکہ ریکارڈ پر ہر چیز موجود ہے جیسے کہ عمران نیازی نے امریکہ میں خود کیمرے کے سامنے اعتراف کیا کہ ہم نے ایک مذہبی سیاسی جماعت کے قائدین کو جیلوں میں ڈالا اور آسیہ کی رہائی ممکن بنائی، عمران نیازی نے یہ بھی کہا کہ اس سے پہلے کسی اور حکومت نے یہ جرت نہیں کی کہ اس کو رہا کر کے باہر بھیجتے یہ کام میری حکومت نے کیا ہے، پہلے تو کہہ رہے تھے یہ عدالت کا فیصلہ ہے پھر خود ہی اپنی زبان سے اقرار کہ کہاں ہم نے رہا کروایا۔ اب کل بلہ کیس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا بلہ پی ٹی آئی سے چھن گیا، اب یہ بھی تو سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے۔ منافقوں
0:30

Sensitive content

🚨🚨🚨 مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں عمران خان کی حکومت میں آزاد ہوئی، انہوں نے مجھے فرانس بھیجا، آسیہ ملعونہ اس وقت عمران نیازی اور اس کے ذہنی غلام شخصیت پرست یوتھیے بھاولے ہو رہے تھے کہ یہ عدالت کا فیصلہ ہے اس میں حکومت یا عمران خان کا کوئی قصور نہیں ہے، حالانکہ ریکارڈ پر ہر چیز موجود ہے جیسے کہ عمران نیازی نے امریکہ میں خود کیمرے کے سامنے اعتراف کیا کہ ہم نے ایک مذہبی سیاسی جماعت کے قائدین کو جیلوں میں ڈالا اور آسیہ کی رہائی ممکن بنائی، عمران نیازی نے یہ بھی کہا کہ اس سے پہلے کسی اور حکومت نے یہ جرت نہیں کی کہ اس کو رہا کر کے باہر بھیجتے یہ کام میری حکومت نے کیا ہے، پہلے تو کہہ رہے تھے یہ عدالت کا فیصلہ ہے پھر خود ہی اپنی زبان سے اقرار کہ کہاں ہم نے رہا کروایا۔ اب کل بلہ کیس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا بلہ پی ٹی آئی سے چھن گیا، اب یہ بھی تو سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے۔ منافقوں

Khawaja Yaseen Usmani

73,638 views • 2 years ago