Video yükleniyor...

Video Yüklenemedi

Ana Sayfaya Dön

عراق دنیا کے امیر ممالک میں تھا پھر امریکی ایرانی نواز حکومت آ گئ اس وقت عراق کا پاسپورٹ دنیا کے آخری تین نمبر پر غربت بھی بہت وجہ کرپشن بھی ہے ایک ڈپٹی وزیر کے گھر چھاپہ مارا گیا تو اس کے گھر سے ڈالرز سونے کی اینٹیں...

16,266 görüntüleme • 1 ay önce •via X (Twitter)

0 Yorum

Yorum bulunmuyor

Orijinal gönderinin yorumları burada görünecek

Benzer Videolar

حلقہ پی پی ؀۱۴۳ منڈی بہاؤ الدین پی پی 143!سے تعلق رکھنے والے میجر (ر) ظفر اقبال گوندل کے گھر کل رات اپنے حلقے کے قریبی لوگوں کا ایک غیر سیاسی عشائیہ رکھا گیا تھا۔ تاہم مہمانوں کے جانے کے بعد ان کے گھر پر نامعلوم افراد کا چھاپہ مارا گیا۔ ناصرف گھر کی خواتین سمیت دیگر اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا بلکہ ان سے سوال کیا گیا کہ اس میٹنگ کی کیا نوعیت تھی اور مقصد کیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ گھر پر چھاپہ مارنے والوں نے گھر کی ایک ایک چیز تہس نہس کردی۔ حتیٰ کہ فرنیچر اور باتھ روم کے کموڈ تک توڑ ڈالے گئے۔ وڈیوز میں چند گھنٹے پہلے اور بعد کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ میجر ظفر کے برابر میں ہی ان کے بھائی کے گھر بھی اسی نوعیت کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ سیاسی انتقام کی خاطر لوگوں کو نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے۔ لیکن اس سب کاروائی کے باوجود وہ ان کے اور ان کے اہل خانہ کے جزبے اور حوصلے کو شکست نہیں دے سکے۔ کارکردگی میں فیل پنجاب حکومت کا عوام کی توجہ اپنی نااہلی سے ہٹانے کے لیئے فوکس صرف عوام میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔ حالانکہ ان کے یہ روایتی ہتھکنڈے بھی فیل ہو چکے ہیں۔ #PakistanUnderStateFascism

PTI

75,452 görüntüleme • 1 yıl önce

ایمانی غیرت کا نقد صلہ گزشتہ دنوں نیپال میں ہندو بلوائیوں نے مسجد کو شہید کرنے کے لیے اس پر دھاوا بول دیا تھا۔ مگر تن تنہا ایک معذور مسلمان نے اپنی ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔ اس نے غیر معمولی جرات اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے سامنے سر جھکانے کے بجائے ڈٹ جانے کی مثال قائم کی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ عرب دنیا میں بھی بہت مقبول ہوئی۔ اس بہادر نوجوان کا نام امیر اللہ ہے۔ اس کی ایک ٹانگ بھی پہلے ممبئی میں دہشت گردوں نے ضائع کی تھی۔ بہرحال ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سعودی صارفین نے اس کے حق میں ٹرینڈ چلایا اور اسے تلاش کرنے کی اپیل کی گئی تاکہ اس بہادر شخص کو انعام سے نوازا جاسکے۔ عربی جاننے والے مقامی صارفین امیر اللہ تک پہنچ گئے اور اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی تو پتہ چلا کہ وہ مسجد کا دفاع کرنے کے لیے ڈٹ گیا تو بلوائی وہاں سے سیدھے اس کے گھر پہنچ گئے اور گھر کو ڈھا دیا۔ اب امیر اللہ عارضی طور پر کسی عزیز کے گھر میں مقیم ہے۔ یہ سب سامنے آنے کے بعد عرب صارفین نے اسے نیا گھر بنا کر دینے کی مہم شروع کردی۔ جو نقد رقوم جمع ہوئیں، وہ امیر اللہ تک پہنچا دی گئیں۔ ساتھ رمضان المبارک میں اسے عمرہ کے لیے بھی حجاز مقدس بلایا گیا ہے تاکہ وہ اللہ کے گھر کی حفاظت کرنے والا یہ نوجوان بیت اللہ کی زیارت اور دیار حبیبؐ میں دے سکے۔ امید ہے کہ وہاں بھی اس کی بھرپور خدمت کی جائے گی۔ امیر اللہ نے اللہ کے گھر کو بچانے کے لیے غیرت دکھائی تو غیرت والی ذات نے بھی اسے دنیا میں ہی بہترین صلہ عطا فرمایا۔ اب اس کے کچے مکان کی جگہ بہترین گھر بھی بنے گا اور اللہ نے عزت و شہرت بھی دے دی۔ باقی جو اجر اللہ کے یہاں محفوظ ہے، اس کا کوئی اندازہ ہی نہیں لگا سکتا۔(ضیاء چترالی)

Zahid Nadeem

11,793 görüntüleme • 7 ay önce

یہ کوئی ساڑھے چار سال پہلے کی بات ہے۔ جب ہم بنی گالا شفٹ ہوئے تو ہمارے گھر کے بالکل سامنے ایک کھلا احاطہ ہے، جس کے اندر چار پانچ زیر تعمیر بنگلے ہیں۔ کئی سال سے یہ بنگلے جہاں تھے، وہیں رکے ہوئے ہیں۔ ان کی ایک لمبی چوڑی چھت تھی جہاں کبھی جانور، پرندے اور بلیاں آ کر وقت گزارتے تھے۔ ایک دن اسی چھت پر ہمیں ایک کتا نظر آیا۔ وہ زخمی نہیں بلکہ بیمار تھا اور خارش کی بیماری میں مبتلا تھا۔ اس کے گلے میں پٹا تھا، جس سے لگتا تھا کہ کبھی کسی کا پالتو کتا رہا ہوگا، مگر بیماری کی وجہ سے شاید اسے گھر سے نکال دیا گیا تھا۔ ہم نے دیکھا کہ اسے کھانا دینے والا کوئی نہیں۔ ہمارا گھر گلی کے دوسری طرف تھا، اس لیے ہم نے چھت پر کھانا پھینکنا شروع کر دیا۔ کبھی شاپر میں روٹی باندھ کر اس کی طرف پھینکتے۔ وہ خود شاپر کھول لیتا اور روٹی کھا جاتا۔ اگر روٹی نیچے گر جاتی تو سیڑھیوں سے اتر کر اسے اٹھاتا اور واپس اوپر لے جاتا۔ کئی مہینے وہ اسی چھت پر رہا۔ پھر ایک دن شاید کوئی جانور یا بچے اس کے پیچھے لگے تو وہ دیوار پھلانگ کر ہمارے دروازے تک آ گیا۔ اور پھر وہیں کا ہو کر رہ گیا۔ وہ دن اور کل کا دن، تقریباً ساڑھے چار سال تک، ہمارے دروازے پر رہا۔ آہستہ آہستہ اس کی صحت بہتر ہوئی اور اس نے ہمارے گھر کے تمام افراد کو پہچاننا شروع کر دیا۔ گھر کا کوئی فرد باہر نکلتا تو وہ اس کے ساتھ گلی کے ایک خاص موڑ تک جاتا اور پھر خود ہی واپس آ جاتا۔ رفتہ رفتہ ہمیں محسوس ہونے لگا کہ وہ ہماری زبان بھی سمجھتا ہے۔ کہتے، 'بیٹھ جاؤ' تو بیٹھ جاتا، 'پیچھے ہٹو' تو پیچھے ہٹ جاتا۔ کبھی کوئی دوسرا جانور ہمیں ناپسند ہوتا تو صرف اشارے سے سمجھ جاتا اور اسے بھگا دیتا۔ رات کے دو بجے بھی اگر میں یا میرے دوست زبیر علی خان گاڑی پر گھر آتے تو وہ گاڑی کی لائٹ پہچان لیتا اور گاڑی کے آگے آگے کودتا، ڈانس کرتا اور اپنی خوشی کا اظہار کرتا۔ اگر میں پیدل آتا تو وہ دروازے کے سامنے لیٹ کر میرا راستہ روک لیتا، جیسے پہلے مجھ سے کھیلنا چاہتا ہو۔ کئی بار میں اس کے اوپر سے گزر کر گھر میں داخل ہوتا، اور مجھے اس کی یہ ادا بہت پسند تھی۔ کبھی وہ اپنی اگلی ٹانگیں آگے پھیلا کر سر جھکا لیتا، جیسے ہمارا شکریہ ادا کر رہا ہو۔ گھر کے بچے چاہتے تھے کہ اسے اندر لے آئیں، لیکن اس کی بیماری کی وجہ سے یہ ممکن نہیں تھا۔ تقریباً ڈیڑھ دو سال پہلے میں نے سوچا کہ اسے کسی بہتر جگہ پر ہونا چاہیے۔ میں نے اس کی ایک ویڈیو بنائی اور فیس بک اور ایکس پر پوسٹ کر دی۔ لوگوں نے بہت محبت کا اظہار کیا اور ایک فیملی نے اسے گود لے لیا۔ وہ اسے اپنے گھر لے گئے، اس کی ویکسینیشن کروائی، اسے نہلایا دھلایا، مگر چار دن بعد معلوم ہوا کہ گھر کے تمام افراد دن بھر باہر رہتے ہیں اور وہ سارا دن اکیلا رہ کر پریشان ہوتا ہے۔ ڈاکٹر نے آٹے والی روٹی سے بھی منع کیا تھا اور صرف گوشت اس کی خوراک بنانا ان کے لیے ممکن نہیں تھا۔ یوں وہ دوبارہ ہمارے دروازے پر آ گیا۔ اس وقت تک وہ صرف ہمارا نہیں، پورے محلے کا کتا بن چکا تھا۔ کوئی اسے گوشت ڈالتا، کوئی ہڈی، کوئی چاول اور کوئی روٹی۔ وہ سب سے اپنا حصہ وصول کرتا اور پھر ہماری گاڑی کے نیچے جا کر لیٹ جاتا۔ سیڑھیوں سے کسی کے اترنے کی آواز آتی یا گاڑی ان لاک ہونے کی آواز سنائی دیتی تو وہ فوراً باہر آ جاتا۔ وہ ہمارا رکھوالا، دوست اور ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکا تھا۔ کچھ عرصہ پہلے وہ ایک دوسرے کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوا۔ میرے بیٹے محمد اذان مظفر نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اس کا علاج کیا اور کافی حد تک وہ ٹھیک بھی ہو گیا۔ ہمیں لگا کہ وہ دوبارہ صحت مند ہو جائے گا۔ لیکن پھر ایک دن ہماری گلی میں ایک بڑے گھر کے تین بہت بڑے کتے اپنے ملازم کے ساتھ سیر کے لیے نکلے اور اچانک انہوں نے ہمارے کتے پر حملہ کر دیا۔ اس وقت میں گھر پر نہیں تھا۔ میری بیٹی نے مجھے فون کیا۔ وہ اتنا رو رہی تھی کہ میری جان نکل گئی۔ اس نے کہا: 'بابا! ان بڑے کتوں نے ہمارے کتے پر حملہ کر دیا ہے۔ وہ اسے مار رہے ہیں۔' گھر کے بچے اور بڑے سب رو رہے تھے۔ گلی کے لوگ بھی باہر نکل آئے اور اسے بچانے کی کوشش کرنے لگے۔ میں شہر سے باہر تھا، اس لیے فوراً نہیں پہنچ سکا۔ محلے کے لوگوں سے کہا کہ کسی شیلٹر یا ریسکیو والے سے رابطہ کریں، لیکن اس وقت اس کی حالت بہت خراب ہو چکی تھی۔ واپس آ کر میں نے اس کے زخم دیکھے تو اندازہ ہوا کہ معاملہ کتنا سنگین ہے۔ میں نے اپنی دوست آسیہ انصر سے رابطہ کیا۔ ان کی بیٹی کی کوشش سے ایک شیلٹر ہوم کا بندوبست ہوا اور وہ لوگ اسے ریسکیو کر کے لے گئے۔ اپنی تابعدار عادت کے باعث ریسکیو کے وقت بھی اس نے کوئی ہنگامہ نہیں کیا بلکہ پنجرے کے اندر بھی میرے کہنے پر بیٹھ گیا اور چلا گیا۔ ہمیں تسلی ہوئی کہ اب کم از کم اس کا علاج ہو سکے گا۔

Bashir Chaudhary

15,284 görüntüleme • 2 gün önce