Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

لاہور تا اسلام آباد ایک نئی موٹروے کی تعمیر سے نہ صرف گجرات, کھاریاں اور جہلم جیسے اہم شہر بھی موٹروے سے جڑ جائینگے بلکہ لاہور تا اسلام آباد کا سفر بھی تین یا ساڑھے تین گھنٹوں میں طے ہو جایا کرے گا-

102,596 Aufrufe • vor 1 Jahr •via X (Twitter)

37 Kommentare

Profilbild von Amir H. Qureshi
Amir H. Qureshivor 1 Jahr

بھائی صاحب, ذرائع نقل و حمل جتنے زیادہ ہوں وہ لوگوں اور ملک کی معاشی خوشحالی کا سبب بنتے ہیں- چند ممالک کو چھوڑ کر قرضے دنیا کے سبھی ملک لیتے ہیں اور اگر انکا مصرف ٹھیک ہو تو یہ جی ڈی پی کی گروتھ میں حصّہ ڈالتے ہیں-

Profilbild von صدیقی
صدیقیvor 1 Jahr

کراچی کے لئے مگر وہی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں رہیں گی۔ خدا غارت کرے ایسی جمہوریت کو جہاں صرف ترقی پنجاب کا نصیب ہو۔ کراچی والے کہاں جائیں؟ 😡

Profilbild von Amir H. Qureshi
Amir H. Qureshivor 1 Jahr

یہ آپکا بیانیہ ہے لیکن حقیقت سے اسکا دور دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں- اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ زبانوں کو عملاً لگام نہیں دی جا سکتی-

Profilbild von A.
A.vor 1 Jahr

Thankyou Imran Khan

Profilbild von Kausar Zarar
Kausar Zararvor 1 Jahr

بہت اچھی بات ہے لیکن انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ عوام کی حالت زار پہ بھی حکومت کو توجہ دینی چاہیے کیونکہ عام عوام کے حالات دن بدن خراب ہوتے چلے جا رہے ہیں

Profilbild von Mumtaz Sheikh 🇵🇰
Mumtaz Sheikh 🇵🇰vor 1 Jahr

پنجاب والو بھائیو ، خدارا اپنی ن لیگ کی حکومت کو کہیں کہ ہمارا سندھ بھی پاکستان میں آتا ہے بس صرف ایک بس ایک موٹروے سندھ کو بھی دیں آپ لوگوں کا دل سے شکر گزار رہیں گے

Profilbild von مٹی کا بیٹا
مٹی کا بیٹاvor 1 Jahr

اس سے بہتر حل ریلوے لائن کو اپگریڈ کردیں

Profilbild von Altaf Hussain
Altaf Hussainvor 1 Jahr

عامر قریشی صاحب میرا خیال ہے اگر جی ٹی روڈ کو ہی مزید 1 یا 2 لائینز کا اضافہ کر کے اپگریڈ کردیا جائے تو زیادہ فائدہ مند رہے گا بجائے ایک نئی موٹر وے بنائی جائے لوگ بھی زیادہ سےزیادہ لوگ مستفید بھی ہوسکیں گے اور قوم کا پیسہ بھی کم خرچ ہوگا یہ ضروری نہیں کہ آپ میری بات سے متفق ہوں

Profilbild von Baba Yaga
Baba Yagavor 1 Jahr

یہ ن لیگ کو ریلوے کے ساتھ کیا دشمنی ہے؟ ایک موٹروے بنی ہوئی ہے. ایک جی ٹی روڈ چل رہا ہے. اب ایک اور موٹر وے..... کمال اے وئی

Profilbild von Xeikhkamran Iqbal
Xeikhkamran Iqbalvor 1 Jahr

دنیا اپنی بندرگاہوں کے ساتھ روڈ نیٹورک کو پہلی فرصت میں جوڑتے ہیں ھم جی ٹی روڈ کے گرد موٹر وے کا جال بچھا رھے ھیں سکھر کراچی موٹر وے کے لئے ھمارے پاس پیسے نہیں نہ وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ابھی تورائے ونڈ لاھور موٹر وے بھی بننا ھے

Profilbild von Fareeha Zaheer
Fareeha Zaheervor 1 Jahr

@alisalmanalvi

Profilbild von Shahsahib
Shahsahibvor 1 Jahr

ایک موٹر وے سکھر سے حیدرآباد بھی تجویز کیا گیا تھا اس کے بارے میں کوئی آپ ڈیٹ ؟؟

Profilbild von shehzadChaudhary
shehzadChaudharyvor 1 Jahr

Wow great 👌 👍 👏 zindabad keep it up ❤️

Profilbild von 🌹 Naeem ul Fateh 🌹
🌹 Naeem ul Fateh 🌹vor 1 Jahr

ہر پاکستانی یہ مہنگے موٹر وے کے ٹول نہیں دے سکے گا. وہ وقت دور نہیں جب حکومت ہر پیدل چلنے والے پر ٹیکس لگاے گی یا جو بھی شہر میں پیدل بھی داخل ہو تو محصول دینا پڑے گا۔ @ImtiazGul60 @OfficialDGISPR @nadeemhaque @FaseehMangi @betterpakistan @FBRSpokesperson @shaukatgoraya5

Profilbild von Noreen Haider
Noreen Haidervor 1 Jahr

May Allah protect us from another Motorway. Say NO to More Roads. NO NO NO. Stop playing this havoc with nature. Stop ruining the environment. Please STOP.

Profilbild von Amir H. Qureshi
Amir H. Qureshivor 1 Jahr

نورین حیدر صاحبہ! موٹرویز 🛣 تو ابھی اور بنیں گی اور بنتی رہینگی- انکی تعمیر آپکے NO یا STOP کہنے سے نہیں رکیں گی- آپ بہرحال ان موٹرویز پر سفر کرنے سے گریز ضرور کر سکتی ہیں-

Profilbild von Noreen Haider
Noreen Haidervor 1 Jahr

نہیں بنیں گی۔ آپ کوشش کر کے دیکھ لیں۔

Profilbild von Naseem Khan 🇵🇰
Naseem Khan 🇵🇰vor 1 Jahr

سکھر سے حیدرآباد موٹر وے ساڑھے چار سو ارب روپے در کار ہیں کو کئی سالوں سے التوا میں پڑی ہے اسے کب بناؤ گے

Profilbild von Khaild Farooq ch
Khaild Farooq chvor 1 Jahr

انفراسٹرکچر سڑکیں کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے اور موٹرویز کا جال پورے پاکستان میں بچایا جانا چاہیے یہ محفوظ ترین سفر ہے

Profilbild von Naina Khan
Naina Khanvor 1 Jahr

بہترین

Profilbild von Sc4r
Sc4rvor 1 Jahr

Why not just upgrade the Gt road, making it better or wider, or making a Fast train service? ya tu phir proper 3 lane motorway banaein

Profilbild von Iftikhar Ahmed
Iftikhar Ahmedvor 1 Jahr

Great

Profilbild von Tariq Iqbal
Tariq Iqbalvor 1 Jahr

Great to know .. building highways is like building the country !! would be so comforting and time saving for all the cities connected with new motorway !! plus one for the project !!

Profilbild von afsar
afsarvor 1 Jahr

پاکستان کو موٹرویز دینے والا نواز شریف ہے اس ویژنری کی قدر کرنی چاہیئے۔ میں جب بھی کسی موٹروے پر سفر کرتا ہوں تو سفر اور سواری کی دعا کے بعد نوازشریف کیلئے دعا ضرور کرتا ہوں

Profilbild von Advocate M: Ali Sahito
Advocate M: Ali Sahitovor 1 Jahr

مزے ہیں پنجاب کے بھئی ، پورے سندھ مین ایک بھی موٹروے نہیں اور پنجاب میں ڈبل ڈبل موٹر وے

Profilbild von Aamir Shahzad
Aamir Shahzadvor 1 Jahr

سیالکوٹ سے کھاریاں پر کام چار سال پہلے شروع ھوا تھا ۔اب 2 سال سے بند پڑا ھے ۔جبکہ کھاریاں سے پنڈی تک بنانے کے لیے انکے پاس پیسے نہیں ۔اور BOT بیسز پر بھی مشکلات ھے سکھر سے حیدرآباد اور کھاریاں سے پنڈی یہ کافی سالوں سے شروع نہیں کروا پارھی NHA.

Profilbild von ش ی ر ا ز
ش ی ر ا زvor 1 Jahr

اسلام آباد سے مری تک کا ایک نیا موٹر وے وقت کی ضرورت ہے۔

Profilbild von Dr. Ghazala Tallat
Dr. Ghazala Tallatvor 1 Jahr

Wow, that's wonderful.

Profilbild von بابا ڈانگ
بابا ڈانگvor 1 Jahr

Excellent work by PMLN

Profilbild von Raja Jawad Jalap (راجہ جوادجالپ)
Raja Jawad Jalap (راجہ جوادجالپ)vor 1 Jahr

@SA55Ca M-2 پر ٹریفک کا لوڈ کم ہوگا پٹرول کی بچت ہوگی

Profilbild von Asif Abbasi
Asif Abbasivor 1 Jahr

Dual track electric trains best option along with motor way

Profilbild von Ghouri
Ghourivor 1 Jahr

اللہ تعالی اس کو صحت عطا فرمائے، آمین ثما آمین

Profilbild von Umer Saeed
Umer Saeedvor 1 Jahr

بہت خوب اس سب سے پہلے اقتصادی سرگرمیاں ضروری ہیں ورنہ چند خوشحال خاندانوں کے سوا کون انکا فائیدہ اٹھاے گا اور آخر کب تک اٹھاے گا

Profilbild von javid Rajput
javid Rajputvor 1 Jahr

سر سوچیں ہمیں پہلے ہی خوراک کی کمی کا سامنہ ہے بہتر نہی سیکنڑوں لاکھوں ایکڑ زمین نی موٹر ویز کے نیچے دے دی جاے کی بجاے پہلے سے موجود جی ٹی روڈ کو پانچ رویا بنایا جاے اس موٹر۔ وے کا درجہ دے دیا جاے اس کی جگہ بھی کافی کھلی پڑی ہوی توڑ کے ساتھ خالی۔

Profilbild von Zobia Zaman
Zobia Zamanvor 1 Jahr

And some people will get new apartments in London too

Profilbild von Ehtisham
Ehtishamvor 1 Jahr

mgr hm n train ka track ni double krna kisi surat bhi in short

Profilbild von A.Rehman
A.Rehmanvor 1 Jahr

ان شاءاللہ

Ähnliche Videos

(17-M) لاہور تا بہاولنگر جدید ترین موٹروے شہر، 6 گھنٹے کا سفر اب صرف 2.5 گھنٹے 6 میں پاکستان کے جدید ترین اور (17-M) لاہور۔ بہاولنگر موٹروے مہنگے انفراسٹرکچر منصوبوں میں شمار کی جا رہی ہے، جس کا مقصد وسطی اور جنوبی پنجاب کے درمیان سفر کو تیز محفوظ اور آسان بنانا ہے۔ یہ موٹروے لاہور سے شروع ہو کر بہاولنگر تک جاتی ہے اور راستے میں کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے، جس سے علاقائی رابطہ بہتر ہوتا ہے اور دور دراز علاقوں کو ترقی کے مواقع میسر آتے ہیں۔ اس منصوبے کی بدولت وہ سفر جو پہلے تقریباً چھ گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ وقت لیتا تھا، اب صرف ڈھائی گھنٹے میں مکمل ہو سکے گا، جو وقت اور ایندھن دونوں کی بڑی بچت ہے۔ موٹروے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کیا 17-M جا رہا ہے، جس میں وسیع لینز جدید انٹر چینجز، سروس ایریاز جدید سیفٹی سسٹمز، سی سی ٹی وی کیمرے ایمر جنسی رسپانس سہولیات اور ماحول دوست ڈیزائن شامل ہیں۔ اگرچہ اس منصوبے کی لاگت بہت زیادہ ہے، لیکن ماہرین کے مطابق اس کے طویل مدتی فوائد کہیں زیادہ ہیں، کیونکہ یہ موٹروے ،تجارت، زراعت، صنعت اور سیاحت کو فروغ دے گی۔ جنوبی پنجاب کی زرعی پیداوار کو بڑی منڈیوں تک تیزی سے پہنچایا جا سکے گا، جس سے کسانوں اور تاجروں کو براہِ راست فائدہ ہوگا۔

صحرانورد

16,569 Aufrufe • vor 9 Monaten