Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا، قیوم آباد کورنگی میں کارکنان سے خطاب! ہر مقام پر پرتپاک استقبال کرنے پر کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں, لوگ کہتے تھے کہ عمران خان ختم ہو چکے ہیں یہ گلیاں اور بازار گواہی دے رہے ہیں کہ عمران خان...

11,520 Aufrufe • vor 7 Monaten •via X (Twitter)

0 Kommentare

Keine Kommentare verfügbar

Kommentare vom Original-Post werden hier angezeigt

Ähnliche Videos

27 ستمبر جلسے کا عنوان ہے "ریلیز عمران خان"، اس جلسے کا مقصد خیبر پختونخوا میں آپریشن کو بند کرانا ہے۔عمران خان چاہیں تو کل ہی رہا ہو سکتے ہیں، عمران خان دو تین چیزیں مان لیں تو کل ہی رہا ہو سکتے ہیں۔عمران خان آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔عمران خان صوبوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔عمران خان کہتے ہیں کہ جس صوبے یا علاقے میں قدرتی وسائل ہوں، سب سے پہلا حق اس پر اسی علاقے کا ہے۔ہمارا جلسہ حقوق کے لیے ہے، جو ہر پاکستانی کے بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے ہے۔عمران خان کی رہائی کا مقصد ملک میں رائج ہائبرڈ نظام سے بغاوت ہے۔ہم سب نکلیں گے اور کہیں گے کہ ہمیں اس ملک میں ہائبرڈ نظام قبول نہیں، اس ملک میں جو ناجائز آپریشن ہو رہے ہیں ہمیں منظور نہیں۔خاص طور پر تیراہ کاجو واقعہ ہوا ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم اپنے خیبر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور جلسے میں بھی اس کا اظہارِ یکجہتی کریں گے۔27 ستمبر کو پشاور میں جو جلسہ ہو رہا ہے یہ آپ سب عوام کا جلسہ ہے۔تمام پاکستانیوں بالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام سے کہتا ہوں کہ اپنے حقوق کے لیے نکلیں۔

Asad Qaiser

21,229 Aufrufe • vor 11 Monaten

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کراچی میں بلال محسود شہید کے رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں۔ بلال محسود کراچی اسٹریٹ موومنٹ کے دوران لیاری ایکسپریس وے پر پیش آنے والے حادثے میں شہید ہوئے تھے۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور بلال محسود کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے وہاں موجود لواحقین اور پارٹی کارکنان سے خطاب بھی کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں خیبر سے کراچی صرف تعزیت کے لیے آیا ہوں۔ یہی ہمارا نظریاتی رشتہ ہے جو ہمیں خیبر سے کراچی تک جوڑتا ہے۔ تحریکِ انصاف واحد قومی جماعت ہے، جس کا ہر ورکر عمران خان کے نظریے اور پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے ایک ہے۔ خیبر کا درد کراچی محسوس کرتا ہے اور کراچی کا دکھ خیبر۔ پی ٹی آئی کا ہر ورکر ہمارا قیمتی اثاثہ اور عمران خان کی امانت ہے۔ ہمیں اپنے کارکنوں کو گلے لگانا ہے، بچوں اور بھائیوں کی طرح ان کی حفاظت کرنی ہے۔ اگر آج عمران خان جیل میں ہے ، ہم نے انہیں تنہا چھوڑ دیا تو نہ قوم ہمیں معاف کرے گی اور نہ ہی عمران خان۔ نظریاتی کارکنوں کی بدولت اللہ نے ہمیں یہ مقام دیا ہے، اور میرا یقین ہے کہ جب تک یہ کارکن ہمارے ساتھ ہیں، یہ تحریک مزید مضبوط اور وسیع ہوتی جائے گی، اور حقیقی آزادی کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔ میں بلال محسود شہید اور پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کے ساتھ دلی تعزیت کرتا ہوں۔ بلال محسود کے بچوں کی کفالت اور تعلیم کی ذمہ داری پی ٹی آئی سندھ نے لے لی ہے، اور ہم اس خاندان کے ساتھ ہر حال میں کھڑے رہیں گے۔

Shafi Jan

17,102 Aufrufe • vor 7 Monaten

میں اپنے کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ مختصر نوٹس پر بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔آج کا دن ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو کیا۔بھارت یہ سمجھ رہا تھا کہ پاکستان اندرونی طور پر تقسیم کا شکار ہے۔ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا قائد اس وقت جیل میں ہے۔بھارت نے سوچا کہ وہ اس صورتِ حال سے فائدہ اٹھا کر پاکستان پر جارحیت کرے گا اور ہمیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا۔عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ پاکستان بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے۔جب بھی پاکستان کو کسی مشکل کا سامنا ہوا، پی ٹی آئی کے کارکن ہمیشہ فرنٹ لائن پر کھڑے رہے۔ہم پر جو بھی ظلم ہوا، ہم اس کے خلاف اپنے ملک میں آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے۔پی ٹی آئی اس وقت ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور عمران خان اس کے قائد ہیں۔عوام نے ہمیں الیکشن میں کامیاب کرایا ہے، اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ملک کا دفاع کریں۔ہم اپنی ایئر فورس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ہم ملک کے دفاع کے لیے متحد ہیں، لیکن اگر آپ واقعی قومی یکجہتی چاہتے ہیں تو عمران خان کو رہا کریں۔عمران خان کو جیل میں رکھنا قومی یکجہتی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔عمران خان ، پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔

Asad Qaiser

14,187 Aufrufe • vor 1 Jahr