
اردو ورثہ
@UrduVirsa • 461,915 subscribers
اخوّت کا بیاں ہو جا، محبّت کی زباں ہو جا♥️ اردو سے پیار کرنے والوں کیلئے اردو شاعری، اقوالِ زریں، تحریریں، ناول اقتباس کا خوبصورت انتخاب Admin @MaharJamshaid
Shorts
Videos

نہ جانے کتنی بار ایک دوسرے کو معاف کیا ہو گا، کتنی بار خود کو بھلا کر ساتھ نبھایا ہوگا، کتنی دعاؤں اور خدمتوں سے یہ رشتہ یہاں تک پہنچا ہو گا۔ محبت اگر دیکھنی ہو تو لفظوں میں نہیں، ایسے جھریوں بھرے چہروں میں دیکھو جہاں آج بھی ایک لقمہ کھلانے میں پوری زندگی کی وفا جھلکتی ہے ❤️
اردو ورثہ82,229 просмотров • 6 дней назад

کل رات جو ایندھن کے لیے کٹ کے گرا ہے چڑیوں کو بڑا پیار تھا اس بوڑھے شجر سے پروین شاکر افسوس یہ ہے کہ ہم نئے درخت لگانے میں سستی کرتے ہیں اور پرانے، برسوں میں پروان چڑھنے والے درخت لمحوں میں کاٹ دیتے ہیں۔ نجانے کتنے پرندے بے گھر ہوئے، کتنے انسان اور جانور سائے سے محروم ہوئے، اور فطرت ایک بار پھر خاموشی سے زخمی ہو گئی۔ 😥
اردو ورثہ89,534 просмотров • 10 дней назад

گاؤں میں بابا جی بچے کو لوری دیتے ہوئے ♥️ آپ نے کبھی ایسی لوری سنی ہے ؟
اردو ورثہ28,836 просмотров • 11 дней назад

حضرت قمر جلالوی کی یہ نعت بڑے بڑے نعت خوانوں نے پڑھی ہے لیکن اس نابینا بچے کو سن کر محسوس ہوتا ہے جیسے کہ آواز میری ہی روح سے نکل رہی ہو۔ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سکون پایا ہے بیکسی نے، حدودِ غم سے نکل گیا ہوں خیالِ حضرتﷺ جب آ گیا ہے، تو گرتے گرتے سنبھل گیا ہوں کبھی میں صبحِ ازل گیا ہوں، کبھی میں شامِ ابد گیا ہوں تلاشِ جاناںﷺ میں کتنی منزل، خدا ہی جانے نکل گیا ہوں حرم کی تپتی ہوئی زمیں پر، جگر بچھانے کی آرزو تھی بہارِ خلدِ بریں ملی تو ، بچا کے دامن نکل گیا ہوں مرے جنازے پہ رونے والو، فریب میں ہو بغور دیکھو مرا نہیں ہوں غمِ نبیﷺ میں، لباسِ ہستی بدل گیا ہوں یہ شان میری یہ میری قسمت، خوشا مَحَبّت زہے عقیدت زباں پہ آتے ہی نامِ نامیﷺ، ادب کے سانچے میں ڈھل گیا ہوں بفیضِ حسّان ابنِ ثابت ، برنگِ نعتِ نبیِ اکرمﷺ قمر ؔ میں شعر و سخن کی لے میں،ادب کے موتی اگل گیا ہوں قمر ؔجلالوی
اردو ورثہ85,618 просмотров • 3 месяцев назад

ناصر کاظمی کے یوم پیدائش پر ان کے چاہنے والوں کے لیے ناصر کاظمی کی واحد نایاب ویڈیو
اردو ورثہ83,405 просмотров • 6 месяцев назад
1:30
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

ہارٹ اٹیک سے دس سیکنڈ میں جان کیسے بچائیں؟ صدقہ جاریہ سمجھ کر ریپوسٹ کریں۔ جزاک اللہ
اردو ورثہ25,647 просмотров • 2 месяцев назад

اپنے فارم پہ میں نے یہ ٹوکری پرندوں کے لیے رکھی تھی تاکہ وہ آ کر اس میں دانہ کھا سکیں مگر فطرت نے یہاں ایک اور ہی خوبصورت منظر بنا دیا ہے۔اب اس میں پرندوں کے بجائے گلہریوں نے یہاں اپنا قبضہ بنا لیا ہے۔ 🐿️ 🐿️ وہ سارا دن اسی میں بیٹھ کر سکون سے وقت گزارتے ہیں، جیسے یہ اسی کے لیے بنایا گیا ہو۔😊 ان کی معصوم سی شرارتیں دل کو بہت بھاتی ہیں۔ کبھی وہ دانہ چباتی ہیں اور کبھی ادھر اُدھر دیکھ کرر دنیا کو حیرت سے تکتی ہیں۔ نیچے پرندوں کے لیے پانی کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ گرمی میں اپنی پیاس بجھا سکیں، یہ چھوٹی سی نیکی دل میں ایک عجیب سی خوشی بھر دیتی ہے۔ شاید یہی اصل صدقہ جاریہ ہے کہ کسی جان دار کو آسانی دی جائے۔ یہاں اب میں نے چڑیوں کے لیے کچھ لکڑی کے گھر بنا کر لگائے ہیں، جس میں اب وہ رہائش پزیر ہو چکی ہیں میں نے اپنے گھر کے باغیچے میں بھی پرندوں کے لیے دانہ، پانی ، اور ان کے گھر لگائے ہوئے ہیں، ابھی کچھ پرندوں نے بچے نکالے ہوئے ہیں، فاختہ، بلبل اور چھوٹی چڑیوں کے بچے موجود ہیں گھونسلوں میں ، انشاء اللہ کل ایک چھوٹی سی ویڈیو بنا کر لگاؤں گا، فطرت کے یہ مہمان ہمیں محبت اور خدمت کا سبق دیتے ہیں۔ان کی موجودگی سے گھر یہ ماحول اور بھی خوبصورت ہو جاتا ہے، ایسی چھوٹی چھوٹی نیکیاں زندگی کو بامعنی بنا دیتی ہیں۔ اور دل یہی کہتا ہے کہ کاش ہر انسان فطرت سے اتنی ہی محبت کرنا سیکھ لے۔ ایڈمن اردو ورثہ مہر جمشید
اردو ورثہ14,054 просмотров • 1 месяц назад

رقص کرتا مرد دنیا کا سب سے پر امن نظارہ ہوتا ہے، کیونکہ اسکا دل محبت سے لیس اور ہاتھ ہتھیار سے خالی ہوتا ہے۔
اردو ورثہ15,413 просмотров • 1 месяц назад

حسن عباسی کی خوبصورت غزل ❤️ تیری مشکل نہ بڑھاؤں گا چلا جاؤں گا اشک آنکھوں میں چھپاؤں گا چلا جاؤں گا اورگلیوں سے تو مجھ کو نہیں لینا کچھ بھی بس تمہیں دیکھنے آؤں گا چلا جاؤں گا اپنی دہلیز پہ کچھ دیر پڑا رہنے دو جیسے ہی ہوش میں آؤں گا چلا جاؤں گا مدتوں بعد میں آیا ہوں پرانے گھر میں خود کو جی بھر کے رلاؤں گا چلا جاؤں گا چند یادیں مجھے بچوں کی طرح پیاری ہیں ان کو سینے سے لگاؤں گا چلا جاؤں گا خواب لینے کوئی آئے کہ نہ آئے کوئی میں تو آواز لگاؤں گا چلا جاؤں گا میں نے یہ جنگ نہیں چھیڑی یہاں اپنے لیے تخت پہ تم کو بٹھاؤں گا چلا جاؤں گا آج کی رات گزاروں گا مدینے میں حسن صبح تلوار اٹھاؤں گا چلا جاؤں گا حسن عباسی
اردو ورثہ231,359 просмотров • 3 лет назад

اردو زباں کی ایک خوبصورت آواز آج خاموش ہو گئی 😢 اللّہ تعالیٰ ضیاء محی الدین مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔آمین
اردو ورثہ240,677 просмотров • 3 лет назад