
Naeem ur Rehman
@NaeemRehmanEngr • 226,566 subscribers
Ameer Jamaat-e-Islami Pakistan |Environmentalist | Civil Engineer
Shorts
Videos

اب سے کچھ دیر پہلےیوسی 8 صفورہ ٹاؤن سے ایک اور منتخب چئیرمین کو سر عام اٹھا کر غائب کردیا گیا۔ تاکہ وہ مئیر کے انتخاب میں اپنا ووٹ ڈال ہی نہ پائے۔ ہر گزرتے وقت کے ساتھ پیپلزپارٹی کی حکومت ثابت کررہی ہے کہ وہ فاشزم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑچکی ہے۔ کوئی ادارہ، کوئی الیکشن کمیشن، کوئی عدالت ہے موجود جو پوچھ سکے کہ یہاں ہوکیا رہاہے؟ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پیپلز پارٹی فسطائیت کا سیاہ باب رقم کررہی ہے۔ جمہوریت کو بیچ چوراہے میں رسوا کیا جارہاہے، وہ شہر جو پہلے بدحال ہے اسکی ترقی کے امکان کو بھی روندا جارہاہے۔ Bilawal Bhutto Zardari صاحب اپنے بین الاقوامی دوروں جمہوریت کی پامالی کی یہ وڈیو سب کو دکھائیے، اور بتائیے ایسے آپ کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں آپکے والد صاحب۔ 😡
Naeem ur Rehman379,109 views • 3 years ago

میں حیران ہوان کہ TV چینلز ان وڈیوز کو کیوں نہیں چلارہے جہاں ایم کیو ایم کے نقاب پوش خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں گھس کر پہلے سے ٹھپے لگائے بیلٹ پیپرز ڈبوں کی سیل توڑ کر زبردستی ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ رسی جل گئے بل نہیں گئے۔ سلام ہے ان خواتین پر جو خوف میں آئے بغیر مزاحمت کرتی رہیں۔ Election Commission of Pakistan (OFFICIAL)🇵🇰 نوٹس لے۔
Naeem ur Rehman291,948 views • 2 years ago

دھرنا پاکستان کے عوام کی امید بن گیا ہے، لوگ موسم کی سختی کی پروا کیے بغیر ڈٹے ہوئے ہیں اور پر عزم ہیں کہ مطالبات منوا کر ہی اٹھیں گے، شہباز بلاول حکومت کو عوام کے یہ جائز مطالبات ماننے پڑیں گے، بجلی کے ٹیرف میں کمی اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنا پڑے گا۔ IPPs کو لگام دینی ہوگی۔
Naeem ur Rehman229,694 views • 1 year ago

بلاول صاحب، راجہ سکندر سلطان صاحب کراچی میں جمہوریت پر یہ شب خون آپ کا پیچھا نہیں چھوڑے گا۔
Naeem ur Rehman290,649 views • 2 years ago

کوئی شک نہیں کہ عمران خان سیاسی قیدی ہیں اور انھیں رہا ہونا چاہیے۔ اگر سزا کی بنیاد جرم ہے تو یہ کیسا نظام عدل ہے جہاں ایک لیڈر جیل میں سزا کاٹ رہا ہے اور باقی لیڈرز وزارتوں کے قلمدان سنبھال رہے ہیں۔ اگر یہ انصاف ہورہا ہے تو این آر او سے استفادہ کرنے والے لیڈرز کو بھی ایوانوں میں نہیں جیلوں میں ہونا چاہیے۔
Naeem ur Rehman131,960 views • 1 year ago

🚨🚨پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی پولنگ اسٹیشنز کو ایم کیو ایم کے غندوں کے حوالے کرنا شروع کردیا گیا ہے، شاہ فیصل کالونی، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں رینجرز کے سامنے فائرنگ کرکے پولنگ عملے کو یرغمال بنا لیا گیا ہے، صبح سے نشاندہی کررہے ہیں کہ کئی جگہوں پر ووٹر بکس غائب ہیں اور کئی جگہوں پر ہمارے کارکنان نے پہلے سے ٹھپہ لگے بیلٹس برآمد بھی کئے۔ الیکشن کمیشن اور ادارے بتائیں کہ یہ کیسا الیکشن ہے؟ ٹی وی چینلز بھی بتائیں کو وہ کیوں خاموش ہیں؟ Election Commission of Pakistan (OFFICIAL)🇵🇰
Naeem ur Rehman187,560 views • 2 years ago

کمشنر راولپنڈی کے بیان نے ہمارے مؤقف اور خدشات کی تائید کی ہے، ہم پہلے دن سے کہتے آئیں ہیں کہ جعلی نتائج کے ذریعے مسترد شدہ پارٹیوں کو مسلط کرنے کی کوشش کی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان فوری ایکشن لیں، نتائج کو روک کر تحقیقاتی عدالتی کمیشن بنائیں اور فارم 45 کی غیر جانبدارانہ تحقیق کی بنیاد پر نتائج کا اعلان کیا جائے۔ #الیکشن_نتائج_کالعدم_قرار_دو
Naeem ur Rehman147,421 views • 2 years ago

الحمد للّٰہ۔ اللہ اکبر پاکستان نے دشمن کو کاری جواب دیا ہے، پوری قوم متحد ہے، افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان نے ایک ذمہ دار (matured) ریاست ہونے کا ثبوت دیا ہے، انہوں نے ہماری مساجد اور بچوں کو شہید کیا مگر ہم نے دشمن کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، یہ جنگ ہم نے نہیں شروع کی بلکہ بھارت نے ہم پر مسلط کی ہے۔ سندھ طاس معاہدے کو بحال کیے بغیر کسی سے کوئی بات نہ کی جائے۔
Naeem ur Rehman73,461 views • 1 year ago

منٹخب نمائندوں کو اغواکرکے سندھ پولیس کے SSUکمانڈوز کی تحویل میں رکھنا، زبردستی وفاداری تبدیل کرانا اور وڈیوز جاری کرنا، سپریم کورٹ کے واضح فیصلے باوجود پارٹی فیصلے کے خلاف ووٹ کو جائزقراردینا، چینلز پر اربوں کے اشتہارات دے کرمرضی کی خبریں اور تجزیے چلوانا۔ یہ سب کیاہے ؟کیااسےالیکشن کہتے ہیں؟ کیا یہ جمہوریت ہے؟ کیا اس ملک میں کوئی الیکشن کمیشن بھی ہے؟
Naeem ur Rehman134,309 views • 3 years ago

ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت صرف ایران نہیں پوری امت مسلمہ کا نقصان ہے۔ آج ایرانی سفارت خانہ کا دورہ کیا اور پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے تعزیت کا اظہار کیا۔ پاکستانی قوم آزمائش کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ ہے، پوری ملتِ اسلامیہ کے دل غم سے بوجھل ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل امت کو مسالک اور قومیتوں کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
Naeem ur Rehman20,065 views • 3 months ago

کراچی کے مینڈیٹ پر کس طرح ڈاکہ ڈالا گیا؟ پہلی قسط ملاحظہ فرمائیں۔ #مینڈیٹ_پر_ڈاکا_نامنظور
Naeem ur Rehman89,984 views • 2 years ago

یہ مناظر ناقابل یقین ہیں، جو کچھ ہم نے سوچا تھا آج اس سے بڑھ کر دیکھ رہا ہوں۔ ایک دن، ایک وقت اور ایک شہر مگر 3 مختلف مقامات اور ہر مقام پر ہزاروں نوجوان ۔۔ ان شاءاللہ ہر نوجوان کو بنو قابل پروگرام کے تحت آئی ٹی کورسز کروائیں گے۔ نوجوانو! مایوس مت ہونا۔ بس آگے بڑھتے رہو، اب رکنا نہیں ہے۔
Naeem ur Rehman60,842 views • 1 year ago