
اردو ورثہ
@UrduVirsa • 464,327 subscribers
اخوّت کا بیاں ہو جا، محبّت کی زباں ہو جا♥️ اردو سے پیار کرنے والوں کیلئے اردو شاعری، اقوالِ زریں، تحریریں، ناول اقتباس کا خوبصورت انتخاب Admin @MaharJamshaid
Shorts
Videos

منیر نیازی کی غزل طارق عزیز کی آواز میں غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیں تو نے مجھ کو کھو دیا میں نے تجھے کھویا نہیں نیند کا ہلکا گلابی سا خمار آنکھوں میں تھا یوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں ہر طرف دیوار و در اور ان میں آنکھوں کے ہجوم کہہ سکے جو دل کی حالت وہ لب گویا نہیں جانتا ہوں ایک ایسے شخص کو میں بھی منیر غم سے پتھر ہو گیا لیکن کبھی رویا نہیں منیر نیازی
اردو ورثہ22,757 Aufrufe • vor 5 Tagen

عداوتیں تھیں ، تغافل تھا، رنجشیں تھیں مگر بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا ، بے وفائی نہ تھی نصیر ترابی
اردو ورثہ14,760 Aufrufe • vor 4 Tagen

تو ہے سورج تجھے معلوم کہاں رات کا دکھ تو کسی روز مرے گھر میں اتر شام کے بعد فرحت عباس شاہ
اردو ورثہ14,183 Aufrufe • vor 6 Tagen

نہ جانے کتنی بار ایک دوسرے کو معاف کیا ہو گا، کتنی بار خود کو بھلا کر ساتھ نبھایا ہوگا، کتنی دعاؤں اور خدمتوں سے یہ رشتہ یہاں تک پہنچا ہو گا۔ محبت اگر دیکھنی ہو تو لفظوں میں نہیں، ایسے جھریوں بھرے چہروں میں دیکھو جہاں آج بھی ایک لقمہ کھلانے میں پوری زندگی کی وفا جھلکتی ہے ❤️
اردو ورثہ83,800 Aufrufe • vor 1 Monat

کل رات جو ایندھن کے لیے کٹ کے گرا ہے چڑیوں کو بڑا پیار تھا اس بوڑھے شجر سے پروین شاکر افسوس یہ ہے کہ ہم نئے درخت لگانے میں سستی کرتے ہیں اور پرانے، برسوں میں پروان چڑھنے والے درخت لمحوں میں کاٹ دیتے ہیں۔ نجانے کتنے پرندے بے گھر ہوئے، کتنے انسان اور جانور سائے سے محروم ہوئے، اور فطرت ایک بار پھر خاموشی سے زخمی ہو گئی۔ 😥
اردو ورثہ90,193 Aufrufe • vor 1 Monat

حضرت قمر جلالوی کی یہ نعت بڑے بڑے نعت خوانوں نے پڑھی ہے لیکن اس نابینا بچے کو سن کر محسوس ہوتا ہے جیسے کہ آواز میری ہی روح سے نکل رہی ہو۔ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سکون پایا ہے بیکسی نے، حدودِ غم سے نکل گیا ہوں خیالِ حضرتﷺ جب آ گیا ہے، تو گرتے گرتے سنبھل گیا ہوں کبھی میں صبحِ ازل گیا ہوں، کبھی میں شامِ ابد گیا ہوں تلاشِ جاناںﷺ میں کتنی منزل، خدا ہی جانے نکل گیا ہوں حرم کی تپتی ہوئی زمیں پر، جگر بچھانے کی آرزو تھی بہارِ خلدِ بریں ملی تو ، بچا کے دامن نکل گیا ہوں مرے جنازے پہ رونے والو، فریب میں ہو بغور دیکھو مرا نہیں ہوں غمِ نبیﷺ میں، لباسِ ہستی بدل گیا ہوں یہ شان میری یہ میری قسمت، خوشا مَحَبّت زہے عقیدت زباں پہ آتے ہی نامِ نامیﷺ، ادب کے سانچے میں ڈھل گیا ہوں بفیضِ حسّان ابنِ ثابت ، برنگِ نعتِ نبیِ اکرمﷺ قمر ؔ میں شعر و سخن کی لے میں،ادب کے موتی اگل گیا ہوں قمر ؔجلالوی
اردو ورثہ85,840 Aufrufe • vor 4 Monaten

گاؤں میں بابا جی بچے کو لوری دیتے ہوئے ♥️ آپ نے کبھی ایسی لوری سنی ہے ؟
اردو ورثہ29,191 Aufrufe • vor 1 Monat

ناصر کاظمی کے یوم پیدائش پر ان کے چاہنے والوں کے لیے ناصر کاظمی کی واحد نایاب ویڈیو
اردو ورثہ83,419 Aufrufe • vor 7 Monaten

حسن عباسی کی خوبصورت غزل ❤️ تیری مشکل نہ بڑھاؤں گا چلا جاؤں گا اشک آنکھوں میں چھپاؤں گا چلا جاؤں گا اورگلیوں سے تو مجھ کو نہیں لینا کچھ بھی بس تمہیں دیکھنے آؤں گا چلا جاؤں گا اپنی دہلیز پہ کچھ دیر پڑا رہنے دو جیسے ہی ہوش میں آؤں گا چلا جاؤں گا مدتوں بعد میں آیا ہوں پرانے گھر میں خود کو جی بھر کے رلاؤں گا چلا جاؤں گا چند یادیں مجھے بچوں کی طرح پیاری ہیں ان کو سینے سے لگاؤں گا چلا جاؤں گا خواب لینے کوئی آئے کہ نہ آئے کوئی میں تو آواز لگاؤں گا چلا جاؤں گا میں نے یہ جنگ نہیں چھیڑی یہاں اپنے لیے تخت پہ تم کو بٹھاؤں گا چلا جاؤں گا آج کی رات گزاروں گا مدینے میں حسن صبح تلوار اٹھاؤں گا چلا جاؤں گا حسن عباسی
اردو ورثہ231,359 Aufrufe • vor 3 Jahren

اردو زباں کی ایک خوبصورت آواز آج خاموش ہو گئی 😢 اللّہ تعالیٰ ضیاء محی الدین مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔آمین
اردو ورثہ240,732 Aufrufe • vor 3 Jahren