
Murad Saeed
@MuradSaeedPTI • 5,483,557 subscribers
Pakistani. Insafian
Shorts
Videos

تحریک انصاف کی وفاقی حکومت میں پاکستان اور خیبر پختونخواہ terrorism نہیں tourism کے لیے جانے جاتے تھے۔ رجیم چینج کے بعد دہشتگردی کو دوبارہ جان بوجھ کر خیبر پختونخواہ پر مسلط کیا گیا۔ جب ۲۰۲۲ کی گرمیوں میں ہم نے آواز اٹھائ تو آپ نے ہمیں جھوٹا کہا لیکن آج اسی دہشتگردی کو بہانہ بنا کر معصوم پختونوں کا خون بہایا جارہا ہے-
Murad Saeed362,612 Aufrufe • vor 1 Monat

تمام عمر کی ایذا نصیبیوں کی قسم تِرے قلم کا سفر رائیگاں نہ جائیگا #ArshadSharifShaheed
Murad Saeed152,974 Aufrufe • vor 17 Tagen

میرے پاکستانیو! ہم نے اپنی زندگیاں داؤ پر لگائ ہوئی ہیں۔ ہمارے ورکرز کا بہیمانہ قتل عام ہورہا ہے۔ مجھے دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے۔ عمران خان کے جان کو شدید خطرات ہیں۔ اس کے باوجود ہمیں ہی شرپسند ثابت کیا جا رہا ہے۔ لیکن یہ آزادی آپ کی ہے۔ یہ ملک آپ کا ہے۔ مستقبل آپ کا داؤ پر لگا ہے۔ ہم رہیں نہ رہیں آپ اپنی آزادی کے لیے نکلیں۔ اگر یہ حکومت آج عمران خان کو رہا نہیں کرتی تو آپ کل جمعہ کی نماز تک اسلام آباد پہنچیں۔ پیدل، سائیکلوں پر، رکشوں پر، گاڑیوں پر۔ اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو
Murad Saeed1,600,350 Aufrufe • vor 3 Jahren

”جی صاحب! آپ پہلے دکھائ نہیں دیے ورنہ پہلے نشانہ تو آپکو بنانا تھا۔ انتظار کرنا تم۔۔ اگر سی ٹی ڈی تک پہنچ سکتے ہیں تو تم تک بھی پہنچ جائینگے” ہینڈلرز کے زیرِ سایہ آر پی او، ڈی پی او اور امپورٹڈ پرائم منسٹر اب یہ ابہام پھیلا رہے ہیں کہ حملہ شارٹ سرکٹ تھا! شرم کرو اپنے شہید پیٹی بھائیوں کی لاشوں پر کھڑے ہوکر انکی تضحیق تو مت کرو
Murad Saeed1,404,263 Aufrufe • vor 3 Jahren

آپ کی غلامی کا بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گے، آبرو سے مرنے کا فیصلہ ہمارا ہے!
Murad Saeed975,732 Aufrufe • vor 3 Jahren

کل رات دو بجے کے قریب میری رہائشگاہ میں کچھ شرپسند افراد گیٹ پھلانگ کر داخل ہوئے ہیں۔ جیسے کہ آپ دیکھ سکتے ہیں انہوں نے اسلام آباد پولیس کی وردی پہنی ہوئی ہے، کیمرے بھی توڑ دیے ہیں اور شور سے لگ رہا ہے کہ مزید بھی کوئ تھوڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔ یہ یقیناً Islamabad Police کا کام تو نہیں ہوسکتا۔ آپ تو نہایت تندہی اور جانفشانی سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ اور ہرگز ان کی چادر اور چاردیواری کی پامالی نہیں کرسکتے۔ مجھے تو بلکہ یقین تھا کہ آپ کے ہوتے ہوئے کیمروں کی بھی قطعً ضرورت نہیں تھی لیکن چند ناہنجار دوستوں کے مشورہ پر لگوا لیے تھے جو اب آپ کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔ آپ کا کام آپ کی کریڈیبلٹی اور عوامی خدمت کے جذبے سے بخوبی واقف ہوتے ہوئے امید ہے کہ ان شرپسندوں کی شناخت کرکے قرار واقعی سزا دی جائیگی۔ ایف آئ آر تو آپ اپنی مدعیت میں درج کرہی لینگے؟
Murad Saeed952,427 Aufrufe • vor 3 Jahren

۲۰۲۲ کے یہ چند کلپس دیکھیں (سوشل میڈیا پوری تحریک کے کلپس نکال کر دنیا کو دکھائے، یہ دہشتگردی آئی نہیں لائی گئی ہے) کھل کر بتایا، ہاتھ جوڑے پریس کانفرنسسز سے لے کر عوامی اجتماعات تک ہر جگہ چیخ چیخ کر کہا کہ ہمیں پھر سے آگ میں مت دھکیلو۔ ہزاروں قربانیوں کے بعد امن ملا ہے خدارا ہمیں ایک اور آگ کا ایندھن مت بناؤ۔ حکومتی وزراء، آیی ایس پی آر اور میڈیا سب اس کو پروپیگنڈا قرار دیتے رہے۔ آج جو روزانہ بنیادوں پر شہادتیں ہو رہی ہیں، ڈرون، مارٹر گولے، آپریشن بے گھری۔۔ یہ تک بتایا تھا کہ آج انکار کر رہے ہیں پھر کہیں گے کہ دہشت گردی ہورہی ہے تو کیا کریں اگر آپریشن نہ کریں؟ جب ذاتی مفادات ملکی و قومی مفادات سے ذیادہ اہم ہوں تو اسی طرح وقتی مفاد کی خاطر جنازے اٹھتے ہیں۔ آج وہی میڈیا عام شہریوں پر بمباری کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ اور شہریوں کو دہشت گرد پکار رہا ہے، آج وہی وزارا مگر مچھ کے آنسو بہا کر جیل میں ناحق قید اس عمران خان سے سوال پوچھ رہے ہیں جس نے اپنے ملک و قوم پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے ابسولوٹلی ناٹ بولا ۔ آج وہی فوجی اکاؤنٹس اور آئی ایس پی آر انسانی جانوںں پر بیانیہ بنانے کی سر توڑ کوشش کر رہا ہے۔ جب منہ کو خون لگ جائے جب جنگ کاروبار بن جائے جب تو پھر ایسے ہی ہوتا ہے۔ تم بے حس ہو تم بے دل ہو میرے بچپن کے قاتل ہو یہ کہنے والے سچے ہیں؛ ”حیوان بھی تم سے اچھے ہیں“
Murad Saeed334,000 Aufrufe • vor 1 Jahr

میرے پاکستانیو جیت تو آپ گئے ہیں لیکن اپنی جیت پر مہر ثبت کرنے تک ثابت قدم رہنا ہے آپ نے۔ انشاء اللہ وفاق، پنجاب اور کے پی میں عمران خان کی حکومت بنے گی۔ نتائج تبدیل کرکے ہماری واضح اکثریت کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس کو روکنے کے لیے آئین اور قانونکے دائرے میں ہمارا ثابت قدم رہناضروری ہے۔ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والوں کو اپنے حلف پر عمل کرتے ہوئے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئیے۔
Murad Saeed609,947 Aufrufe • vor 2 Jahren

میں خیبر پختونخواہ کی پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بھی پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اور اپنی روایات کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے آدھی رات کو قوم کی چادر اور چاردیواری کی پامالی کاچلن اپنالیاہے۔ بتاتا چلوں کہ جن جعلی مقدمات کا بہانہ بناکر یہ اقدامات ہورہے ہیں وہ مجھ پر اس جرم کی پاداش میں درج ہوئے تھے کہ میں نے کبل سی-ٹی-ڈی تھانے پر حملے کے بعد اپنی پولیس سے اظہارِ یکجہتی اور امن و امان کے لیے عوام کو موبلائیز کیا۔ اسی امن کی کال پر مجھے دوسری جانب سے بھی یہ پیغام موصول ہوا تھا، اور اسی امن کی کال پر میری ریاست بھی سیخ پاء ہے۔ ان کا تو بنتا ہے۔۔ ان کا توسمجھ آتا ہے۔۔
Murad Saeed711,567 Aufrufe • vor 3 Jahren

گذشتہ سال جب دہشتگردی کی واپسی کی وارننگ دینے پر مجھے دھمکیاں موصول ہونا شروع ہوئیں تب ارشد بھائ نے منع کیا کہ میں اس پر بات کرونگا، آپ مزید نہ بولنا۔ انکی شہادت کے بعد جب گھر والوں سے تذکرہ کیا کہ ایسے وقت میں بھی وہ اپنے لیے خطرات مزید بڑھا کر مجھے محفوظ کررہا تھا تو انکا جواب تھا “ہاں! ایک اور (بھائ کا) جنازہ اٹھانے سے، اس کے لیے خود مرنا آسان تھا”۔ ایسا تھا وہ شخص۔
Murad Saeed693,329 Aufrufe • vor 3 Jahren