
Murad Saeed
@MuradSaeedPTI • 5,481,573 subscribers
Pakistani. Insafian
Shorts
Videos

میرے پاکستانیو! ہم نے اپنی زندگیاں داؤ پر لگائ ہوئی ہیں۔ ہمارے ورکرز کا بہیمانہ قتل عام ہورہا ہے۔ مجھے دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے۔ عمران خان کے جان کو شدید خطرات ہیں۔ اس کے باوجود ہمیں ہی شرپسند ثابت کیا جا رہا ہے۔ لیکن یہ آزادی آپ کی ہے۔ یہ ملک آپ کا ہے۔ مستقبل آپ کا داؤ پر لگا ہے۔ ہم رہیں نہ رہیں آپ اپنی آزادی کے لیے نکلیں۔ اگر یہ حکومت آج عمران خان کو رہا نہیں کرتی تو آپ کل جمعہ کی نماز تک اسلام آباد پہنچیں۔ پیدل، سائیکلوں پر، رکشوں پر، گاڑیوں پر۔ اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو
Murad Saeed1,599,707 Aufrufe • vor 3 Jahren

”جی صاحب! آپ پہلے دکھائ نہیں دیے ورنہ پہلے نشانہ تو آپکو بنانا تھا۔ انتظار کرنا تم۔۔ اگر سی ٹی ڈی تک پہنچ سکتے ہیں تو تم تک بھی پہنچ جائینگے” ہینڈلرز کے زیرِ سایہ آر پی او، ڈی پی او اور امپورٹڈ پرائم منسٹر اب یہ ابہام پھیلا رہے ہیں کہ حملہ شارٹ سرکٹ تھا! شرم کرو اپنے شہید پیٹی بھائیوں کی لاشوں پر کھڑے ہوکر انکی تضحیق تو مت کرو
Murad Saeed1,403,699 Aufrufe • vor 3 Jahren
1:33
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

متحد رہیں، منظم رہیں۔ افواہوں پر کان نہ دہریں۔ آپ نے جرات اور وفاداری کا امتحان پاس کرلیا ہے۔ آپ کا جذبۂ ایثار اور قربانی تاریخ میں رقم ہورہا ہے۔ اب آپ کے صبر اور حکمت کا امتحان ہے۔ آگے اعصاب کی جنگ ہے۔ اپنی جگہ جمے رہنا ہے۔ آپ ہی قیادت، آپ ہی عمران خان کے نظریے کے حقیقی وارث ہیں یہ آپ کی جنگ ہے۔ آپ نے اپنا لیڈر، اپنا مینڈیٹ، اپنا آئینی اور قانونی حق واپس لینا ہے۔ آپ نے اپنا ملک ان غاصبوں سے واپس لینا ہے جو اپنا حق مانگنے پر آپ کو گولیوں سے بھوننے سے دریغ نہیں کرتے، جن کی نزدیک ہماری آپ کی زندگیوں کی کوئ حیثیت نہیں ہے۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ پاکستان کا میڈیا اپنے کردار پر غور کرے۔ یہ ملک صرف ہمارا نہیں آپ کا بھی ہے۔ اتنا نہ گریں چند ٹکوں کی خاطر، ابھی بہت سوں کی بہت زندگی باقی ہے کل کو کسی سے نظریں ملانے کے قابل رہنے دیں خود کو۔
Murad Saeed544,434 Aufrufe • vor 1 Jahr

آپ کی غلامی کا بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گے، آبرو سے مرنے کا فیصلہ ہمارا ہے!
Murad Saeed975,198 Aufrufe • vor 3 Jahren

کل رات دو بجے کے قریب میری رہائشگاہ میں کچھ شرپسند افراد گیٹ پھلانگ کر داخل ہوئے ہیں۔ جیسے کہ آپ دیکھ سکتے ہیں انہوں نے اسلام آباد پولیس کی وردی پہنی ہوئی ہے، کیمرے بھی توڑ دیے ہیں اور شور سے لگ رہا ہے کہ مزید بھی کوئ تھوڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔ یہ یقیناً Islamabad Police کا کام تو نہیں ہوسکتا۔ آپ تو نہایت تندہی اور جانفشانی سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ اور ہرگز ان کی چادر اور چاردیواری کی پامالی نہیں کرسکتے۔ مجھے تو بلکہ یقین تھا کہ آپ کے ہوتے ہوئے کیمروں کی بھی قطعً ضرورت نہیں تھی لیکن چند ناہنجار دوستوں کے مشورہ پر لگوا لیے تھے جو اب آپ کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔ آپ کا کام آپ کی کریڈیبلٹی اور عوامی خدمت کے جذبے سے بخوبی واقف ہوتے ہوئے امید ہے کہ ان شرپسندوں کی شناخت کرکے قرار واقعی سزا دی جائیگی۔ ایف آئ آر تو آپ اپنی مدعیت میں درج کرہی لینگے؟
Murad Saeed952,311 Aufrufe • vor 3 Jahren

میرے پاکستانیو جیت تو آپ گئے ہیں لیکن اپنی جیت پر مہر ثبت کرنے تک ثابت قدم رہنا ہے آپ نے۔ انشاء اللہ وفاق، پنجاب اور کے پی میں عمران خان کی حکومت بنے گی۔ نتائج تبدیل کرکے ہماری واضح اکثریت کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس کو روکنے کے لیے آئین اور قانونکے دائرے میں ہمارا ثابت قدم رہناضروری ہے۔ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والوں کو اپنے حلف پر عمل کرتے ہوئے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئیے۔
Murad Saeed609,429 Aufrufe • vor 2 Jahren

میں خیبر پختونخواہ کی پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بھی پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اور اپنی روایات کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے آدھی رات کو قوم کی چادر اور چاردیواری کی پامالی کاچلن اپنالیاہے۔ بتاتا چلوں کہ جن جعلی مقدمات کا بہانہ بناکر یہ اقدامات ہورہے ہیں وہ مجھ پر اس جرم کی پاداش میں درج ہوئے تھے کہ میں نے کبل سی-ٹی-ڈی تھانے پر حملے کے بعد اپنی پولیس سے اظہارِ یکجہتی اور امن و امان کے لیے عوام کو موبلائیز کیا۔ اسی امن کی کال پر مجھے دوسری جانب سے بھی یہ پیغام موصول ہوا تھا، اور اسی امن کی کال پر میری ریاست بھی سیخ پاء ہے۔ ان کا تو بنتا ہے۔۔ ان کا توسمجھ آتا ہے۔۔
Murad Saeed711,567 Aufrufe • vor 3 Jahren

کیا کوئ بتا سکتا ہے کہ سیالکوٹ میں واقع عثمان ڈار کا گھر علاقے کی عوام میں کس نام سے جانا جاتا ہے؟
Murad Saeed660,998 Aufrufe • vor 3 Jahren