میں لاہور آیا تو پہلا تاثر ہی چونکا دینے... والا تھا۔صاف ستھرا شہر، کشادہ اور ہموار سڑکیں، دونوں اطراف سجی ہوئی پھولوں کی کیاریاں، دل موہ لینے والی لائٹنگ اور جگہ جگہ خوبصورت مناظر۔ سڑکوں پر خاموشی سے دوڑتی الیکٹرک بسیں، اور جب ٹھوکر نیاز بیگ سے گزرا تو اوپر سے اورنج ٹرین گزرتی دکھائی دی راستے میں سرخ رنگ کی میٹرو بس نظر ائی ، نہر کے ساتھ ساتھ الیکٹرک بسیں چل رہی تھی،لاہور کا نہر جو اب سگنل فری ہو چکی ہے۔ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے ترتیب سے چل رہے تھے۔ حیران کن طور پر اس بار رکشے کم نظر آئے، چنگ چی تو کہیں ایک آدھ ہی دکھائی دی۔ ہر شخص قوانین کا احترام کرتا محسوس ہوا۔تب معلوم ہوا کہ یہ لڑکی کی حکومت ہے اور وہ ایک سخت ایڈمنسٹریٹر ہے۔لوگوں سے سنا کہ اس نے پورے پنجاب کو امن کا گہوارہ بنا دیا ہے۔ اٹک سے رحیم یار خان تک اب کوئی مائی کا لال یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ وہ غنڈہ یا بدمعاش ہے۔دوستوں نے بتایا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب انہیں حقیقی تحفظ اور سیکیورٹی کا احساس ہوا ہے۔مائیں، بہنیں اور بیٹیاں محفوظ ہیں، کسی میں جرأت نہیں کہ کسی خاتون کو ہاتھ تک لگا سکے۔پورے پنجاب مذہبی رواداری بحال ہو چکی ہے۔ہر مذہب کے لوگ اپنی عبادت گاہوں میں مکمل امن اور سکون کے ساتھ عبادت کر رہے ہیں۔ تبلیغی اجتماع ہو تو تبلیغی حضرات کے لیے بہترین انتظامات ہوتے ہیں، محرم میں شیعہ بھائیوں کے لیے شاندار سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، سکھوں ہندوں کے مذہبی دنوں میں مثالی انتظامات ہوتے ہیں، اور اس بار کرسمس پر تو مریم نواز نے پورے پنجاب کو سجا دیا تھا عیدالاضحیٰ پر ایسے انتظامات تھے کہ سب حیران رہ گئے، اس دفعہ لاہور دلہن کی طرح سجا ہوا تھا۔امن کا یہ عالم ہے کہ اب گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری نہیں ہوتیں، ڈکیتیاں ختم ہو چکی ہیں، چوری نہ ہونے کے برابر ہے۔ پولیس کا نظام بہتر ہو چکا ہے، ہسپتال ٹھیک ہو گئے ہیں، اور ہر طرف ترقی کے آثار نظر آتے ہیں۔بچیوں کی شادیاں وزیرِاعلیٰ خود کروا رہی ہیں، ہمت کارڈ، کسان کارڈ اقلیت کارڈ جاری ہو چکے ہیں۔ 68 سروسز گھر بیٹھ کر حاصل ہوجاتی ہیں ، دیہاتوں میں موبائل ہسپتال اور کلینک آن ویلز نظر آتے ہیں۔ بچوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ ہیں، اور لاہور کی سڑکوں پر سکوٹی چلاتی بچیاں ایک نئی خوداعتمادی کی علامت بن چکی ہیں۔ لوگ کہتے ہیں:لاہور ہی نہیں بدلا، پورا پنجاب بدل گیا ہے۔دور دراز علاقوں میں جائیںہر جگہ ترقی، ہر جگہ صفائی، اور ہر جگہ تجاوزات کا خاتمہ نظر آتا ہے۔ واقعی،لاہور کو اس لڑکی نے بدل دیا ہے۔ ویلڈن Maryam Nawaz Sharifshow more

Khadim Ali khan Yousaf zai
16,301 просмотров • 9 месяцев назад
پہلے زمانے میں والدین اپنی بیٹیوں کو بیچ دیتے... تھے تو ایک ہی بار رقم ملتی تھی، رقم ختم ہوئی تو معاملہ بھی ختم۔ اب اس کا ایک نیا طریقہ آ گیا ہے: بچوں کو بچپن سے ہی TikTok کے لیے تیار کیا جاتا ہے تاکہ بڑے ہوتے ہوتے وہ مستقل کمائی کا ذریعہ بن جائیں۔ اس بچی کو یہ تک نہیں معلوم کہ لائک کیا ہے، گفٹ کیا ہے، گانا کیا ہے یا ویڈیو کیوں بنائی جا رہی ہے۔ اسے بس موومنٹ سکھائی جا رہی ہے کہ یہ کرو، ایسے کرو، تاکہ کل یہ ہمارے لیے کمائی کا ذریعہ بنے۔ اور اس میں بچوں سے زیادہ والدین شریک ہیں۔ جو لڑکے لڑکیاں کم عمری میں TikTok پر لائیو آتے ہیں یا ایسی ویڈیوز بناتے ہیں، ان کے پیچھے اکثر والدین کی رضامندی اور حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ بچے نہ خود اتنے سمجھدار ہوتے ہیں کہ یہ سب فیصلہ کر سکیں، نہ اپنی مرضی سے موبائل اور یہ سب سہولیات خرید سکتے ہیں۔ انہیں اس وقت تک کوئی نہیں پوچھتا جب تک وہ مشہور ہو کر کمائی کا ذریعہ نہ بن جائیں۔show more

its me میٹھو
27,332 просмотров • 1 месяц назад
9 مئی کا ماسٹر فساد، خون خرابہ اور ملک... میں لاشیں چاہتا ہے عمران خان کے حکم پر ایک صوبے کی پولیس اور لشکر لے کر پنجاب پہ چڑھائی کا ہر ہفتے خطرناک کھیل کھیلا جاتا ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے. یہ احتجاج نہیں دہشت گردی کہا جاتا ہے 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کی ہدایت پر خیبر پختون خوا کا وزیراعلی ہر ہفتے اسلام آباد اور پنجاب میں لشکر کشی، غنڈہ گردی اور فساد کرتا ہے. پنجاب پولیس پہ آنسو گیس ، پتھر اور گلیلوں سے شیشے پھنکیں جا رہے ہیں . خیبر پختونخوا کی پولیس، سرکاری ملازمین، سرکاری وسائل، کرینیں، کنٹینر، ٹریکٹر، ٹرک اور دیگر مشینری اور گاڑیاں اس فساد اور غنڈہ گردی کے لئے استعمال ہو رہی ہیں . عمران خان اور پی ٹی آئی ملک میں امن اور ترقی کے دشمن ہیں . عوام کا شکریہ جو روز اِس فتنہ مائینڈ سیٹ کو مسترد کر رہی ہے اور اپنی ترقی کا ساتھ دے رہی ہے. لاہور میں جلسہ لاہور کے لوگوں نے مسترد کر دیا راولپنڈی کا جلسہ راولپنڈی کے لوگوں نے مسترد کر دیاshow more

Marriyum Aurangzeb
140,022 просмотров • 2 лет назад
پاکستان کے سفید پوش اور مڈل کلاس طبقے کے... حالات یہ ہیں کہ بچوں کا کھانا افورڈ کرنا مشکل ہو گیا ہے، لوگ جاب کے ساتھ اضافی کام کرنے پر مجبور ہیں۔ آج جی نائن میں ایک شخص کو موٹرسائیکل پر ہی نیند کی آغوش میں دیکھا تو دل دہل گیا۔ اس منظر سے اس کی بے بسی اور لاچاری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ایک طرف اشرافیہ کے اربوں کے جہاز، وزراء کے پروٹوکول اور خصوصی پیکیجز پر چلنے والا پروپیگنڈا، دوسری طرف عوام کے لیے کچھ نہیں۔ اور المیہ یہ کہ سوال کرو تو جواب ملتا ہے: ’’تم پاکستان کی ترقی سے جلتے ہو۔‘‘show more

Asad Younis Tanoli
25,135 просмотров • 1 месяц назад
دیکھو اپنے فیورٹ فیملی وی لاگر کے کام ۔یہ... رجب بٹ جیسے پاکستان کی فیملیزبہت شوق سے دیکھتی ہیں ۔۔۔ کیسے قرانی ایت کا مذاق اڑارہا ہے پہلے بھی اس پر اسطرح کے انزام ہیں مگر عوام ہر بار اس کو معاف کر دیتی ہے ۔۔۔ مگر اب تو قرانی ایت کا مذاق اڑا رہا ہے ۔۔ یہ ویڈیو اور یہ پوسٹ پڑھنے کے بعد فیصلہ اپ پر چھوڑتا ہوں ۔۔ کیا یہ شخص قابل معافی ہے ۔۔ یہ اللہ کا حکم سنیے اس بارے میں خدارا اس پر اواز اٹھایے ۔۔ سورۃ التوبہ، آیت 65–66 ترجمہ: “کیا تم اللہ، اس کی آیات اور اس کے رسول کا مذاق اُڑاتے تھے؟ بہانے نہ بناؤ، تم ایمان کے بعد کفر کر بیٹھے ہو۔ 2. سورۃ النساء، آیت 140 ترجمہ: “تم پر کتاب میں یہ حکم نازل کیا گیا ہے کہ جب تم سنو کہ اللہ کی آیات کا انکار کیا جا رہا ہے اور ان کا مذاق اُڑایا جا رہا ہے تو اُن کے ساتھ مت بیٹھو، یہاں تک کہ وہ کسی اور بات میں لگ جائیں۔ سورۃ الانعام، آیت 68 ترجمہ: “اور جب تم دیکھو کہ لوگ ہماری آیات کے بارے میں لغویات میں پڑ رہے ہیں (یعنی مذاق یا بحثِ باطل میں)، تو اُن سے منہ موڑ لو، یہاں تک کہ وہ کسی اور بات میں مشغول ہوں۔ سورۃ الزمر، آیت 56 ترجمہ: “کہیں کوئی جان یہ نہ کہے: افسوس ہے مجھ پر کہ میں نے اللہ کے حق میں کوتاہی کی، حالانکہ میں (اللہ کی آیات کے) مذاق اُڑانے والوں میں سے تھا ۔ سورۃ الجاثیہ، آیت 9 ترجمہ: “اور جب وہ ہماری آیات میں سے کچھ سنتا ہے تو انہیں مذاق بنا لیتا ہے۔ ایسے ہی لوگوں کے لیے ذلت کا عذاب ہے۔ سورۃ لقمان، آیت 6 ترجمہ: “اور لوگوں میں سے کچھ ایسے ہیں جو لغو باتیں خریدتے ہیں تاکہ اللہ کے راستے سے بہکائیں اور اسے مذاق بنائیں۔ ایسے لوگوں کے لیے ذلت کا عذاب ہے۔ سورۃ الکہف، آیت 106 ترجمہ: “یہی ان کی جزا ہے — جہنم — اس سبب سے کہ انہوں نے میری آیات اور میرے رسولوں کو مذاق بنا لیا تھا۔show more

Saleem Speaks
54,770 просмотров • 11 месяцев назад
یہاں سے ثابت ہوتا ہے کہ جی عادل راجہ... کے ذرائع کتنے سچے ہیں اور باوثوق ہیں صرف جھوٹ کا پلندہ ہے یہ شخص بھائی سب سے پہلے یہ تو بتائیے کہ کونسی اعلی قیادت کل سے ہسپتال عیادت کے لیے آئی یا فیملی کے پاس آئی ہو ؟ نام ضرور بتانا بھاگنا نہیں اب دوسرا یہ تھا وہ شاہانہ بند نما کمرہ جس میں صنم کو وارڈ میں علاج کے بعد شفٹ کیا گیا کبھی اس کی لائٹ بند تو کبھی پنکھا بند اور یہ ہے شاہانہ انداز میں ان کی فیملی کی ان سے پر سکون ملاقات ماں کیسے چیخ رہی ہے کسے چلارہی ہے کیوں کہ اس کی بیٹی کے دائیں ہاتھ سے شاہانہ انداز میں بہت خون بہہ رہا تھا اس واقعہ کے بعد ایم ایس صاحبہ اوپر آئی صنم کے ہاتھ پر مرہم کی اور جب باہر نکلی تو صنم کی والدہ نے درخواست کی کہ اس کو اپ وارڈ میں ہی شفٹ کردے کم از کم ادھر گرمی تو نہیں ہے لیکن انہوں نے صاف انکار کردیا اور کہا یہ اپ کا لیگل مسئلہ ہے ہم اس میں نہیں پڑے گے تم جیسے لوگ چند ویوز اور ڈالروں کے عوض اگلے کی ساری تکالیف اور قربانیوں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں کچھ شرم کرو اور شاباش اس غیرت مند قیادت کا نام بتانا جو کل اس شاہانہ جگہ پر آیا ہو ؟ لازمیshow more

Saad dogar
102,646 просмотров • 4 месяцев назад
شہروں کی خوبصورتی اور قانون کی بالادستی پاکستان میں... تجاوزات ہٹانے کی مہم شہروں کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کا ایک ضروری قدم ہے۔ پلازے، دکانیں اور غیر قانونی تعمیرات گرا کر سڑکیں کشادہ اور پارکس بحال کیے جا رہے ہیں، جو عوام کی بہتری کے لیے ہے۔مگر جب اس مہم میں غیر قانونی زمین پر بنی مساجد بھی شامل ہو جاتی ہیں تو دل کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ مسجد اللہ کا گھر ہے، ایمان کی علامت اور امت کی اتحاد کی جگہ۔ ایک مسلمان ملک میں عبادت گاہوں کو "شہید" کرنے کا منظر دیکھ کر درد ہوتا ہے کہ کیا قانون کی عملداری کے نام پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنا ضروری ہے؟ حکومت کو چاہیے کہ ایسے معاملات میں حساسیت برتے: متبادل جگہ فراہم کرے، علماء سے مشاورت کرے اور متاثرہ مساجد کی فوری تعمیر نو کا بندوبست کرے۔ قانون سب پر برابر ہو، مگر اسلام کی روح کو نظر انداز نہ کیا جائے۔شہر خوبصورت بنیں، مگر دلوں میں زخم نہ لگیں۔ یہ توازن ہی پاکستان کی اسلامی شناخت کا تقاضا ہے۔show more

𝔸𝕞𝕒𝕝𝕢𝕒|🇵🇰
63,587 просмотров • 9 месяцев назад
"خون کی فطرت میں جم جانا ہے ' دھلنا... نہی " آج سٹوڈنٹس میں سکالر شپ کی تقسیم کی اس تقریب میں چشم تخیل کی طاقت سے میں بھی موجود تھا - جب مریم نواز صاحبہ Maryam Nawaz Sharif نے یہ والا بھاشن شروع کیا تو میں نے ہاتھ کھڑا کیا اور پوچھا کہ " میڈم ! طلباء کو بھی شوق نہیں ہے کہ وہ یونیورسٹی کی جگہ ڈی چوک میں احتجاج کیلئے جائیں لیکن جب ان کا ووٹ چوری کرنے والا جیل کی بجاے سی ایم ہاؤس پہنچ جاتا ہے ' اس چوری کو روکنے کیلئے زمہ دار الیکشن کمیشن خود ہی سہولت کار بن جاتا ہے ' اس چوری پر بازپرس کرنے والی عدلیہ خود بیکار بن جاتی ہے ' اس چوری کو آشکار کرنے والا میڈیا خود ساہوکار بن جاتا ہے ' اس پر آواز اٹھانے والا صحافی ' سٹوڈنٹ اور ایکٹوسٹ مغوی اور پاسبان ہی اس کا اغواکار بن جاتا ہے ' --- تو پھر طلباء کو اپنے حق کی اس چوری پر جواب مانگنے کیلئے خود ہی یونیورسٹی چھوڑ کر ڈی چوک میں بھی بیٹھنا پڑتا ہے- آپ کا بیٹا جنید اس لئے آرام سے گریجویٹ کرگیا کیوں کہ وہ سارق (چور ) کا بیٹا تھا ' مسروق کا نہیں---اگر طلباء یونیورسٹی میں اچھے لگتے ہیں ڈی چوک پر نہیں ' تو طلباء کے حق کی چوری کرنے والے جیل میں اچھے لگتے ہیں ' سی ایم ہاؤس میں نہیں " - یہ سٹوڈنٹس وہاں موجود پنجاب پولیس کے جلادوں کے ہاتھ مجبور ہونگے ورنہ بہت سے نوجوان ذہنوں میں یہ بھاشن سن کر یہی سوال ابھرے ہونگے جو میں نے پوچھے - اس ملک کی قسمت چیک کریں کہ پہلے جن لوگوں کا حق کھایا جاتا ہے اور پھر انہی کے سامنے کھڑا ہو کر بھاشن بھی دیا جاتا ہے - سی ایم صاحبہ کے لہجے میں جو اعتماد ہے وہ ایسے ہی نہیں آتا - ڈھٹائی اور بےشرمی کی نجانے کتنی بوتلیں لگوانی پڑتی ہیں ' معصوموں کے خون کے کتنے پیالے پینے پڑتے ہیں ' تب جاکر لہجے میں یہ والا اعتماد آتا ہے کہ آپ مسروق (جس کی چوری ہوئی ہو ) کے سامنے اس کو منع کریں کہ پڑھائی پر توجہ دو اور اپنے سامان مسروقہ کی برآمدگی کا مطالبہ نہ کرو - پچھلی کچھ تقریروں میں جتنا گند اور غلاظت مریم نے اسلام آباد احتجاج کے شرکا کے خلاف اگلا ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ "پٹھان " ہونا اس ملک میں جرم ہی بن گیا ہے اور کی پی کے ڈیورنڈ لائن کے اسطرف واقع ہے - اس ملک کی دوتہائی سے زائد آبادی تیس سال سے نیچے کے نوجوان ہیں جس میں سے اکثریت جس کو سپورٹ کرتی ہے آپ اس کو "دہشت گرد اور انتشاری" کہتی ہیں - آج وہ بیشک آپ کے پریشر اور آپ کے زہر کے خوف سے آپ کے سامنے تالیاں بجائیں ' لیکن یہی وہ یوتھ ہے جو آپ کو اور آپ کے سہولت کاروں کو اپنے حق انتخاب اور آج ملک میں جاری فسطائیئت کا زمہ دار سمجھتی ہے - آپ کیلئے اس یوتھ کی یہ تالیاں منہ پر ہویے اسی رنگ روغن کی طرح ہیں جو پانی کا ایک چھینٹا پڑتے ہی جب اترتا ہے تو اندر سے زہر سے بھرا ہوا نفرت انگیز چہرہ سامنے آتا ہے - اس تقریر میں نہ چاہتے ہویے بھی مریم کے منہ سے یہ نکل ہی گیا کہ "اسلام آباد میں نہتے لوگ ..." . پھر خود کو ٹوکا اور بولا "نہتے پولیس والے " اگر ایک- کے 47 اور سنایپرگنوں سے لیس وہ پولیس والے ' رینجرز اور فوجی نہتے تھے تو پھر مریم کی نظر میں اسلحہ سے لیس اسی پولیس افسر کو کہا جائیگا جو نیوکلیر بمب کی ڈیوائس اور آر ڈی ایس کی جیکٹ ساتھ لے کر گھوم رہا ہو - خون میں قدرت نے ایک خاصیت رکھی ہے - یہ جب بہتا ہے تو جم جاتا ہے اور اس کے نشان نہیں جاتے کیوں کہ اس کی فطرت میں جمنا ہے ' دھلنا نہیں - اس حکومت اور اس کی سہولت کار ریاست کے چہرے پر بھی یہ خون اب جم گیا ہے جو بچوں کو یوں لارا لپا لگانے اور "میں پنجاب کی ماں " والی کہانیاں سنانے سے نہیں دھلے گا اور بار بار پوچھتا رہیگا کہ #گولی_کیوں_چلائی ؟ #IslamabadMassacre --------------------------------------------------------- Moeed Pirzada Imran Afzal Rajashow more

Dr Waqas Nawaz
12,319 просмотров • 1 год назад
ابھی ابھی آغا شیخ سرور سے بات ہوئی، وہ... کوریج میں مصروف تھا اور لوگوں کی کوریج کرنے کے لیے قافلے کی مرکزی گاڑیوں سے الگ ہو کر ایک موٹر سائیکل سوار سے لفٹ لے کر لوگوں کے درمیان کوریج کر رہا تھا، ویڈیوز بنا رہا تھا، اپنی کمنٹری کر رہا تھا کہ اچانک ایک ڈالہ اس بائیک کے آگے آیا اور ڈالے میں سوار لوگ اترے اور وہاں سے امین اللہ نام کا شخص اترا اور پھر انہوں نے آغا شیخ سرور کو مارنا شروع کر دیا۔ آغا شیخ سرور کو مارتے ہوئے وہ یہ بھی کہہ رہا تھا اپنے گارڈز سے کہ اس کو گولی مار دو۔ آغا شیخ سرور نے بتایا کہ اس کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور جبڑے ڈسلوکیٹ ہوئے ہیں زبان پہ کٹ لگے ہیں اور وہ بری طرح سے زخمی ہے۔ صرف آغا شیخ سرور کو نہیں زعیم لغاری اور ان کے ساتھ ساتھ شاکر اعوان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ وہ کہتے ہیں اگر مینا خان آفریدی بیچ میں آ کر نہ بچاتے تو مجھے گولی ماری جا سکتی تھی۔ آغا شیخ سرور نے یہ بھی کہا کہ اس کو کارکنوں نے بھی بہت سپورٹ کیا اور مارنے والوں سے بچانے میں مدد کی۔ میں نے پوچھا کہ یہ امین اللہ نام کا شخص کیوں تشدد کروا رہا تھا، کیوں آپ کی جان کے پیچھے پڑ گیا؟ تو اس نے کہا مجھے کسی نے یہ بتایا کہ امین اللہ ہی ٹی آئی حیدر آباد کا کوئی عہدیدار ہے اور اسے اس بات پر غصہ تھا کہ لیاری کی کوریج کے موقع پر آغا شیخ سرور نے جب ایک جگہ کوریج کی تو امین اللہ کے کسی مخالف کو کوریج ملی تھی اور امین اللہ کو اس بات کا شدید رنج تھا۔ اب یہ تینوں صحافی اس کوریج کا بائیکاٹ کرنے ارادہ رکھتے ہیںshow more

Tariq Mateen
72,391 просмотров • 29 дней назад
وقت گزر جاتا ہے، مگر بچوں کی ہنسی، ان... کی معصوم باتیں اور ان کے ننھے قدم دل کے کسی گوشے میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ آج ایک پرانی ویڈیو دیکھتے ہوئے احساس ہوا کہ زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں وہی ہیں جنہیں ہم اکثر معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ میرے نزدیک اللہ تعالیٰ کا انسان پر سب سے بڑا انعام اولاد، صحت اور محبت ہیں۔ میں خود کو بے حد خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ میرے رب نے مجھے یہ تینوں نعمتیں فراوانی سے عطا کیں۔ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر اپنی رحمتوں اور نعمتوں کی بارش ہمیشہ بے حساب کی ہے۔ اس نے مجھے زندگی میں توقعات سے کہیں بڑھ کر عزت، محبت، مواقع اور آسائشیں عطا کیں۔ لیکن ان تمام نعمتوں میں جو نعمت میرے دل کے سب سے قریب ہے، وہ میری اولاد ہے۔ ریان، بہرام اور میری پیاری بیٹی میری زندگی کا حاصل ہیں۔ یہ میری محبت، میری امید، میری خوشی اور میرے آنے والے کل کا سرمایہ ہیں۔ اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ میری سب سے قیمتی متاع کیا ہے، تو میرا جواب ہمیشہ یہی ہوگا کہ میری اصل دولت میرے بچے ہیں۔ میں ان کا قیدی ہوں، اور یہ وہ قید ہے جس پر مجھے فخر ہے۔ زندگی کے اس مرحلے پر میری سب سے بڑی خواہش نہ شہرت ہے، نہ دولت اور نہ کوئی منصب۔ میری دعا صرف یہ ہے کہ میں اپنے بچوں کی ایسی تربیت کر سکوں کہ وہ اچھے انسان، باکردار شہری اور معاشرے کے لیے باعثِ خیر بنیں۔ کیونکہ آخرکار انسان کی کامیابی کا پیمانہ اس کی اولاد کے کردار سے ہی ناپا جاتا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال حالات نے ہمیں مختلف ملکوں میں رکھا۔ میرے بچے دبئی اور برطانیہ میں رہے اور میں پاکستان میں۔ ان کی جدائی نے مجھے ہر روز یہ احساس دلایا کہ گھر دیواروں سے نہیں، بچوں کی موجودگی سے بنتا ہے۔ میں نے انہیں بے حد یاد کیا، شاید اتنا جتنا الفاظ بیان نہیں کر سکتے۔ اور آج، جب میرے بیٹے دبئی سے واپس آرہے ہیں اور میں انہیں لینے ایئرپورٹ جا رہا ہوں، تو دل کی کیفیت بیان سے باہر ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میری دنیا کا ایک گمشدہ حصہ دوبارہ اپنی جگہ لوٹ رہا ہو۔ اولاد دراصل اللہ تعالیٰ کی وہ زندہ دعا ہے جو ہماری آنکھوں کے سامنے پروان چڑھتی ہے۔ جتنا انہیں دیکھتا ہوں، اتنا ہی اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہوں۔ ریان، بہرام اور میری بیٹی — تم میری کامیابی نہیں، میری دنیا ہو۔ ❤️ الحمدللہ، ہر نعمت پر، ہر آزمائش پر، ہر وصال اور ہر جدائی پر؛ اور سب سے بڑھ کر، تم پر۔ ✨show more

Sher Afzal Khan Marwat
91,594 просмотров • 2 месяцев назад
سوشل میڈیا: نئی نسل کا دوست یا دشمن؟ سویڈن... نے سکولوں میں سکرین اور ڈیجیٹل طریقہ تعلیم پر پابندی لگا کر دوبارہ سے روایتی طریقہ تعلیم کو فروغ دیا ہے اس وقت دنیا بھر میں بالخصوص ترقی یافتہ ممالک میں سوشل میڈیا کے اثرات زیر بحث ہے کئی ممالک نے سولہ سال تک کے بچوں کو سوشل میڈیا تک رسائی ختم کر دی ہے کئی ممالک نے ختم نہیں کی محدود کر دی ہے تاہم ایک بات پر اتفاق ہے کہ سوشل میڈیا لوگوں کو کند ذہن بنا رہا ہے کیونکہ یہ انکو دماغی لحاظ سے سہل پسند اور غیر تنقیدی بنا رہا ہے اسکے سبب ذہنی یکسوئی ختم ہوتی جا رہی ہے صارفین کا کسی بھی نقطے پر سوچ کو مرتکز کرنا چند سیکنڈ تک محدود ہو گیا ہے اور یہ بحران بچوں کے معاملے میں اور خطرناک ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ انکی دماغی اور جسمانی نشوونما کی عمر ہوتی ہے وہ ذہنی طور پر پسماندہ ہو رہے ہیں کھیل کود کی بجائے سکرین پر زیادہ ٹائم گزار رہے ہیں جس سے وہ کئی ذہنی امراض کا شکار ہو رہے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ ان میں بین الشخصی تعلق بنانے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے وہ ایک دوسرے سے بات کرنے کی بجائے سوشل میڈیا میں مصروف رہنے کو ترجیح دیتے ہیں ان میں emotional intelligence کا فقدان ہے سوال یہ ہے کہ آیا پاکستان میں اس بارے سوچ بچار پائی جاتی ہے جواب بدقسمتی سے نفی میں ہے حکومت تو دور کی بات والدین کو بھی اس بارے زیادہ آگاہی نہیں بلکہ وہ فون کو کھلونے کا درجہ دیتے ہیں کہ بچے کے ہاتھ میں دے دیں وہ اس فون پر لگا رہے اور یہ اپنے فون پرshow more

Umar Cheema
13,621 просмотров • 6 месяцев назад
#PMLN کی #ایم_کیو_ایم_پاکستان کے ساتھ پاکستان بھتر انداز میں... چلانے کی مشترکہ حکمتِ عملی اور اس بات پر اتحاد پر تکلیف ان لوگوں کو ہورہی ہے جو سندھو دیش بنا رہے تھے اور جو ان سے بنوا رہے تھے!! لندن ٹولا اور لندن ٹولے کے انویسٹر دونوں دل کی تقلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں کیوں کہ لندن ٹولے کی کمائی سندھ کے لوٹیروں (پی پی پی) سے ہو رہی ہے اور ان لوٹیروں کا شکار #کراچی ہے جو کے ان کو ایم کیو ایم کے متحد اور منظم ہونے سے ہاتھ سے نکلتا نظر آرہا ہے۔ اب یہ مسلہ سیاست کا نہیں ظالم اور مظلوم کا ہے اور اب مظلوم کھڑا ہونا شروع ہو گیا ہے۔ #MQMPakistanshow more

🇵🇰Nadir Qureshi🇵🇰
13,893 просмотров • 2 лет назад
جہلم کے ایک جاہل نیم ملاں نے ملک بھر... میں مسیحیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں۔ حکومت نے اس کے گلے میں پٹہ نہیں ڈال سکتی ۔ مسیحی علماء اور نوجوان پریشان ہیں کہ پاکستان میں پہلے ہی ان کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے اور اس جاہل کی وجہ سے ان کے لیے مزید مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں۔ ہشام الہی ظہیر صاحب نے اس بارے میں مذہبی نقطہ نظر بہترین انداز میں بیان کیا ہے۔ اکثر احباب سمجھتے ہیں کہ نیم ملاں نے کوئی ایسی بات نہیں کی ، ان کے لیے یہ کلپ شیئر کر رہا ہوں ورنہ میرا قطعا اسے شیئر کرنے کا ارادہ نہ تھا۔ مسیحی علماء کا کہنا ہے کہ ان کا نہ تو کوئی ایسا عقیدہ ہے اور نہ ہی وہ ایسی کسی بات کا سوچ سکتے ہیں۔show more

Sabookh Syed | Journalist
59,311 просмотров • 1 год назад
مریم نواز کی وہ گڈ گورننس جس کی وجہ... سے کشمیر میں ووٹ ملا؟ مریم نواز صاحبہ کا دعویٰ ہے کہ کشمیر میں کامیابی ان کی گورننس کی وجہ سے ملی۔ تو ذرا پنجاب کی گڈ گورننس کا ایک منظر راولپنڈی سے بھی دیکھ لیجیے۔ لاہور چند روز پہلے بارش میں ڈوبا، اب راولپنڈی مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے، لیکن وزیراعلیٰ اور پنجاب حکومت کی مشینری کہیں نظر نہیں آ رہی۔ یہ ہے وہ گڈ گورننس جس کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ اشتہارات میں پنجاب ترقی کر رہا ہے، مگر بارش ہوتے ہی لاہور اور راولپنڈی ڈوب رہے ہیں۔ لاہور ڈوبا، راولپنڈی بھی پانی میں بہہ گیا مریم کا گڈ گورننس تھا، بس اشتہاروں میں رہ گیا 😏 #GoodGovernance #PunjabGovernment #MaryamNawazshow more

Ahmad Ghuman
98,464 просмотров • 1 месяц назад
ان سے ملیے، یہ تونسہ کی بند ذہنیت رکھنے... والے لوگوں کا ٹک ٹاک اسٹار ہے۔ جناب کا کنٹینٹ بس اتنا ہے کہ کوئی لڑکی اگر وہاں سے گزر رہی ہو تو اسے اپنی ویڈیوز میں کیپچر کرنا ہوتا ہے۔ جناب خود کو بلوچ کہتے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ یہ ہماری یوتھ کے لیے آئیڈیل بنا ہوا ہے۔ یوتھ ان جیسے مسخروں کو اسٹار مانتی ہے، اور جناب اپنے اس کنٹینٹ پر ذرا بھی شرمندگی محسوس نہیں کرتے کہ کسی کی ماں، بہن اور بیٹی کو اپنی ویڈیوز میں لا کر سوشل میڈیا پر پیش کر رہے ہیں۔show more

Maria Baloch
33,583 просмотров • 1 месяц назад
سیاحت کا خواب غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا..😢 سوات... کے خوبصورت وادیوں میں آج جو سانحہ پیش آیا اس نے ہر حساس دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے پندرہ سیاحوں کا سیلابی پانی میں بہہ جانا صرف ایک حادثہ نہیں بلکہ ایک المناک حقیقت ہے جو ہماری انتظامی غفلت، بےحسی اور مجرمانہ لاپرواہی کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ وہ لوگ تھے جو قدرتی حسن کو دیکھنے لمحوں کو جینے اور خوشیاں بانٹنے یہاں آئے تھے… مگر واپسی میں ان کے مقدر میں فقط تاحیات خاموشی، آنسو اور کفِ افسوس رہا۔ افسوس کا مقام یہ ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کی وارننگ کے باوجود نہ ضلعی حکومت نے کوئی حفاظتی اقدامات کیے اور نہ ہی سیاحوں کو بروقت خبردار کیا گیا۔ جب سیلابی پانی نے انہیں گھیر لیا تو وہ پکار اٹھے۔ مدد مانگی، زندگی کی دہائیاں دیں مگر ریاستی مشینری کہیں نظر نہ آئی۔ نہ کوئی ریسکیو ٹیم پہنچی اور نہ کوئی ضلعی افسر۔ وہ ایک گھنٹے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہے اور آخرکار وہ ہار گئے۔ کیا ہم اتنے بےحس ہو چکے ہیں کہ انسانوں کی زندگیاں ٹھیکوں، کمیشنوں اور بجٹ کی فائلوں میں دفن ہو چکی ہیں؟ کیا سیاحت کے فروغ کا مطلب یہ ہے کہ سیاح غیر محفوظ راستوں پر بغیر کسی حکومتی رہنمائی کے چھوڑ دیے جائیں؟ یہ صرف بدانتظامی نہیں بلکہ ایک ایسا ریاستی جرم ہے جو کئی قیمتی جانوں کو نگل گیا۔ جب ریاست شہریوں کی حفاظت میں ناکام ہو جائے تو سوالات اٹھتے ہیں اور اٹھنے چاہئیں۔ میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں۔ لیکن تعزیت کے ساتھ ہمیں یہ عزم بھی کرنا ہوگا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ ہم صرف حادثات پر افسوس نہ کریں بلکہ اس نظام کو جھنجھوڑ کر جگائیں، جو وقت پر آنکھیں بند کر لیتا ہے۔ بشکریہ : مسا تالپورshow more

Gilgit Baltistan Tourism.
52,416 просмотров • 1 год назад
اسلام آباد کی تیز بارشوں اور سیلابی ریلوں کے... بیچ، شہرِ اقتدار کی سڑکوں پر بلوچ مائیں اور جبری گمشدہ افراد کے لواحقین مسلسل دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ نہ انہیں خیمہ لگانے کی اجازت ہے، نہ سر پر کوئی چھت یا سائبان۔ اسلام آباد پریس کلب کی دیوار سے محض چند قدم کے فاصلے پر یہ احتجاج جاری ہے، مگر صحافیوں کو بھی قریب آنے اور ان کے درد کو دنیا تک پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ یہ سب کچھ صرف امید اور حوصلے کے سہارے جاری ہے۔ تعداد میں یہ لواحقین چاہے کم ہیں، مگر ان کا وجود اور استقامت ہزاروں آوازوں سے زیادہ طاقتور ہے۔ گزشتہ48 دنوں سے وہ اسلام آباد کی سڑکوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ دھمکیوں، رکاوٹوں اور ہر طرح کی مشکلات کے باوجود ان کا احتجاج جاری ہے۔ ان ماؤں اور بہنوں کے حوصلے اس ریاست اور اس کے حکمرانوں کے لیے کھلا چیلنج اور شرم کا مقام ہیں۔ یہ اس حقیقت کا اعلان ہیں کہ طاقت، دھوپ، بارش اور ظلم بھی ان کے عزم کو شکست نہیں دے سکے۔ یہ وہ زوردار طمانچہ ہیں جو اس گمان کو توڑ دیتا ہے کہ ان ماؤں کے حوصلے جھکائے جا سکتے ہیں۔ #ReleaseBYCLeadersshow more

Sammi Deen Baloch
145,183 просмотров • 1 год назад
یہ ابراہیم ہے، اسما نواز شریف کا بیٹا اور... مریم نواز کا بھانجا، ایک سپیشل بچہ مگر سب سے بڑھ کر ایک مکمل انسان، جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں اگر کوئی ایک منظر دل کو چھو گیا تو وہ اسی معصوم بچے کا تھا جو موسیقی کی دھن پر بے ساختہ خوشی سے جھوم رہا تھا، افسوس اس بات کا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس معصوم بچے کی ویڈیو پر کچھ لوگوں نے منفی تبصرے کیے اور اسے والدین کے گناہوں کی سزا قرار دیا، حالانکہ سپیشل بچے گناہ اور سزا نہیں ہوتے بلکہ خدا کا تحفہ ہوتے ہیں، معذوری، آزمائش، صحت اور بیماری غریبی بیماری ان سب میں اللہ کی رحمت پوشیدہ ہوتی ہے جسے ہم دوسروں کی سزا سمجھ رہے ہوتے ہیں، بنانے والی ذات اللہ کی ہے اور وہ جسے جیسا بناتا ہے حکمت کے ساتھ بناتا ہے، گناہ تو وہ سوچ ہے جو خدا کی تخلیق کا مذاق اڑاتی ہے، مریم نواز خود کئی مواقع پر ابراہیم کا ذکر کر چکی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ بچہ توجہ اور احترام کا حقدار ہے، جنید صفدر کی شادی میں اس سپیشل بچے کی موجودگی اور اسے دی جانے والی محبت ایک مثبت مثال ہے کہ سپیشل بچوں کو الگ نہیں بلکہ ساتھ لے کر چلنا چاہیے، ضرورت اس امر کی ہے کہ سپیشل بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے، انہیں پورا وقت دیا جائے کیونکہ کمی ان میں نہیں بلکہ ہماری سوچ میں ہے، اللہ نے ہر انسان کو خوبصورت بنایا ہے اور خدارا سپیشل افراد کا مذاق نہ اڑائیں اور نہ ہی ان پر تنقید کریں کیونکہ یہ معاشرے کا بوجھ نہیں بلکہ معاشرے کا امتحان ہوتے ہیں۔show more

عباس خٹک
104,598 просмотров • 8 месяцев назад
ہسپتال میں ڈاکٹر نے اینستھیزیا دینے کے بعد ایک... عورت کو ہاتھ لگایا، اور اس عورت کا کہنا ہے کہ بے ہوشی کے بعد شاید اس کے ساتھ مزید بھی کچھ کیا گیا ہو۔ یہی وہ “ہسپتال مافیا” ہے. جس میں ہم کثر اپنی خواتین کو سرجری کے لیے ان کے حوالے کر دیتے ہیں۔ آپ کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ آپریشن تھیٹر میں لیڈی ڈاکٹر کے علاوہ اور کون کون سے مرد موجود ہوتے ہیں، اور بے ہوشی کی حالت میں کیا کچھ ہو رہا ہوتا ہے۔show more

رانی زہرہ
118,081 просмотров • 6 месяцев назад
,🛑تیجوانا، میکسیکو میں خلا سے زمینی کرۂ ہوا میں... داخل ہوتے ہوئے میٹیور کا حیرت انگیز منظر ریکارڈ کر لیا گیا! 😮 میٹیور وہ اجرام فلکی ہیں جو دومکیت، کشودرگرہ یا میٹیورائڈ کا حصہ ہوتے ہیں۔یہ دراصل چھوٹے خلائی ذرے زمینی ماحول سے گزرنے کے دوران قائم رہتے ہیں اور کبھی کبھی زمینی سطح کو متاثر کرتے ہیں۔یہ پتھر کے ٹکڑے کشودرگرہ کے مقابلے میں نمایاں طور پر چھوٹے ہوتے ہیں اور یہ عام طور پر چند ملی میٹر سے میٹر کے سائز کے ہوتے ہیں۔ زمین کی سطح کی طرف سفر کرنے والے میٹیو رائٹ کا عمل اس وقت شروع ہوتا ہے جب ایک میٹیورائیڈ جو بیرونی خلا میں چھوٹا چٹان یا دھاتی جسم ہوتا ہے تیز رفتاری سے زمین کے ماحول میں داخل ہوتا ہے اور ماحول کے ساتھ رگڑ کے نتیجے میں اتنی حرارت پیدا ہو جاتی ہے کہ یہ گرم ہوتے جاتا ہے اور کرۂ ہوائی سے ٹکرانے کے بعد اسی دوران روشنی خارج کرتا ہے جس کے نتیجے میں روشنی کی لکیر پیدا ہوتی ہے جسے میٹیور یا شوٹنگ اسٹار کا نام دیا گیا ہے۔زیادہ تر خلائی پتھر زمین کی سطح تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں جل جاتے ہیں تاہم اگر ایک میٹیورائیڈ کافی بڑا ہے اور اس سفر کے دوران مکمل طور پر ٹوٹ نہیں جاتا ہے تو یہ زمین کی سطح کو متاثر کر سکتا ہے جس کے ماضی میں کئی واقعات موجود ہیں تو انہیں شہاب ثاقب کہا جاتا ہے۔show more

WeatherWalay
31,531 просмотров • 2 лет назад
یہ اس قوم کے باپ جیسے لیڈر کی بہنیں... ہیں یہ اس قوم کی مائیں ہیں۔ تقسیم سے پہلے مسلمانوں نے پاکستان کا مطالبہ اسی لیے اٹھایا تھا کہ عورتوں اور بچوں کو تحفظ ملے, مذہب کی آزادی رہے, اور ہر شخص کو بولنے کا حق حاصل ہو۔ یہ بنیادی حقوق ہی الگ وطن کی بنیاد بنے تھے۔ آج افسوس یہ ہے کہ جن لوگوں کے ہاتھ میں دائمی اقتدار کی ہوس ہے, وہی ان حقوق کو پامال کرنے کے احکامات دے رہے ہیں۔ پس پردہ کھیل بھی انہی کا ہے, اور حالات کی گرتی ہوئی شکل بھی انہی کی وجہ سے ہے۔ پاکستان اس زہنی مریض کو جوابدہ ٹھہراتا ہے, پاکستانی قوم اس کے چیلوں کو جوابدہ ٹھہراتی ہے۔ اس سارے منظر میں ان کا طرز عمل صرف ایک بات کہلاتا ہے: بالکل بےشرمی کا عمل۔ یعنی عاصم لاء # زہنی_ مریض_نامنظورshow more

PTI
17,694 просмотров • 10 месяцев назад