کراچی ایئرپورٹ پر اترا ٹیکسی میں بیٹھا تو ڈرائیور... نے خود بھی سیٹ بیلٹ لگائی اور مجھے بھی کہا کہ سیٹ بیلٹ لگائیں ورنہ چالان ہو جائے گا شاہراہ فیصل پر آئے تو نظارا ہی نیا ہر گاڑی قاعدے میں اور 60سے کم کی رفتار سے چل رہی تھی ۔۔ ورنہ یہاں فارمولا ون ریس لگی ہوتی تھی۔ ای چالان کا جادوshow more

Imdad Ali Soomro
131,375 просмотров • 9 месяцев назад
اگر آپ موٹرسائیکل کی بیک لائیٹ نہ ہونے پر... چالان کریں گے تو یہ غریب پر ظلم ہو گا، وارڈن کی بدمعاشی ہو گی اور حکومت کی زیادتی ۔۔۔ رات جب دُھند عروج پر تھی تو مجھے دس کلومیٹر کے راستے میں سو میں سے زائد میں سے دس موٹرسائیکل والے ہی ہوں گے جن کی ٹیل لائیٹ جلتی ملی۔ اب اگر شدید دھند میں جب گاڑیاں بھی اضافی ییلو لائٹس آن کر کے چل رہی ہوں اور ایسے موٹرسائیکل والوں کو کوئی پیچھے سے نظر نہ آنے پر ٹھوک دے۔ اپنی سستی، کنجوسی یا قانون شکنی کی عادت پر یہ ہڈی شڈی تڑوا کے یا لاش کی صورت گھر پہنچیں تب بھی خبر اور تبصرہ یہی ہو گا کہ تیز رفتار گاڑی والے نے اندھا بن کے کچل دیا ۔۔۔ یہ بچت کس کام کی؟show more

Najam Wali Khan
25,430 просмотров • 7 месяцев назад
میں نے جیل روڈ سے کینٹ میں داخل ہونے... کے بعد شامی روڈ کی طرف گاڑی موڑی تو فورٹریس سائیڈ سے ایک تیز رفتار رکشہ سگنل توڑ کر یوں نکلا کہ سائیڈ لگتے لگتے رہ گئی۔ ایک لمحے کے لئے مجھے لگا کہ گاڑی کی لیفٹ سائیڈ تو گئی۔ مجھے حیرت ہوئی کہ یہ فور کور کی اہم ترین سڑک ہے اس سگنل پر تو کیمرے بھی اندھا دھند لگے ہوئے ہیں تو یہ جرات کیوں، کیسے؟ جیسے ہی اس کی پشت شریف کو دیکھا تو سمجھ آ گئی کہ یہ قانون شکنی اور بدمعاشی کیوں کی جا رہی ہے کیونکہ اس نے نمبر پلیٹ پر جھالریں لٹکا رکھی تھیں۔ مجھے ہنسی آ گئی کہ اگر اس کو روکا گیا، دو جھانپڑ لگا دئیے گئے یا پولیس کی طرف سے چالان کر دیا گیا تو مزدور اور غریب کی توہین ہو جائے گی۔ یہ ریاست کے ظلم پر اپنے رکشے کو آگ لگا دے گا اور سڑک پر لیٹ کے یوں ٹانگیں پسار روئے گا جیسے اس کی ماں مر گئی ہو۔ کیا ٹریفک پولیس کو ایسی تمام نمبر پلیٹوں کو چیک نہیں کرنا چاہیئے جن کو چھپایا جا رہا ہے کیونکہ موٹرسائیکل سے رکشے اور گاڑی تک یہ کم از کم ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کے لئے بھی ہو سکتی ہے اور یہی ڈکیتی کے لئے بھی ۔۔۔ فرق امیر اور غریب کا نہیں ہوتا، فرق حاکم اور محکوم کا بھی نہیں ہوتا اصل فرق قانون پسند اور قانون شکن، ایماندار اور بے ایمان، اچھے اور برے کا ہوتا ہے چاہے وہ کسی بھی شعبے میں ہو، جج ہو، جرنیل ہو، بیوروکریٹ ہو، تاجر ہو یا صحافی ۔۔۔show more

Najam Wali Khan
12,999 просмотров • 4 месяцев назад
اسرائیل نے قطر میں حماس کے دفتر پر حملہ... کردیا ۔ ادھر متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ اگر بیت المقدس اور مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ بنایا تو وہ ابراہیم اکارڈ سے نکلُ جائے گا ۔ ابھی بھی وقت ہے امریکی غلامی سے نکلو ورنہ ۔۔۔یہی حال ہوگاshow more

Orya Maqbool Jan
21,100 просмотров • 11 месяцев назад
میں نے اپنی بیٹی کو ہاسٹل میں رکھ کر... پڑھانے کا فیصلہ کیا تھا اور منت مانی تھی کہ اگر اس کا ہاسٹل میں داخلہ ہو جائے اور کالج میں بھی ایڈمیشن مل جائے تو میں مزار پر ہار چڑھاؤں گی۔ الحمدللہ، اللہ تعالیٰ نے میری دعا قبول فرمائی۔ میری بیٹی کا کالج میں داخلہ ہو گیا، اور جہاں میں ملازمت کرتی ہوں وہاں میرے باس نے بھی بہت بڑا حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی کے ہاسٹل کے اخراجات، کالج کی فیس، کتابوں سے لے کر جیب خرچ تک تمام اخراجات وہ برداشت کریں گے، اور ہر دوسرے ہفتے خود جا کر اس کی خیریت اور پڑھائی کے بارے میں بھی معلوم کرتے رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ہے۔ آج میں نے اپنی منت پوری کرتے ہوئے مزار پر ہار چڑھایا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ 🤲✨show more

Nadia Malik🍁
58,872 просмотров • 2 месяцев назад
ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں جام... شہادت نوش کرنے والے ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی قبر پر سلامی کی تقریب سے اگر کسی کو تکلیف ہوتی ہے تو اس کا علاج اللہ تعالی ہی کر سکتے ہیں۔ شہیدوں کے ہر قبرستان اور راستوں کو سرخ پھولوں سے بھر بھی دیا جائے تو بھی انکا قرض ادا نہیں کیا جا سکتا۔ منڈی بہاؤالدین والی تقریب شہید کو سلامی دینے کے لیے تھی لیکن اسکی بجائے صرف ریڈ کارپٹ دکھایا جا رہا ہے۔ نہ مجھے کبھی پروٹوکول لینے کا شوق تھا اور نہ ہی میں نے بطور وزیر اعلی سرکاری پروٹوکول لیا یے لہٰذا حقائق مسخ کرنے سے پرہیز کیا جائے تو بہتر ہو گا۔show more

Mohsin Naqvi
1,544,097 просмотров • 2 лет назад
ہمارے علاقے میں کراچی سے آئے ایک سیاح کو... اختر مینگل صاحب کی پارٹی کے کارکنان نے لوٹ لیا ۔ اس سے موبائیل فون موٹرسائیکل ، لیپ ٹاپ اور کیمرہ چھین لیا ۔ یہ لوگ اختر مینگل کیلئے بھی کام کرتے ہیں اور بی ایل اے کیلئے بھی ۔ واقعہ ہونے کے بعد اس نوجوان نے ویڈیو بنائی جو وائرل ہوگئی تو سردار اختر مینگل نے اس کو ملاقات کیلئے بلایا اور کچھ پیسے دیکر خاموش رہنے کا کہا ۔ کہ اس سے خضدار بدنام ہورہا ہے ۔ اور ساتھ ہی موصوف کہتے ہیں کہ خضدار پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے ورنہ یہ چوری ڈکیتی نہ ہوتی ۔ یہ تو باہر سے آئے لوگ کررہے ہیں ۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ خضدار جیسے علاقے میں باہر سے آیا ہوا کوئی شخص سر نہیں اٹھاسکتا ۔ ڈکیتی تو بہت دور کی بات ہے ۔ ڈکیتی پر کاپی رائیٹ صرف بی ایل اے اور اختر مینگل کا ہے ۔show more

Kalsoom Baloch
16,207 просмотров • 3 месяцев назад
شکریہ چوہدری پرویز الٰہی ابھی کچھ دیر پہلے دفتر... سے گھر آتے ہوئے بارش کے پانی کے قریب سڑک پر کسی کو گرے دیکھا۔ گاڑی موڑی اور واپس جا کے دیکھا تو وہ ایک عورت تھی۔ اسے اٹھانے کی کوشش کی مگر وہ گر پڑی۔ مجھے لگا کہ یہ ذہنی مریض ہے، یہ بھی لگا کہ نشہ کیا ہے اور یہ بھی کہ کسی نے خود یہاں بھیک کے لئے چھوڑا ہے مگر پھر سوچا کہ شدید سردی ہے، یہ مر گئی تو ذمے دار کون ہو گا، میں؟ میں نے اسے مناسب رقم بھی دی مگر مجھے اس کی باتیں بھی سمجھ نہیں آ رہی تھیں، بس اتنی سمجھ آئی کہ ٹکر لگی ہے اور چوٹ۔ دس پندرہ منٹ کی ادھیڑ بن کے بعد پھر یہی خیال آیا کہ 1122 کو کال کروں کہ لوگ قریب سے اجنبیت سے گزرتے جا رہے تھے۔ کال کی اور دس بارہ منٹ میں ہی گاڑی آ گئی۔ کچھ لوگ جمع ہوئے جھگیوں کی رہائش بارے بتایا۔ پھر جو ہوا کچھ اس کی ریکارڈنگ دیکھ لیجئے اور دل میں پہلا خیال آیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کروں اور شہبازشریف کا بھی جنہوں نے سیاسی مخالفت کو چھوڑ کر اس منصوبے کو پنجاب بھر تک پھیلا دیا۔ ریسکیو سٹاف فرسٹ ایڈ کے بعد اس کا گھر ڈھونڈنے اور پہنچانے چلا گیا۔۔show more

Najam Wali Khan
159,079 просмотров • 2 лет назад
زمین کا بھوکا خارجی ملا!! یہ خارجی ملا کہہ... رہا ہے کہ "افغان طالبان بھی پاکستان فتح کرینگے اور ٹی ٹی پی بھی تم لوگوں کا حشر کرے گی ان شاءاللہ!" کل ایک پولیس والی کو کیمروں کے سامنے گولی مارنے کی دھمکی دی کیونکہ اسکے خیال میں اس کے سر پر چادر ٹھیک نہیں تھی۔ یہ زمینوں کا بھوکا خارجی ملا کہتا ہے کہ پاکستان اور پاکستانی اس لیے مرتد ہیں کہ شاہراہ کے درمیان قبضے کی جگہ سے مسجد کہیں اور منتقل کرنے کی کوشش کیوں کی؟ بیس سال میں ٹی ٹی پی نے 100 سے زائد مساجد بم دھماکوں میں اڑائی ہیں نمازیوں سمیت۔ خاص طور پر جمعے کی نمازوں میں اور ایسے ہر حملے میں پچاس سے سو نمازیوں کی جانیں گئیں۔ اس حوالے سے جب اس منافق ملا سے پوچھا گیا کہ ٹی ٹی پی مسجدیں اڑا رہی ہے اس پر کیا آپ ٹی ٹی پی کو بھی مرتد کہیں گے؟ تو موصوف نے سخت برا منایا اور جواب دینے سے بھی انکار کردیا۔ مطلب مساجد کو نمازیوں سمیت بموں سے اڑانے والے مجاہد اور مساجد کو قبضے کی جگہ سے کسی اور جگہ متنقل کرنے والے مرتد؟ انکی مساجد سے محبت یا دین سے محبت انکی سیاسی ضروریات کی حد تک ہوتی ہے۔ ورنہ اگر سچ میں زمین پر قبضہ کر کے مسجد بنانا جائز ہو تو مولوی عبدالعزیز نے جی سکس، جی سیون اور فیصل مسجد کے قریب کوئی 20 کنال زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ میں وہاں ایک مرلے کی مسجد اسکی اجازت کے بغیر بناتا ہوں جس پر اس کا کنٹرول نہ ہو۔ خدا کی قسم کہ مجھے اس مسجد سمیت زندہ جلا دیگا۔ اسی طرح فضل الرحمن نے جب اسمبلی میں کہا قبضے کر کے بنائی گئی مساجد کی ایک اینٹ کو ہاتھ نہیں لگا سکتے تو فضل الرحمن کی ڈیرہ اسمعیل خان میں 13 ہزار کنال زمین ہے۔ میں وہاں اسکو بتائے بغیر ایک کنال زمین پر مسجد و گھر و مدرسہ بناتا ہوں۔ جیسے اسلام آباد میں مولوی کر رہے ہیں۔ یقین مانیں وہ مسجد کھود کر وہاں میری قبر بنا دے گا۔ خدا کی قسم یہ سارے منافق ہیں۔ انکی شریعت انکا دین اور انکی مساجد سے محبت یا انکی حرمت انکی سیاسی ضرورت کے تابع ہوتی ہے۔ #Pakistan #14Augustshow more

Shahid Khan
65,316 просмотров • 1 год назад
یہ کوئی سیاسی جلسہ نہیں! بلکہ مردان میں بورڈ... امتحانات کے نتائج کا اعلان ہو رہا ہے۔ یہی حرکت پنجاب یا سندھ میں ہوئی ہوتی تو ہر یوتھی بھائی تتے توے پر بیٹھا ہوتا اور بولتا کہ ہمارے ٹیکس کے پیسے سے تشہیر چل رہی ہے لیکن یہاں وہ خاموش رہیں گے کیونکہ منافق ہیں۔show more

Dr Farhan K Virk
10,472 просмотров • 17 дней назад
امریکہ میں اسی فیصد لوگ جب گھر کا سامان... شفٹ کرتے ہیں تو یوہال کا ٹرک رینٹ پہ لیتے ہیں۔ یہاں سب سے اچھی بات یہ ہے کے کوئی بھی گاڑی آپ رینٹ پر لیتے ہیں کار ہو یا یوہال ٹرک تو اسے آپ وہاں جس شہر یا صوبے میں آپ جارہے ہیں اس گاڑی کو کہیں بھی اس کمپنی کی فرنچ چائز لوکیشن پر ڈراپ آف کر سکتے ہیں۔ بندے کو صرف پر مائیل کے حساب سے پے کرنا ہوتا ہے اور چالیس ڈالرز فیس ہوتی علاوہ ٹیکس اور گاڑی کا تیل اتنا ہی چھوڑنا ہوتا جتنا لیتے وقت تھا۔show more

Naseer Awan(نصیر اعوان)
33,401 просмотров • 25 дней назад
🚨🚨🚨 مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں... عمران خان کی حکومت میں آزاد ہوئی، انہوں نے مجھے فرانس بھیجا، آسیہ ملعونہ اس وقت عمران نیازی اور اس کے ذہنی غلام شخصیت پرست یوتھیے بھاولے ہو رہے تھے کہ یہ عدالت کا فیصلہ ہے اس میں حکومت یا عمران خان کا کوئی قصور نہیں ہے، حالانکہ ریکارڈ پر ہر چیز موجود ہے جیسے کہ عمران نیازی نے امریکہ میں خود کیمرے کے سامنے اعتراف کیا کہ ہم نے ایک مذہبی سیاسی جماعت کے قائدین کو جیلوں میں ڈالا اور آسیہ کی رہائی ممکن بنائی، عمران نیازی نے یہ بھی کہا کہ اس سے پہلے کسی اور حکومت نے یہ جرت نہیں کی کہ اس کو رہا کر کے باہر بھیجتے یہ کام میری حکومت نے کیا ہے، پہلے تو کہہ رہے تھے یہ عدالت کا فیصلہ ہے پھر خود ہی اپنی زبان سے اقرار کہ کہاں ہم نے رہا کروایا۔ اب کل بلہ کیس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا بلہ پی ٹی آئی سے چھن گیا، اب یہ بھی تو سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے۔ منافقوںshow more

Khawaja Yaseen Usmani
73,638 просмотров • 2 лет назад
دیکھیں نا کمشنر بہاولپور کوئی عام آدمی تو ہیں... نہیں جو انکی گاڑی بھی عوام الناس کی پارکنگ میں لگے ۔ نورمحل بہاولپور کے لائٹ شو کے لیے عوام پارکنگ میں گاڑی لگا کر آگے پیدل چل کر آئیں گے لیکن اشرافیہ کے لیے تو قانون نہیں ہوسکتا نا ۔ پھر کمشنر کاٹھیا صاحب نیچے لگی لرسیوں پر بھی بیٹھیں تو یہ مناسب تو نہیں نا اس لیے وہ سامنے موجود ریسٹورنٹ کی چھت پر بیٹھیں گے انکا اور عام آدمی کا فرق برقرار رہے اللہ کے فضل سے ہمارے بابو خود کو انگریز کی مونچھ سے کم تو نہیں سمجھتے !show more

Umar Daraz Gondal
50,518 просмотров • 1 месяц назад
مری روڈ پر سبز نمبر پلیٹ والی ایس یو... ویز میں سوار وردی پوش مسلح اہلکاروں نے تیز رفتاری سے ہماری گاڑی کو مبینہ طور پر ٹکر ماری۔ جب ہم نے ان سے بات کی تو تقریباً 15 وردی پوش افراد، جو اے کے 47 اٹھائے ہوئے تھے، ہماری گاڑی کی چابیاں لینے کی کوشش کرنے لگے اور واقعے کی ویڈیو بنانے پر ہمارے موبائل فون بھی چھین لیے۔ جب ہم نے کہا کہ پولیس کو بلاتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم ہی پولیس ہیں، جیسا کہ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے۔ جب دیگر گاڑیاں رکنے لگیں اور لوگوں کو صورتحال کا علم ہوا تو وہ موقع سے فرار ہو گئےshow more

Haroon Anjum
182,350 просмотров • 5 месяцев назад
آپ میرے بڑے بھائیوں جیسے ہیں۔ اور ہمارے حسان... کے والد محترم بھی۔ اس لئے آپ کا بے حد احترام۔ اب کیوں کہ آپ کے نزدیک عاصم منیر صاحب تقریبا اولیا اللہ سے بھی اوپر کا درجہ رکھتے ہیں تو ظاہر ہے وہ آپکی بات بھی سنتے ہوں گے۔ تو جیسے ہی میں پاکستان اتروں گا ان ولی اللہ صاحب کے احکامات پر جہاز کے زینے سے سیدھا زندان میں بند کر دیا جاؤں گا۔ اس کا عمران خان کو تو کوئی فاہدہ نہیں ہو سکے گا۔ ہاں جو میں آپکے ولی اللہ کی خدمت میں روز گستاخی کرتا ہوں۔ وہ سلسلہ ختم ہو جائے گا۔ جو حسان نیازی کو ملٹری کورٹس کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرنے والے مسرت حلالی جیسے گھٹیا ججوں کا میں منہ کالا کرتا ہوں وہ ختم ہو جائے گا۔ عمران خان کا ارشد شریف کا بشری بی بی یاسمین راشد کا حسان نیازی کا ایک اور ہمدرد خاموش کروا دیا جائے گا۔ آپ جیسے دوست ہوں تو دشمن کی تلاش پھر کیوں۔ اور آخری بات کاش آپ نے ایسا ہی مشورہ اپنے پیارے نواز شریف کو بھی دیا ہوتا۔ مجھے لگا تھا آپ کا غصہ ختم ہو چکا ہو گا۔ لیکن ابھی بھی جوبن پر ہے۔ اللہ آپکے دل میں نرمی پیدا کرے۔ وسلامshow more

Dr. Shahbaz GiLL
316,225 просмотров • 8 дней назад
جو میں ایک مہینے سے لکھ رہا تھا۔۔ وہ... اب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کہہ رہا ہے۔ اور بلوچستان چیمبر آف کامرس والے بھی۔ میں نے عوام کے لیے تیل کی قیمتیں کم کرنے کے طریقے پر سب سے زیادہ ٹویٹس کیں۔ (چند ٹویٹس کو کمنٹس میں دوبارہ شئیر کرنے لگا ہوں) میں لکھ رہا تھا کہ پاکستان میں "پرائیویٹ سیکٹر"کو تیل کی سپلائی پورا کرنے کا موقعہ دیں۔ جو تیل پہلے ہی بلوچستان میں بک رہا ہے۔وہ ہی تیل 200 روپے میں پورے پاکستان میں ہر جگہ میسر وہ خود کر دیں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے بھی کہا کہ آئل سیکٹر کو"ڈی ریگولیٹ"کر کے پرائیویٹ شعبے کے حوالے کر دیں وہ خود ہی مقابلے بازی میں سستا تیل لائیں گے جہاں بھی لائیں۔ میں اس پر بار بار لکھ رہا تھا کہ تیل کی قیمتیں چاہے پوری دنیا میں بڑھیں لیکن پاکستان کو ایڈوانٹیج یہ ہے کہ پاکستان۔۔اس ایران کا ہمسایہ ہے جس ایران میں پاکستانی 10 روپے لٹر تیل بک رہا ہے اور وہاں سے پہلے بلوچستان اور کراچی تک تیل آ ہی رہا ہے۔ بلوچستان چیمبر آف کامرس والوں کی پریس کانفرنس سن لیں جو کہہ رہے ہیں کہ ہم پورے پاکستان میں 200 روپے فی لٹر تیل ہر پٹرول پمپ پر مہیا کر سکتے ہیں۔ Shah e Rawan نے بھی کل کی یہ ویڈیو ریکارڈ کی جس میں 220 روپے لٹر پٹرول پورے بلوچستان میں بک رہا ہے۔ ایران کا تیل اگر بلوچستان اور کراچی سمیت سندھ تک آ رہا ہے اور عالمی پابندیاں نہیں لگیں تو مزید پنجاب تک آ جائے گا تو کیا قیامت آ جانی ہے۔ اس کو کوئی"ثابت"ہی نہیں کر سکتا۔ پاکستان IMF کو مطمئن اس طرح کر سکتا ہے کہ اپنی آفیشل تیل کی امپورٹ بہت کم کر کے جاری رکھے۔ اور کہے کہ ملک میں ڈیمانڈ کم ہو گئی ہے۔ اور جو مہنگا تیل آئے اس کو بھی پٹرول پمپس پر مہیا کروا Mixing کر کے ایرانی تیل کی کوالٹی بھی بہتر کر لی جائے اور تھوڑی بہت آفیشل تیل کی سیل بھی دکھا دی جائے۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ حکومت ہر مہینے تیل پر 100 ارب روپے لیوی کماتی ہے۔ صرف وہ لیوی کمانے کے چکر میں عوام کی جیب سے مزید 100 ارب نکلوا کر آئل کمپنیز اور خلیجی ملکوں کی جیب میں مہنگا تیل خرید کر دے رہے ہیں۔ اپنےفارن ریزرو کے تقریبا 1 ارب ڈالرز ماہانہ آگ میں جھونک کر مفت میں ضائع کر رہے ہیں۔ ایرانی تیل تو صرف"مال کے بدلے مال"کی صورت میں آ جانا ہے۔ شاہد خاقان کی پریس کانفرنس کا 3 منٹ کا کلپ سن لیں کہ دنیا میں کوئی حکومت ایسے نہیں کر رہی جس طرح یہ حکومت کر رہی ہے۔۔مہینے میں 5 مرتبہ پالیسی چینج کی۔ اگر سستا ترین تیل معیشت میں آئے گا تو معیشت بند نہیں کرنی پڑے گی۔لاک ڈاون نہیں کرنے پڑیں گے۔ تو دوسری مد میں ملک بند کرنے سے جو ٹیکسسز کی کمی میں نقصان ہونا ہے وہ بھی حکومت کو نہیں ہو گا۔ حکومت کو دوسری مد میں ٹیکسسز آ جائیں گے جو ایرانی تیل کی پرائیویٹ سیکٹر کے زریعے آمد پر کم لیوی اکٹھی ہو گی مگر سستے تیل سے جتنی معیشت تیز چلے گی اس سے دوسری جگہوں سے ٹیکسسز زیادہ اکٹھے ہو جائیں گے۔ خدا کی قسم۔۔۔یہ حکومت اپنے ایک پاو گوشت کے لیے عوام کی گائے حلال کر رہی ہے۔ یہ صرف IMF اور امریکہ کا ڈراوا دے دے کر کمزور فیصلے کر رہی ہے۔ حالانکہ امریکہ تو ان کا یار ہے اور یہ ایران/امریکہ کے مزاکرات کروانے کا دعوی بھی کر رہے ہیں۔ ان کے یار نے تو دنیا کو ایرانی تیل خریدنے کی اجازت دی ہوئی ہے۔ ویسے۔۔ان کا یار امریکہ اور IMF اس پرائیویٹ سیکٹر کی رسد(سپلائی) کو پکڑ ہی نہیں سکتا ہے۔ کیونکہ وہ تو ٹینکروں میں پمپمس پر آتا ہے اور استعمال ہوتا جاتا ہے۔ پہلے کونسا بلوچستان اور کراچی سمیت سندھ میں وہ پکڑ پا رہے ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ چند درجن دہہاڑی دار درباری انہوں نے"حجتیں"کرنے کے لیے رکھے ہوئے ہیں جو ان کی اور عوام دونوں کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔ آخر میں اتنا لکھوں گا۔۔۔ کہ غیر معمولی حالات غیر معمولی فیصلوں کے متقاضی ہوتے ہیں۔ حکومت اگر اسی طرح کے فیصلے کر کے عوام کو نچوڑتی رہی تو حکومت خود بھی مزید غیر مقبول ہو گی اور اسٹیبلشمنٹ کو بے پناہ نقصان پہنچوائے گی۔ (اسد آر چوہدری) Nawaz Sharif Shehbaz Sharif DG ISPR Maryam Nawaz Sharif Shahid Khaqan Abbasishow more

Asad R Chaudhry
42,131 просмотров • 4 месяцев назад
آج پہلے فرید قریشی ، اسد ملک اور مغل... نے سلمان اکرم راجہ کی میڈیا ٹاک میں مجھے ناصرف کارنر کرنے کی کوشش کی بلکہ میرے سوال پوچھتے وقت بولنا شروع کر دیتے تھے پھر جب لاسٹ میں میں سوال کرنے کی کوشش کی تو بھی مرزا اخلاق سے نعرے لگوا کر مجھے روکنے کی کوشش کی میں نہایت صبر کیساتھ سب برداشت کیا اور تحمل کیساتھ برداشت کرتے ہوئے سوال پوچھ کر دم لیا پھر سب میڈیا والے نیچے چلے گئے اور مرزا اخلاق بھی نیچے پہنچ گیا ان سب کیساتھ بیٹھ کر اظہر جاوید کو برا کہا گیا اور تحریک انصاف کے کارکن مرزا اخلاق نے اظہر جاوید کی والدہ کو گالیاں دیں مجھ سے برداشت نہیں ہوا اسی وقت اظہر جاوید کو فون کر کے بتایا کہ آپکی والدہ کو گالیاں دی جا رہی ہیں اور رپوٹرز بیٹھ کر سن رہے ہیں کیونکہ میں سب کے سامنے اظہر جاوید کو فون کر کے بتا رہی تھی اسکے بعد شوکت ڈار اتے ہیں میں ہم لوگ باہر چلے جاتے ہیں میں جب دوبارہ ریسٹورینٹ میں داخل ہوتی ہوں یہ لوگ کھانا کھانے میں مصروف تھے اور میں شوکت ڈار صاحب سے کہا کہ میں ٹویٹ کرنے لگی ہوں کہ ہزار سور ملکر بھی شیر کو نہیں ڈرا سکتے اتنے میں اس ملک نے شوکت ڈار کو مجھے گالی دیتے ہوئے کہا اسے کہیں اپنا منہ بند کر لے میں نے کہا تمہیں کیوں تکلیف ہو رہی میں تمہیں سور نہیں کہہ رہی اسکے بعد اس نے گالیاں دیتے ہوئے کہا کہ میں چغل خور ہوں اور پھر میں نے بھی گالیوں کے جواب میں گالیاں ہی دیں اس نے مجھے دھمکی دی کہ تم مجھے جانتی نہیں ہو ہم تمہارے گھر ائیں گے خیر میں ایسے گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والی نہیں جو شخص اپنے گھر کی عورتوں پر تشدد کرنے کا عادی ہو اسکا مطلب یہ نہیں کہ باہر بھی گالی دے گا سن لی جائے گی میں نے پولیس میں ان لوگوں کے خلاف رپورٹ کروا دی ہے فرید قریشی کے خلاف پہلے ہی پولیس میں کمپلئین ہیں آج دوسرے گینگ ممبرز کا بھی اضافہ ہو گیا ہے میں نے ARY اور Hum والوں کو شکایات کیں تھیںیہ سلسلہ پچھلے ایک سال سے جاری ہے جان بوجھ کر تحریک انصاف کے لوگوں کو میرے خلاف چھوڑا جاتا ہے اور کئی مرتبہ جانی نقصان بھی پہنچانے کی کوشش کی گئی ایسڈ اٹیک تک کروایا گیا لیکن میں نا تب ڈری تھی نا اب ڈروں گی کوئی مرد اٹھے اور مجھے گالی یا میری ماں کو گالی دے گا میں اس سے ڈبل گالی اسکی گھر کی عورتوں کو دونگی اور جتنی چیخیں مارنی ہے مار گالی تو ڈبل ہی ملے گیshow more

Safina Khan
60,764 просмотров • 1 год назад
ہم تو آئے تھے زیورک سوئٹزرلینڈ کہ امریکہ ایران... باضابطہ مذاکرات دستخط ہونگے پاکستان کی قیادت یہاں ہو گی امریکہ ایران کے لوگ ہونگے لیکن چونکہ فرانس میں صدر ٹرمپ نے معاہدے پر دستخط کر دئیے اور پھر ایرانی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی دستخط کئے تو پھر تھا کہ تکنیکی مذاکرات شروع ہوں ایران نے کہا پہلے اسرائیل کو لبنان پر حملوں سے روکیں پھر وہ سیز فائر ہوا تو امریکی یہاں پہنچ گئے محسن نقوی ایران پہنچے ہیں ایرانی قیادت کو اعتماد میں لے کر انہیں زیورک لانے کیلئے ساتھ ہی خبر ہے کہ یہ کام کامیاب ہو تو (اور کامیاب تو ہوگا بھلے کچھ اضافی وقت بھی لگ جائے کہ ہمارے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خلوص نیت سے اس معاملے کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنا چاہتے ہیں ) تو پھر یہاں اہم خبریں بنیں گی لیکن ہماری اب واپسی اسلام آباد کیلئے تیار ہےshow more

Aamir Ilyas Rana
37,249 просмотров • 2 месяцев назад
یہ ویڈیو دیکھ کر دل کانپ جاتا ہے۔ لاہور... موٹروے پر سردیوں کی ایک اور صبح۔ دھند اتنی گہری کہ چند قدم آگے کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ اور اس دھند کے سینے میں گھسی ہوئی ایک ڈائیوو بس۔ جو اب بس نہیں رہی، بس کے چیتھڑے سڑک پر بکھرے پڑے ہیں۔ یہ حادثہ نہیں تھا۔ یہ لاپرواہی کا انجام تھا۔ سوال یہ نہیں کہ دھند کیوں تھی؟ سوال یہ ہے کہ دھند میں رفتار کیوں کم نہیں کی گئی؟ سوال یہ ہے کہ درجنوں جانوں کو ایک ڈرائیور کی انا اور جلد بازی کے حوالے کیوں کیا گیا؟ یہ بس ٹائم پر پہنچنے کی دوڑ میں تھی، مگر کسی نے یہ نہیں سوچا کہ دیر سے پہنچنا بہتر ہے یا لاش بن کر؟ سردیوں میں موٹروے پر ہر سال یہی کہانی دہرائی جاتی ہے: دھند، تیز رفتار بسیں، اوورٹیک، ہائی بیم، اور پھر ایک ویڈیو… جس میں چیخیں نہیں ہوتیں، بس خاموشی ہوتی ہے اور لوہے کے ٹکڑے۔ قانون موجود ہے، وارننگ بھی دی جاتی ہے، پیغامات بھی آتے ہیں۔ مگر جب تک کمرشل گاڑیوں کو یہ احساس نہیں دلایا جائے گا کہ ان کی ذرا سی غفلت درجنوں گھروں کو اجاڑ سکتی ہے، تب تک یہ مناظر بدلیں گے نہیں۔ یہ ویڈیو صرف ایک حادثے کی نہیں، یہ ایک سوال ہے ہم سب سے۔ کیا ہماری جانیں واقعی اتنی سستی ہیں کہ دھند میں بھی بسیں نہیں رک سکتیں؟ اللہ رحم کرے اور ہمیں عقل دے۔ ورنہ اگلی ویڈیوکسی اور کی ہوگی۔show more

منصور مصطفیٰ
63,519 просмотров • 8 месяцев назад
ہمارے معاشرے میں جوائنٹ فیملی سسٹم کئی دفعہ خواتین... کے لئے بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے خاص طور پر جو دوسرے خاندان سے بیاہ کر جوائنٹ فیملی والے خاندان میں آتی ہیں انکو اپنے سسر ،ساس، جیٹھانی اور دیور کی وہ کڑوی کسیلی باتیں برداشت کرنی پڑتی ہیں شوہر خود مجبور ہوتا ہے کہ وہ اپنے ماں باپ بہن بھائیوں کو منع کرے گا تو اسکو کہا جاتا ہے کہ رن مرید ہو گیا اور والدین تو خاص طور پر جذباتی بلیک میلنگ بھی کر جاتے ہیں کہ کیسے تم کو پالا پوسا جوان کیا پڑھایا اور اب تم اپنی بیوی کو ہم پر ترجیح دے رہے ہو آج صبح سے ایک سسر کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اپنی بہو کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے گو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے مگر اب بہو خود یہ ویڈیو بیان دے رہی ہے کہ میں بد تمیزی کی تھی اس لئے سسر نے مارا ہے اور کوئی کاروائی بھی نہیں کروانا چاہتی اسکی وجہ یہ ہے کہ اس نے اس گھر میں رہنا ہے اگر سسر کو اندر کرواے گی تو سسر سب سے پہلے باہر آ کر اس کو گھر سے نکالے گا اور بچے بھی چھین لے گا بس ایسا خاندانی نظام ہے ہماراshow more

KHURRAM
279,836 просмотров • 2 лет назад
میں اس وقت کے پی ہاؤس کے باہر موجود... ہوں یہاں پر شوکت بسرا اور چند ایم پی ایز اور ایم این ایز کے علاوہ کوئی بھی دھرنے کے مقام پر موجود نہیں کارکنوں نے اس وقت مورچل سنبھالے ہوئے ہیں باقی تمام لوگ کے پی ہاؤس کے اندر آرام فرما رہے ہیں یقینا آج پارلیمنٹیرینز کی کال تھی لیکن جب میں یہاں بیٹھا ہوں تو کارکنوں کی تعداد پارلیمنٹیرینز سے کہیں زیادہ نظر آ رہی ہےshow more

Agha Sheikh Sarwar
57,066 просмотров • 6 месяцев назад