یہ کیا چل رہا ہے دنیا میں ہم عمودی... مطلب #Vertical ہونٹ پسند کرتے تھے مگر آج پتہ چلا کہ افقی #Horizontal ہونٹ بھی اپنی سمت بدل سکتے ہیں آپکے موڈ کے حساب سے 😁 مگر یاد رکھیں لڑکی چاہے جتنی بھی سمت بدل لے رہتی خوبصورت ہی ہے ‼️ #Lips #TikTok #Directions #AI #Pakistanshow more

JN.A ( The Dictator )
10,672 Aufrufe • vor 4 Monaten
نقل کے لیے بھی عقل چاہیے۔ بریکنگ نیوز بنا... کر بتایا جا رہا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی ٹکٹ خرید کر ریل میں بیٹھ گئے ہیں؟ مگر یہ عقل کے اندھے اتنا بھی سوچنے سمجھنے سے قاصر ہیں کہ خودداری دکھانے کے چکر میں پوری ٹرین ہی خالی کیوں چلا بھی دی اور دکھا بھی دی! ٹکٹ خریدنا عظمت نہیں، مگر سرکاری خزانہ اُڑا کر جعلی شوٹنگ کرنا جاہلیت اور کھلی حماقت ہے۔خان صاحب ٹھیک ہی کہتے ہیں ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں… اور کوشش بھی نہیں کرتےshow more

Mehar Sharafat Ali
296,564 Aufrufe • vor 9 Monaten
الحمدللہ، پچھلے 10 سالوں سے ہم مسلسل پاکستان سے... چلغوزے (Pine Nuts) ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔ شکر ہے، ہم اُن لوگوں میں سے نہیں جو امپورٹ پر انحصار کریں ہم پاکستان کیلئے کماتے بھی ہیں اور دنیا کو پاکستانی ذائقہ بھی پہنچاتے ہیں۔ آج میں نے ایک چھوٹی سی ویڈیو بنائی ہے تاکہ آپ سب کو دکھا سکوں کہ چلغوزہ پاکستان سے ایکسپورٹ کیسے ہوتا ہے۔ ویسے تو میں ویڈیوز کم بناتا ہوں، مگر آج دل کیا کہ آپ سب کے ساتھ یہ فخر کا لمحہ شیئر کروں۔show more

Sajid usmani
79,347 Aufrufe • vor 11 Monaten
🚨"وزیراعلیٰ پنجاب نے چند روز پہلے کہا تھا کہ... الیکٹرک بسوں کی تعداد 5,000 تک لے جائیں گے۔ لیکن آپ کو معلوم ہے کہ ان کے چارجنگ اسٹیشنز میں سے کوئی بھی سولر پاور پر نہیں چل رہا۔ ان بسوں میں لیتھیم آئن بیٹریاں نصب ہیں، اور یہ بات پہلے دن سے معلوم تھی۔ مگر پلاننگ کرتے وقت کسی نے یہ نہیں سوچا کہ چارجنگ اسٹیشنز بھی سولر پر منتقل کیے جائیں۔ اب جبکہ بسیں آ چکی ہیں اور چلنا شروع ہو گئی ہیں، تو سنا جا رہا ہے کہ اب منصوبہ بنایا جا رہا ہے کہ چارجنگ اسٹیشنز کو بھی سولر پاور پر منتقل کیا جائے۔" اکمل خان صاحب Muhammad Akmal Khan Amir Mateenshow more

Arbaz Raza Bhutta
16,421 Aufrufe • vor 2 Monaten
ملالہ نے اپنی زندگی کا آغاز ایک activistکے طور... پر کیا تھا، مگر اب وہ خود کو ایک مختلف انداز میں ڈھال رہی ہے۔ اس لیے بہتر یہ ہے کہ لوگ بھی اُس سے اپنی توقعات کو بدل لیں، اور اُس کے لیے بھی یہی مناسب ہے کہ اگر وہ واقعی اب ایک fashion icon یا public figure بننا چاہتی ہے، تو خود کو سرگرم کارکن کے طور پر پیش نہ کرے۔۔۔ کیونکہ پھر لوگ توقعات بھی اُسی کردار کر مطابق رکھیں گے۔۔۔ دو کشتیوں کا سوار ڈوبتا ہے اور بہتر ہے کہ clarity کے ساتھ زندگی گزارے۔۔۔ خوش رہے آباد رہے 🤲🏼show more

Saima Hashim
75,027 Aufrufe • vor 10 Monaten
فرشتوں جیسا ریحان اس کا چھوٹا بھائی اور اس... کی ایک بہن ایک ایسی موزی بیماری میں مبتلا ہیں جس کا شاید علاج ہی کوئی نہیں ۔۔۔لیکن اس سے بھی تکلیف دہ یہ ہے کے والد شدید شوگر کے مریض نہ اپنی دوائی لے سکتے ہیں نہ بچوں کی۔۔یہ بیماری تو ختم نہ ہو لیکن اگر ہم ان کی مدد کریں تو جتنی ان کی زندگی ہے کم از کم دوائیوں کے ذریعے ہی سہی کچھ تکلیف تو کم ہوگی ۔۔ریحان کے والد ایک درزی کے ساتھ دیہاڑی پر کام کرتے ہیں جس دن بیماری کی وجہ سے نہیں جاتے اس دن دیہاڑی بھی نہیں لگتی والدہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہیں اور تینوں بچے بیمار ۔۔۔اگر اپ میں سے کوئی بھی ان کی کچھ مدد کر سکیں جس سے کم از کم وہ اپنی ادویات خرید سکیں بچوں کو ڈاکٹر کے پاس لے جا سکیں تو مجھ سے ان کی انفارمیشن لے لیںshow more

Shehr Bano Official
26,672 Aufrufe • vor 3 Monaten
بارش سے پورا لاہور ڈوب چکا ہے لیکن ٹیکس... پیئر کے پیسوں سے اپنی بڑی بڑی فلیکسز لگوانے، اخبارات میں اشتہارات چلوانے کے بعد فارم 47 کی پیداوار ٹک ٹاک کی فراڈن سہیلیاں غائب ہوچکی ہیں۔ بارش کے کئی گھنٹے کے بعد بھی حالات یہ ہیں کہ لاہور کے سروس ہسپتال کی ایمرجنسی سے پانی نہیں نکالا جاسکا، حکومت اور انتظامیہ بالکل ہی غائب ہیں۔ یاد رہے تحریک انصاف کے دور میں وائس چیئرمین واسا برسات سے قبل نالوں کی صفائی یقینی بناتے تھے، بارش کے پانی کی سٹوریج کیلئے ٹینک بنائے گئے، دوران بارش بھی انتظامیہ ہائی الرٹ رہتی تھی اور گھنٹوں بارش کے بعد بھی چند منٹوں میں شہر میں معاملات زندگی بحال کر دیے جاتے تھے لیکن اب ٹک ٹاک کی سہیلوں کے شوق کو پورا کرنے کیلئے پورے پنجاب کا بیڑا غرق کیا جا رہا ہے۔show more

PTI
106,191 Aufrufe • vor 2 Jahren
میں نے 2019 میں عمرہ ادا کرتے ہوئے خود... یہ ویڈیو بنائی تھی۔ تب آسانی سے سعودیہ جانا ہوا تھا،اندازہ نا تھا کہ انتظار کتنا لمبا ہو سکتا ہے۔عمرہ سے واپسی پر حج کا ارادہ کیا تھا اور سوچا تھا حج پر بھی آ جائیں گے۔ وقت گزرتا چلا گیا، آج کئی سالوں بعد بھی حج والوں میں میرا نام نہیں۔ مگر میرا یقین ہے کہ میں نے وہاں جتنی دعائیں مانگیں سب قبول ہوئیں اور درست وقت پر اللّٰہ رب العزت مجھے حج کی توفیق بھی عطا کریں گے انشاءاللّٰہ۔ سب کو حج مبارک۔ اللّٰہ ہم سب کو حج کی سعادت نصیب فرمائے آمین۔show more

Tayyaba Rajah🇵🇰
15,772 Aufrufe • vor 3 Monaten
"چوہدری"صرف مزاکرات نہیں کرواتا۔ "چوہدری"دھمکی بھی دیتا ہے👇 پہلے... خواجہ آصف نے اسرائیل بارے ٹویٹ کی۔ اب آج ہی امریکی نائب صدر کے پاکستان پہنچنے سے چند گھنٹے پہلے پاکستان نے اسرائیل تک مار کرنے والے شاہین تھری (آواز کی رفتار سے 18 گنا تیز ہائپر سونک) میزائل کا تجربہ کر دیا۔ اب میری پچھلی ٹویٹس یاد کریں جس میں بار بار لکھ رہا ہوں کہ اگر اب ایران کے ساتھ زیادتی کی گئی تو اسرائیل کو جواب پاکستان کی طرف سے بھی ملے گا اور یہ شاہین تھری وہ میزائل جو گوادر سے چلایا جائے تو سیدھا تل ابیب تک جاتا ہے اور یہ آواز کی رفتار سے 18 گنا زیادہ (Mach 18) تیز ہے۔اس تیز رفتار کی وجہ سے اسے دشمن کے دفاعی نظام کے لیے روکنا ناممکن ہوتا ہے۔ یہ ٹھوس ایندھن (Solid Fuel) سے چلنے والا دو مرحلوں (2-stage) والا میزائل ہے۔ ٹھوس ایندھن کا فائدہ یہ ہے کہ اسے بہت کم وقت میں فائر کرنے کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے ۔ یہ روایتی (Conventional) اور جوہری (Nuclear) دونوں طرح کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اس میں PSAC (Post-Separation Altitude Correction) سسٹم نصب ہے، جو میزائل کے الگ ہونے کے بعد اس کے ہدف کی سمت اور بلندی کو مزید بہتر بناتا ہے، جس سے اس کی درستی میں اضافہ ہوتا ہے۔ متحرک لانچر (Mobile Launcher) اسے روڈ موبائل 'ٹرانسپورٹر ایریکٹر لانچر' (TEL) کے ذریعے کہیں سے بھی لانچ کیا جا سکتا ہے، جس کی وجہ سے دشمن کے لیے اس کی لوکیشن معلوم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ویسے پاکستان یہ کہتا ہے کہ یہ بھارت کے تمام حصوں، بشمول شمال مشرقی ریاستوں اور دور دراز کے انڈمان اور نکوبار جزائر تک پہنچ سکتا ہے مگر اصل چیز یہ ہے کہ شاہین تھری پاکستان کے دفاعی ہتھیاروں میں اب تک کا سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا وہ میزائل ہے جو بلوچستان میں ایران بارڈر کے پاس سے چلایا ہو تو سیدھا اسرائیل تک جاتا ہے۔ *یہ بھی یاد رکھیں کہ صرف"ڈنڈی پٹی قائم چوہدری"کی ہی بات مانی جاتی ہے۔ اللہ اکبر۔۔ (اسد آر چوہدری)show more

Asad R Chaudhry
149,977 Aufrufe • vor 5 Monaten
کرنل تنویر صاحب لندن پاکستان ہائی کمیشن میں ہوتے... ہیں یہ کہہ رہے ہیں اسلام میں اطاعت کا حکم ہے ملٹری لیڈرشپ کا اور سویلین لیڈرشپ کی اطاعت ہونی چاہیے ۔ سر ہم نے تو 75 سال اطاعت کی ہے مگر جب عوام نے سوال اٹھانے شروع کیے تو آپ کی طرف سے ظلم شروع ہو گیا اور 25 کروڑ عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ان کے لیڈر پر جھوٹے 230 مقدمے جو تاریخ میں کسی پر نہیں ہوئے ہوں گے وہ ہوئے مائیں بہنیں گھسیٹی گئیں تو لوگوں نے پھر بھی سوال کیے کیا اب بھی ملٹری لیڈرشپ کی ہی اطاعت بنتی ہے یا پھر اس دور کو بدل جانا چاہیے ؟؟ پھر اب سویلینز کی اطاعت بھی اتنی ہی لازم ہے جتنی کبھی ملٹری کی ہوتی تھی ؟؟؟show more

Sara Mir
98,793 Aufrufe • vor 1 Jahr
آج شہر بھر میں 480 ٹھیلے اور تھڑے گرائے... گئے۔ تجربے کی بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ آج گرائے گئے یہ ٹھیلے اور تھڑے چند دنوں بعد پھر سے اپنی جگہوں پر بنے ہوں گے عام طور پر انتظامیہ پر یہ الزام آتا ہے کہ اہلکار ملی بھگت سے یہ کام کرواتے ہیں۔ مگر گلی محلوں میں موجود یہ ٹھیلے اور تھڑے جو عوام اور راہ گیروں کی حق تلفی ہے ایک عمومی رویہ ہے جس کا فائدہ کای کو نہیں مگر نقصان سب کو ہوتا ہے اگر چند انچ کی جگہ پر قبضہ نہ بھی کیا جائے تو کیا کاروبار نہیں ہو سکتا؟ کیا ان چند انچوں پر تھڑے بنانے سے کاروبار میں اضافہ ہوتا ہے؟ کیا لوگوں کی حق تلفی کر کے کیا جانے والا کاروبار اور اس سے کمائی جانے والی روزی داغدار نہیں ہوتی؟ بہت سے سوال ہیں جو ہم سب کو بحیثت شہری خود سے اور اپنے آس پاس کے لوگوں سے پوچھنے ہیں۔ کیا ہو اگر ہم تجاوزات بڑھانے، ٹھیلے تھڑے بنانے والوں کے کاروبار کا بائیکاٹ کریں اور ان سے خریداری ہی بند کر دیں؟ کیا اس سے فرق پڑے گا؟ اخلاقی دباؤ سے انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے؟ #Lahore #Encroachment #Operation #Law #Legal #Action #Rights #Appeal Chief Secretary Punjab Commissioner Lahore Division Metropolitan Corporation Lahoreshow more

Deputy Commissioner Lahore
170,705 Aufrufe • vor 2 Jahren
🚨🚨 چار سالہ شاری اسلام آباد میں اپنے لاپتہ... ماموں کو ڈھونڈنے آئی ہے، اسلام آباد کی تپتی سڑک پر بیٹھی رہتی ہے اور انتظار کرتی ہے کہ شاید کوئی وزیر یا ریاستی نُمائندہ ملنے آئے سر پر ہاتھ رکھے اور پوچھے شاری اپنے ماموں کا نام بتاؤ میں ابھی حراستی مرکز سے لاکر دیتا ہوں۔۔ ہم اپنی بیٹیوں کو خالی ہاتھ نہیں بھیجتے اور نہ ہی سڑکوں پر شدید گرمی میں بیٹھاتے ہیں۔۔ لیکن شاری تو بیٹھی ہے۔۔ بلوچ لاپتہ افراد کی خواتین کے دھرنے میں شاری سب کی توجہ کا مرکز بن کر شاید غم سے چند لمحوں کو دور بھی لے جاتی ہے۔ اب شاری کو یہ کھلونا گاڑی مل گئی ہے تو شاری بہت خوش ہے اور شاری کو خوش دیکھ کر سب خوش ہیں لیکن دائمی خوشیوں کی ضمانت نہیں کیونکہ شاری “بلوچ” ہے۔ میں کیا بنا رہا ہوں مجھے کچھ خبر نہیں میں کچھ بنا رہا ہوں مگر بن نہیں رہا #سجاد_بلوچshow more

Asad Ali Toor
53,114 Aufrufe • vor 1 Jahr
اسی لیے تو کہتے ہیں کہ عشق اندھا ہوتا... ہے کراچی میں ایک بار پھر ایسی محبت کی مثال سامنے آئی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ 25 سالہ نوجوان لڑکی نسرین نے اپنی سہیلی کے والد (عمر 65 سال) سے محبت کی شادی کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق نسرین اپنی سہیلی کے گھر آتی جاتی رہتی تھی۔ وہاں اس کی ملاقات سہیلی کے والد سے ہوئی۔ آہستہ آہستہ بات چیت بڑھتی گئی اور دونوں کے درمیان گہری دوستی ہو گئی۔ یہ دوستی آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہو گئی۔ نسرین نے اپنے خاندان کو بتایا کہ وہ سہیلی کے والد سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ خاندان والے پہلے تو حیران رہ گئے، مگر نسرین کے پختہ فیصلے کے سامنے آخر کار مان گئے۔ سہیلی کے والد نے بھی اپنے بچوں سے مشورہ کیا۔ ان کے بچوں نے بھی اس شادی کو قبول کر لیا۔ آخر کار دونوں نے ایک سادہ سی تقریب میں نکاح کر لیا۔ اب یہ عجیب جوڑا خوشی سے ایک ساتھ رہ رہا ہے۔ لوگ اس شادی کو دیکھ کر کہہ رہے ہیں کہ "محبت کے سامنے عمر کوئی رکاوٹ نہیں ہوتshow more

Ghayyur Naqvi - Consultant
67,628 Aufrufe • vor 2 Tagen
دیکھو اپنے فیورٹ فیملی وی لاگر کے کام ۔یہ... رجب بٹ جیسے پاکستان کی فیملیزبہت شوق سے دیکھتی ہیں ۔۔۔ کیسے قرانی ایت کا مذاق اڑارہا ہے پہلے بھی اس پر اسطرح کے انزام ہیں مگر عوام ہر بار اس کو معاف کر دیتی ہے ۔۔۔ مگر اب تو قرانی ایت کا مذاق اڑا رہا ہے ۔۔ یہ ویڈیو اور یہ پوسٹ پڑھنے کے بعد فیصلہ اپ پر چھوڑتا ہوں ۔۔ کیا یہ شخص قابل معافی ہے ۔۔ یہ اللہ کا حکم سنیے اس بارے میں خدارا اس پر اواز اٹھایے ۔۔ سورۃ التوبہ، آیت 65–66 ترجمہ: “کیا تم اللہ، اس کی آیات اور اس کے رسول کا مذاق اُڑاتے تھے؟ بہانے نہ بناؤ، تم ایمان کے بعد کفر کر بیٹھے ہو۔ 2. سورۃ النساء، آیت 140 ترجمہ: “تم پر کتاب میں یہ حکم نازل کیا گیا ہے کہ جب تم سنو کہ اللہ کی آیات کا انکار کیا جا رہا ہے اور ان کا مذاق اُڑایا جا رہا ہے تو اُن کے ساتھ مت بیٹھو، یہاں تک کہ وہ کسی اور بات میں لگ جائیں۔ سورۃ الانعام، آیت 68 ترجمہ: “اور جب تم دیکھو کہ لوگ ہماری آیات کے بارے میں لغویات میں پڑ رہے ہیں (یعنی مذاق یا بحثِ باطل میں)، تو اُن سے منہ موڑ لو، یہاں تک کہ وہ کسی اور بات میں مشغول ہوں۔ سورۃ الزمر، آیت 56 ترجمہ: “کہیں کوئی جان یہ نہ کہے: افسوس ہے مجھ پر کہ میں نے اللہ کے حق میں کوتاہی کی، حالانکہ میں (اللہ کی آیات کے) مذاق اُڑانے والوں میں سے تھا ۔ سورۃ الجاثیہ، آیت 9 ترجمہ: “اور جب وہ ہماری آیات میں سے کچھ سنتا ہے تو انہیں مذاق بنا لیتا ہے۔ ایسے ہی لوگوں کے لیے ذلت کا عذاب ہے۔ سورۃ لقمان، آیت 6 ترجمہ: “اور لوگوں میں سے کچھ ایسے ہیں جو لغو باتیں خریدتے ہیں تاکہ اللہ کے راستے سے بہکائیں اور اسے مذاق بنائیں۔ ایسے لوگوں کے لیے ذلت کا عذاب ہے۔ سورۃ الکہف، آیت 106 ترجمہ: “یہی ان کی جزا ہے — جہنم — اس سبب سے کہ انہوں نے میری آیات اور میرے رسولوں کو مذاق بنا لیا تھا۔show more

Saleem Speaks
54,770 Aufrufe • vor 11 Monaten
عطا آباد جھیل کے عین درمیان تعمیر ہونے والے... ہوٹل کا سیوریج کہاں جا رہا ہے؟ ⚠️ مسئلہ یہ ہے کہ: جب تک کوئی “گورا” سیاح یا ویلاگر کسی چیز کو ہائی لائٹ نہیں کرتا، نہ میڈیا توجہ دیتا ہے، نہ حکومت ایکشن لیتی ہے، نہ ہی عوامی شعور بیدار ہوتا ہے لیکسس Lexus Hotel ہنزہ کے بعد اب Dolphin Floating Resort کا سیوریج بھی براہ راست جھیل میں چھوڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ جب تک کوئی گورا سیاح یا ویلاگر کسی مسئلے کو ہائی لائٹ نہ کرے، وہ بات وائرل نہیں ہوتی، اور نہ ہی حکومت کوئی ایکشن لیتی ہے عطاء آباد جھیل کے درمیان بنے اس ہوٹل کے بارے میں سنجیدہ خدشات سامنے آ رہے ہیں کہ اس کا سیوریج براہِ راست جھیل میں چھوڑا جا رہا ہے۔ ہم نے پہلے بھی لیکسس ہوٹل کے بارے میں نشاندہی کی تھی، لیکن تب بھی حکومت نے تب تک کوئی قدم نہیں اٹھایا جب تک ایک غیر ملکی سیاح نے ویڈیو وائرل نہیں کی۔ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ مقامی لوگوں کی آواز کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے، جب کہ اصل زمینی حقائق سے ہم ہی واقف ہوتے ہیں۔ اب دوبارہ ہم سوال اٹھا رہے ہیں: ❓ کیا واقعی اس ہوٹل کا گندہ پانی جھیل میں جا رہا ہے؟ ❓ کیا کسی ادارے نے اس کی منظوری سے پہلے سیوریج اور ماحولیاتی نظام کا معائنہ کیا تھا؟ ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ: •فوری طور پر اس ہوٹل کی تحقیقات کی جائیں۔ •اگر الزامات درست ہوں تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے — چاہے جرمانہ ہو یا عارضی بندش۔ یہ صرف ایک ہوٹل کا معاملہ نہیں، پورے عطاء آباد جھیل کے قدرتی ماحول، پانی کے معیار اور سیاحتی ساکھ کا سوال ہے۔ تمام مقامی لوگ، ماہرین، اور باخبر شہری اس پر ایک آواز ہو کر اپیل کر رہے ہیں کہ حکومت سنجیدگی سے ایکشن لے۔show more

Gilgit Baltistan Tourism.
38,837 Aufrufe • vor 1 Jahr
یہ 12 سیکنڈ کی ویڈیو ہے جس میں ایک... بوڑھی ماں کا اپنے سپیشل بیٹے سے 15 سال کی دوری کا درد چھپا ہے۔ یہ ابراہیم نامی سپیشل شخص 2010 میں گمشدگی کے بعد اپنی والدہ کے پاس لوٹنے اور ملاقات کا منظر ہے- ابراہیم 2010 میں اپنے گھر اوکاڑہ سے نکلے اور واپس گھر نہ لوٹے۔ والد صاحب انتظار کرتے کرتے دنیا سے رخصت ہوگئے، جبکہ والدہ نے برسوں اپنے بیٹے کی راہ تکتے ہوئے اپنی امید کو زندہ رکھا، مگر ابراہیم کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی میرا پیارا ٹیم نے لاہور سے کراچی کا سفر کیا اور کراچی ایدھی ہوم میں موجود بے سہارا اور لاوارث افراد کے انٹرویوز ریکارڈ کیے۔ انہی میں سے ایک ابراہیم صاحب بھی تھے، جو اپنے بارے میں بس اتنا بتا سکے کہ ہمارا گھر اوکاڑہ میں دریا کے کنارے پر ہے- انہیں گاؤں کا نام بھی یاد نہیں تھا۔ اللہ تعالیٰ کے خاص کرم سے جب ابراہیم کا انٹرویو میرا پیارا کے فیس بک پیج پر شیئر ہوا تو ان کے گاؤں کے ایک نوجوان نے انہیں پہچان لیا اور فوراً ہماری ٹیم سے رابطہ کیا۔ تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد پندرہ سال بعد یہ بیٹا اپنی ماں سے مل گیا۔ماشااللہ لا قوۃ الا باللہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی میرا پیارا ٹیم کا مشن یہی ہے کہ پاکستان بھر میں کوئی بھی بچہ، کوئی بھی بزرگ یا کوئی بھی خصوصی فرد اپنے پیاروں سے جدا نہ رہے, انشااللہ۔ واللہ المستعان Mera Pyara Safe Cityshow more

Punjab Police Official
39,605 Aufrufe • vor 10 Monaten
سیاحت کا خواب غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا..😢 سوات... کے خوبصورت وادیوں میں آج جو سانحہ پیش آیا اس نے ہر حساس دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے پندرہ سیاحوں کا سیلابی پانی میں بہہ جانا صرف ایک حادثہ نہیں بلکہ ایک المناک حقیقت ہے جو ہماری انتظامی غفلت، بےحسی اور مجرمانہ لاپرواہی کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ وہ لوگ تھے جو قدرتی حسن کو دیکھنے لمحوں کو جینے اور خوشیاں بانٹنے یہاں آئے تھے… مگر واپسی میں ان کے مقدر میں فقط تاحیات خاموشی، آنسو اور کفِ افسوس رہا۔ افسوس کا مقام یہ ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کی وارننگ کے باوجود نہ ضلعی حکومت نے کوئی حفاظتی اقدامات کیے اور نہ ہی سیاحوں کو بروقت خبردار کیا گیا۔ جب سیلابی پانی نے انہیں گھیر لیا تو وہ پکار اٹھے۔ مدد مانگی، زندگی کی دہائیاں دیں مگر ریاستی مشینری کہیں نظر نہ آئی۔ نہ کوئی ریسکیو ٹیم پہنچی اور نہ کوئی ضلعی افسر۔ وہ ایک گھنٹے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہے اور آخرکار وہ ہار گئے۔ کیا ہم اتنے بےحس ہو چکے ہیں کہ انسانوں کی زندگیاں ٹھیکوں، کمیشنوں اور بجٹ کی فائلوں میں دفن ہو چکی ہیں؟ کیا سیاحت کے فروغ کا مطلب یہ ہے کہ سیاح غیر محفوظ راستوں پر بغیر کسی حکومتی رہنمائی کے چھوڑ دیے جائیں؟ یہ صرف بدانتظامی نہیں بلکہ ایک ایسا ریاستی جرم ہے جو کئی قیمتی جانوں کو نگل گیا۔ جب ریاست شہریوں کی حفاظت میں ناکام ہو جائے تو سوالات اٹھتے ہیں اور اٹھنے چاہئیں۔ میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں۔ لیکن تعزیت کے ساتھ ہمیں یہ عزم بھی کرنا ہوگا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ ہم صرف حادثات پر افسوس نہ کریں بلکہ اس نظام کو جھنجھوڑ کر جگائیں، جو وقت پر آنکھیں بند کر لیتا ہے۔ بشکریہ : مسا تالپورshow more

Gilgit Baltistan Tourism.
52,416 Aufrufe • vor 1 Jahr
دلجیت دوسانج نہ اتنا بڑا اداکار ہے کہ اس... جیسا کوئی اور اداکار ساؤتھ ایشیاء میں موجود نہ ہو اور گلوکار تو خیر وہ بہت ہی ایوریج سا ہے مگر اس میں کیا ایسی بات ہے کہ اس نے اس قدر پزیرائی حاصل کی ہے؟ میرے نزدیک اسکی مقبولیت کی بڑی وجہ اسکا خود کو ایک اچھے اور بڑے انسان کے طور پر پیش کرنا ہے۔ اس سے فرق ہی کوئی نہیں پڑتا کہ آپ لمبی لمبی چھوڑنے کی بجائے اپنی کمزوریوں کا اعتراف کھلے عام کریں۔ یہ کام اس سے پہلے عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی کر چکا ہے۔ وہ جب بھی بات کرتا ہے تو اعتراف کرتا ہے کہ میں کوئی گلوکار نہیں میں صرف دل سے گانے والا ایک عام آدمی ہوں جس نے کسی قسم کی کلاسیکل موسیقی کی تعلیم حاصل نہ کی،مگر کیا اسکے ان اعترافات سے لوگوں نے اسے سننا چھوڑ دیا؟ عطااللہ جیسا عروج شاید اس خطے کے فنکاروں کی خواہش ہوتی ہے۔ یہ کام دلجیت دوسانج بھی کر رہا ہے کبھی لمبی لمبی نہیں چھوڑتا کبھی بڑے فنکاروں سے اپنا موازنہ نہیں کرتا بلکہ انکا ذکر نہایت ادب سے کرتا ہے۔ کبھی کسی کے جزبات کو مجروح کرنے والی بات نہیں کرتا۔۔۔ اور عروج دیکھیں کہ آج ساؤتھ اشیاء کے کسی دوسرے ملک میں سب سے بڑے شو کا اعزاز اس کے نام ہوا۔ بڑا فنکار ہونا ایک چیز ہے مگر بڑا انسان ہونا الگ بات۔ دلجیت دوسانج نے ابھی تک خود کو بڑا انسان ثابت کیا ہے جسے میں اسکے عروج کی بڑی وجہ سمجھتا ہوں ورنہ اس جیسے اداکار اور گلوکار تو سینکڑوں اس خطے میں موجود ہیں۔ (منقول)show more

Asad R Chaudhry
32,934 Aufrufe • vor 4 Tagen